Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، نیپال 72 پر ڈھیر، پاکستان 96 رنز سے کامیاب
    • پاکستان کیلئے 500ملین ڈالر کی ایم آئی جی اے ضمانت یافتہ تجارتی مالیاتی سہولت
    • خیبرپختونخوا: کورکمانڈر پشاور کی سربراہی میں ایمرجنسی اضلاع کیلئے کمیٹی تشکیل
    • مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکانٹس کا 26 سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، طاہر اشرفی
    • ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہونگے: امیر حاتمی
    • ٹرمپ نے جے کلیٹن کوقائم مقام نیشنل سائبرڈائریکٹر مقرر کردیا
    • اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر رتھ ڈرے فس کو سووینئر دے رہے ہیں۔
    • صنعا:لڑائی کے دوران فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے ٹرک۔
    • شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ’ ڈی ریگولیشن کی منظوری
    • سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے
    • بنگلہ دیشی سپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
    • یمن میں بسوںٹرکوں پر فضائی حملے26 افراد جان بحق حوثیوں نے ریاض کی بلند ترین عمارت کو پھر نشانہ بنا دیا
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل
    • شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کو بااثر مسلم شخصیات میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرار د منظور
    • لاہور میں 3روز کیلئے دفعہ 144نافذ جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
    • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی اہم ملاقات
    • ڈیجیٹل نظام کو قابل اعتماد اور محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے: شزا فاطمہ
    • حمایت کی آئینی لاجک موجود سرائیکی صوبے کیلئے کئی سال پارلیمانی جدوجہد ہوئی بالول بھٹو
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • ڈیزل 4 روپے لٹر سستا پٹرول مزید 1 روپے لٹرسستا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کیلئے 500ملین ڈالر کی ایم آئی جی اے ضمانت یافتہ تجارتی مالیاتی سہولت

    By Khabrain Newsنومبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے بیرونی مالی وسائل کے حصول کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے 500 ملین ڈالر کی ایم آئی جی اے (ایم آئی جی اے)ضمانت یافتہ تجارتی مالیاتی سہولت کے لیے تین عالمی بینکوں کامرز بینک، جے پی مورگن اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا انتخاب کر لیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی بینکوں کے کنسورشیم کی اعلی قیادت اور عالمی بینک گروپ کے ذیلی ادارے ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (ایم آئی جی اے)کے نمائندوں کے ساتھ ورچوئل اجلاس کیا، جس میں مجوزہ مالیاتی سہولت اور اس کے عملی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق اس سہولت کے لیے 9بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے مسابقتی بولیاں موصول ہوئی تھیں جن کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے بہترین اور مسابقتی مالیاتی شرائط کی بنیاد پر مذکورہ تین بینکوں کو فنانسنگ پارٹنرز منتخب کیا ہے، ایک سالہ اس سہولت کی مدت میں مسلسل بنیادوں پر 1+1+1 سال کے تحت توسیع کی جا سکے گی جبکہ اس کے ذریعے ضروری درآمدات اور تجارت سے متعلق اخراجات کی مالی معاونت کی جائے گی۔بیان میں کہ یہ لین دین پاکستان کی تاریخ میں ایم آئی جی اے کے ٹریڈ فنانس پروگرام کے تحت پہلا کریڈٹ انہانسمنٹ ٹرانزیکشن ہوگا جبکہ کامرز بینک اور جے پی مورگن کی جانب سے حکومت پاکستان کو تجارتی بنیادوں پر قرض فراہم کرنے میں بھی یہ پہلی شرکت ہے ۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے اس سہولت میں بھرپور دلچسپی پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی امکانات اور پائیدار اقتصادی ترقی کی جانب پیش رفت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اس اقدام سے کثیرالجہتی اداروں کے رسک مینجمنٹ اور ضمانتی نظام کے ذریعے نجی بین الاقوامی سرمایہ کاری متحرک کرنے، بیرونی مالی وسائل کے ذرائع میں تنوع لانے اور جدید مالیاتی طریقہ کار متعارف کرانے میں مدد ملے گی جبکہ حکومت قرضوں کے محتاط انتظام اور مالیاتی ذمہ داریوں کو بھی ملحوظ خاطر رکھے گی۔وزارت خزانہ نے تمام شریک مالیاتی اداروں کی دلچسپی، کاوشوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے کامرز بینک، جے پی مورگن اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ دیرپا اور مضبوط روابط استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ حکومت پاکستان اب ایم آئی جی اے اور منتخب بینکوں کے ساتھ مل کر اس مالیاتی معاہدے کو بروقت عملی شکل دینے کے لیے کام کرے گی۔
    تجارتی سہولت

    Khabrain News

      Keep Reading

      رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، نیپال 72 پر ڈھیر، پاکستان 96 رنز سے کامیاب

      خیبرپختونخوا: کورکمانڈر پشاور کی سربراہی میں ایمرجنسی اضلاع کیلئے کمیٹی تشکیل

      مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکانٹس کا 26 سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، طاہر اشرفی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.