راولپنڈی(عرفان چوہان سے)سری لنکا سے پاکستان منتقل کیے گئے 56 پاکستانی قیدیوں، جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں، ان کی رہائی کا معاملہ4 ماہ سے زائد تاخیر کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 ستمبر 2026 کو انسداد منشیات کی عدالت نے اپنا حکم دوبارہ وزارت داخلہ کو ارسال کرتے ہوئے قیدیوں کے ریلیز آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزارت داخلہ نے عدالتی احکامات کی روشنی میں ہوم ڈیپارٹمنٹ اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو مزید کارروائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی، تاہم 4 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود قیدیوں کی رہائی کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔قیدیوں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی رہائی کے منتظر ہیں اور شدید ذہنی اذیت و پریشانی کا شکار ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق ان میں بعض قیدیوں کی بیویاں بیواں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ بچے اپنے والدین سے دور یتیموں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔ اہلخانہ روزانہ جیل کے باہر اس امید کے ساتھ بیٹھتے ہیں کہ شاید آج ان کے پیاروں کی رہائی کی خبر مل جائے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں تاخیر کے باعث ان کے پیاروں کے ساتھ بھی محمد فیاض جیسا کوئی افسوسناک واقعہ پیش نہ آ جائے۔ اہلخانہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے 56 قیدیوں کے ریلیز آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ وہ اپنے خاندانوں کے پاس واپس جا سکیں۔ قیدیوں کو 7 اکتوبر 2024 کو ٹرانسفر آف آفنڈرز ایگریمنٹ کے تحت پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔ ان قیدیوں کے خلاف منشیات کے مختلف مقدمات درج تھے اور انہیں مختلف اوقات میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔ ان میں جمیل بٹ بھی شامل ہیں جنہیں 1998 میں ایک کلو ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اسی گروپ میں محمد رشید سمیت دیگر قیدی بھی شامل ہیں جو گزشتہ 9 سے 23 سال تک سزائیں کاٹ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹرانسفر آف آفنڈرز ایگریمنٹ کے تحت پاکستان منتقل ہونے والے قیدیوں کی سزاں کو پاکستانی قوانین کے مطابق ایڈجسٹ کیا جانا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر وزارت داخلہ کے ذریعے ان قیدیوں کی فائلیں انسداد منشیات کی عدالت کو بھجوائی گئیں، جہاں 24 جون 2026 کو متعلقہ پاکستانی منشیات قوانین کے تحت ان کی سزاں کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا، جس کے بعد وزارت داخلہ نے دوبارہ انسداد منشیات کی عدالت سے اس کی تصدیق کروائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 ستمبر 2026 کو انسداد منشیات کی عدالت نے اپنا حکم دوبارہ وزارت داخلہ کو ارسال کرتے ہوئے قیدیوں کے ریلیز آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزارت داخلہ نے عدالتی احکامات کی روشنی میں ہوم ڈیپارٹمنٹ اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو مزید کارروائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی، تاہم چار ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود قیدیوں کی رہائی کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔قیدیوں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی رہائی کے منتظر ہیں اور شدید ذہنی اذیت و پریشانی کا شکار ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق ان میں بعض قیدیوں کی بیویاں بیواں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ بچے اپنے والدین سے دور یتیموں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔ اہلخانہ روزانہ جیل کے باہر اس امید کے ساتھ بیٹھتے ہیں کہ شاید آج ان کے پیاروں کی رہائی کی خبر مل جائے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں تاخیر کے باعث ان کے پیاروں کے ساتھ بھی محمد فیاض جیسا کوئی افسوسناک واقعہ پیش نہ آ جائے۔ اہلخانہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے 56 قیدیوں کے ریلیز آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ وہ اپنے خاندانوں کے پاس واپس جا سکیں۔
بریکنگ نیوز
- سری لنکا سے پاکستان منتقل 56 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ تاخیر کا شکار
- چین میں رونالڈو کا 7 میٹر بلند مجسمہ نصب مداحوں کا منفرد انداز مین خراج تحسین
- پاکستان میں بجلی نظام کو جدید بنانےکے لیے ایک کروڑ سے زائد سمارٹ میٹر لگانے کا منصوبہ زیر غور
- لاہور’ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان صفائی ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں چیکس تقسیم کررہے ہیں۔
- رٹھوعہ ہریام برج عوام کیلئے کھولنا خوش آئند ہے،افتخار چوہدری
- منشیات کے نیٹ ورک کیخلاف کریک ڈاون 19 کلوآئس چرس برامد 2 ملزم گرفتار
- کوئٹہ:جماعت اسلامی اقلیتی حقوق ریلی کے شرکاء اپنے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔
- بی جے پی کشمیری عوام کو حقوق سے محروم ‘ان سے دھوکہ کر رہی ،نیشنل کانفرنس
- قابض حکام نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کرلی
- فرانس میں مہنگائی’ حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے
- پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
- مونگ پھلی کے باقاعدہ استعمال سے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونیکا انکشاف
- کرائم کنٹرول کے حوالے سے لاہور کی کارکردگی قابل تحسین:آئی جی پنجاب
- آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پولیس افسران کے اجلاس عام سے خطاب کر رہے ہیں۔
- بھارت،500 کروڑ روپے کے رشوت اسکینڈل میں میونیشنز انڈیا کا اعلیٰ عہدیدار گرفتار
- امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے
- راولپنڈی:ورکرز گرین مرکزی بیلٹ کو سجانے میں مصروف ہیں۔
- ماڑی پور ‘ ٹرک’ رکشے میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
- انڈونیشیا کی فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی،3 افراد ہلاک،36لاپتہ
- اسلام آباد:دیوہیکل مشینوں کی مدد سے ایکسپریس وے پر کام جاری ہے۔
