Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مظلوم کی ہر صورت داد رسی کریں ظالم کو کسی قیمت نہ چھوڑیں محسن نقوی
    • لاہور پولیس نے قیام گاہ کا محاصرہ کر لیا جبر کے سامنے سر نہیں جکھاوں گا فضل الرحمن بلاول کا فون اظہار یکجہتی
    • فیک نیوز گولی کی طرح ایک بار چل جائے تو واپس نہیں آتی اعظم نذیر تارڑ
    • BLAسربراہ رحمان گل بارے معلومات فراہمی پر 25 کروڑ انعام کا اعلان
    • فاطمہ ثناء کا پہلا ویمنز بگ بیش لیگ مشن مکمل قومی ڈیوٹی کیلئے وطن واپس
    • بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے
    • نا مناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گکوکارہ کو74 کوڑے مارے گے
    • صدرٹرمپ کی نیٹو سربراہ مارک روٹے سے اہم ملاقات آج ہوگی،وائٹ ہائوس
    • حماس رہنما کو چہل قدمی کے دوران اسرائیل نے ڈرون حملے میںشہید کردیا
    • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، نیپال 72 پر ڈھیر، پاکستان 96 رنز سے کامیاب
    • پاکستان کیلئے 500ملین ڈالر کی ایم آئی جی اے ضمانت یافتہ تجارتی مالیاتی سہولت
    • خیبرپختونخوا: کورکمانڈر پشاور کی سربراہی میں ایمرجنسی اضلاع کیلئے کمیٹی تشکیل
    • مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکانٹس کا 26 سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، طاہر اشرفی
    • ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہونگے: امیر حاتمی
    • ٹرمپ نے جے کلیٹن کوقائم مقام نیشنل سائبرڈائریکٹر مقرر کردیا
    • اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر رتھ ڈرے فس کو سووینئر دے رہے ہیں۔
    • صنعا:لڑائی کے دوران فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے ٹرک۔
    • شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ’ ڈی ریگولیشن کی منظوری
    • سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے
    • بنگلہ دیشی سپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور پولیس نے قیام گاہ کا محاصرہ کر لیا جبر کے سامنے سر نہیں جکھاوں گا فضل الرحمن بلاول کا فون اظہار یکجہتی

    By Khabrain Newsنومبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور ( کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیام گاہ کا پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کرلیا۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ جبر کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں، ہم نے وطن سے محبت کی ہے، وطن سے وفا کی ہے اور کسی طاقتور کی غلامی قبول نہیں کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے رابطے کرکے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمن کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں، ہمارے کارکنوں کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ملک میں امن کے داعی ہیں، قیامِ امن کے لیے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، ہم کسی حکمران یا ریاستی ادارے سے وطن سے وفا کا سرٹیفکیٹ لینے نہیں آئے۔امیر جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری وفاداریاں شک و شبہ سے بالاتر ہیں، ان کی سازشیں بے نقاب ہوں گی، جمعیت علمائے اسلام کا ایک ایک کارکن استقامت کا پہاڑ بنا ہوا ہے، جبر کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں، ہم نے وطن سے محبت کی ہے، وطن سے وفا کی ہے اور کسی طاقتور کی غلامی قبول نہیں کی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، پاکستان اور اس ریاست کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، آج قومی و ملی وحدت کا وقت ہے، ہر پاکستانی شہری کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔دریں اثناء پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے لاہور میں امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ کیا جو کئی گھنٹوں بعد ختم کردیا گیا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب لاہور پہنچے تھے، آج انہیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلا سے خطاب کرنا تھا۔جے یو آئی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے ان کی قیام گاہ کے باہر اہلکار تعینات کرکے انہیں باہر آنے سے روکا ، پولیس نے سوسائٹی میں بھاری نفری تعینات کردی جبکہ سوسائٹی کے مین گیٹ پر کنٹینر رکھ دیا، سوسائٹی کے رہائشیوں کو بھی آنے جانے سے روک دیا گیا۔جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے محاصرے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے اطراف نفری تعینات کرکے انہیں گھر کے اندر محبوس کردیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ پولیس حکام نے مولانا کی نظر بندی یا حراست کا قانونی حکم نامہ نہیں دیا، عدالت مولانا کی بازیابی اور آزاد نقل و حرکت کی اجازت دے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب سے روکنا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔، جے یو آئی قائدین اور کارکنان کو اشتعال دلاکر کسی کے مذموم مقاصد کو پورا نہیں کرنے دیں گے۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کو مولانا فضل الرحمان نے پولیس کی جانب سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے محاصرے سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا مفادات کے پیچھے چلنے اور آئین کی من پسند تشریح سے عوام کے حقوق چھن جاتے ہیں،26 ویں اور 27 ویںآئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کو کمزور کیا گیا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنا ہوں گے، عدلیہ کی آزادی، آئین کی بالادستی اور جمہوری اداروں کا استحکام ناگزیر ہے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا عمران خان آخری میٹنگ میں کہہ چکے ہیں کہ محمود خان اچکزی اور علامہ ناصر عباس آپکے لیڈر ہیں، یہ بکنے والے نہیں ہیں ،مولانا کو نظر بند کرکے وکلا کو للکارا ہے وہ ہائیکورٹ کے مہمان تھے۔ سینیٹرحامد خان نے کہا لاہور ہائیکورٹ بار ہر مارشل لا اور جبر کے دور میں کھڑی رہی ہے،آج جس دور میں ہم ہیں چھبیسویں اور ستائیسویں ترمیم لائی جا چکی ہے عدلیہ اور آئین کو ختم کر دیا گیا ہے،ہمارا مقصد لوگوں کو انصاف دلانا ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہاکہ لاہور، میں اور علامہ ناصر عباس عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،عمران خان کا قصور یہ ہے کہ عوام نے اسے ووٹ دیا ہے ،عمران خان حق اور قانون کی بالادستی کی بات کرتاہے۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا عمران خان نے سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کو دھوبی پٹکا لگایا ،عمران خان پاکستان کی عوام کا محبوب لیڈر ہے،عمران خان اور اسکے ساتھیوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا تھا اس پر کیا کوئی بولا؟ عمران کا مینڈیٹ چھین لیا گیا اور17 سیٹوں والوں کو اقتدار سونپ دیا گیا،یہ کہتے ہیں صوبے توڑنے ہیں،کیا وفاق بتائے گا کہ صوبوں نے اس کے ساتھ کیسے رہنا ہے ۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا لاہور ہائیکورٹ بار کی یہ ایک اچھی کاوش ہے آج ہم دو ایجنڈوں پر اکٹھے ہوئے ہیں ،یہ درخواست کروں گا، تمام پارٹیوں کو پھر ا کٹھا ہونا ہو گا ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل ساجد کریم نے کہا جن ترامیم کے حوالے سے آج بات کی جا رہی ہے، آج تک ہمیں طعنہ دیا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی آئین کے خلاف ہے، ہم نے اپنے2 سینیٹرز کو پارٹی کے خلاف جانے پر پارٹی سے نکال دیا۔
    فضل الرحمن

    Khabrain News

      Keep Reading

      مظلوم کی ہر صورت داد رسی کریں ظالم کو کسی قیمت نہ چھوڑیں محسن نقوی

      فیک نیوز گولی کی طرح ایک بار چل جائے تو واپس نہیں آتی اعظم نذیر تارڑ

      BLAسربراہ رحمان گل بارے معلومات فراہمی پر 25 کروڑ انعام کا اعلان

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.