کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے
قیام کے حق میں کراچی ایک بڑے اجتماع میں اپنا فیصلہ سنائے گا، ظلم کا خاتمہ ہوگا اور مظلوم عوام کے لیے راحت کا دور شروع ہونے والا ہے۔کورنگی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے بانی کے آئین میں 27 ترامیم کروا چکی ہے، جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق کو بجٹ کے پہلے دن ہی مالی طور پر لاچار کردیا گیا۔

