سی ای او ڈسکور اور صدر آسٹریا بزنس کونسل کا پیرس میں شمع گروپ کا دورہ
فتح جنگ (بیورو رپورٹ) سی ای او ڈسکور پاکستان ڈاکٹر قیصر رفیق اور صدر آسٹریا پاکستان بزنس کونسل شاہد ندیم رانا نے پیرس میں شمع گروپ
باقی صفحہ 6بقیہ نمبر 35
آف کمپنیز انٹرنیشنل کے ہیڈ آفس کا خصوصی دورہ کیا، جہاں سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل و چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر صاحبزادہ گورنر پنجاب سردار فیضان حیدر خان، بانی و صدر پاکستان بزنس فورم فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری سمیت دیگر اہم عہدیداران بھی موجود تھے، مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے، سردار ظہور اقبال نے مہمانوں کو شمع گروپ کے ہیڈ آفس اور جدید ویئر ہاؤس کا تفصیلی دورہ کروایا اور یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی درآمد، ترسیل اور معیار برقرار رکھنے کے حوالے سے بریفنگ دی،اس موقع پر ڈاکٹر قیصر رفیق نے شمع گروپ کی کاروباری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شمع یورپ میں پاکستان کے نمایاں اور معتبر برانڈز میں اپنی پہچان بنا چکا ہے، یہ ادارہ پاکستانی برآمدات کے فروغ، ملکی معیشت اور جی ڈی پی میں بہتری کے ساتھ پاکستان اور یورپ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے،دورے کے اختتام پر سردار ظہور اقبال کی جانب سے معزز مہمانوں اور وفد کے اعزاز میں مقامی ترک ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جہاں پاکستان اور یورپ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے، پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کروانے اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
