اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ، عوام کو سائبر جرائم سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، لہذا این سی سی آئی اے کو ایک موثر، فعال اور جدید ادارہ بنانے کے لیے تنظیم نو کا عمل تیز کیا جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں شہباز شریف نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور اس کے تمام ذیلی دفاتر میں آئی ٹی اور اے آئی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کو تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے میں میرٹ کی بنیاد پر بہترین افرادی قوت کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس ادارے کی تنظیم نو میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ مرکوز کی جائے، نیز سائبر کرائم کے زیر التوا مقدمات کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم نے این سی سی آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی اصلاحات کی سفارشات پر غور کرنے کیلئے وفاقی وزرا محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب اور شزا فاطمہ خواجہ پر مشتمل کمیٹی بنانے کے احکامات جاری کیے، جو رواں ہفتے کے آخر تک اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔اجلاس میں این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ این سی سی آئی اے کو قومی سطح کی پاکستان سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، جس کے لئے بہترین افرادی قوت میرٹ کی بنیاد پر رکھی جائے گی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سائبر کرائم کے ضمن میں نیشنل سیکیورٹی کے لئے مخصوص نظام فعال ہو چکا ہے۔ موجودہ نظام کے تحت سائبر کرائم کیسز کے حل کے لیے حتی المقدور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں این سی سی آئی اے کی کارکردگی، انتظامی ڈھانچے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سید محسن رضا نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران شریک تھے۔
شہباز شریف
بریکنگ نیوز
- پاکستانی خلا بازمحمدذیشان علی کاخلائی اسٹیشن پرچینی خلابازوں کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- پاک چین دوستی کہکشاں تک جا پہنچی شینزو24 کامیابی سے خلائی سٹیشن سے منسلک
- پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش عوام کو فراڈ سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اوالین ترجیح شہباز شریف
- ٹرمپ کا سخت گیرا یرانی رہنماوں کے قتل پر غور
- سابق پارلیمنٹرین میاں طارق گورمانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- تھانہ نیلہ پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دو مشترکہ کارروائیاں
- امریکہ نے بائنینس سے چوری شدہ 1.1ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کرلی
- گرین بس سروس کا روٹ ٹی چوک سے آگیبڑھایا جائے، عوام کا مطالبہ
- بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں جاری سٹوڈنٹس ویک2026کے دوران چیئر پرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان ودیگر کے ہمراہ پھولوں اور پودو ں کی نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
- بارانی زرعی یونیورسٹی میں فلاور اینڈ پلانٹ اور ایگرو ٹیک نمائشوں کا افتتاح
- چکوال شہر میں ناکارہ سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
- اسلام آبادکالج فار گرلز میں وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر ڈی جیجاوید مرزا پرنسپل شازیہ رضوی پاکستان لرننگ فیسٹیول کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
- مری لوئر مال کی تزئین و آرائش چھ ماہ بعد بھی نامکمل، تاجر پریشان
- وزیر اعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمد خوش آئند :ملک عارف
- ادویات کی شناخت اور نگرا نی کیلئے ڈریپ کا ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم فعال
- مری کے بیشتر علاقے 8 ماہ سے موبائل نیٹ ورک سے محروم
- انتظامیہ کی سنگین غفلت کے باعث عوام غیر معیاری مہنگی ایلپی جی گیس خریدنے پر مجبور
- فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،دو ہزار کلوگرام کم وزن اور غیر معیاری مرغیاں برآمد
- بینک آف خیبر اور ایگرونومکس کے درمیانمفاہمتی یادداشت پر دستخط (BoK) اور ایگرونومکس نے
- آئی فون پھٹنے سے زخمی ہونیوالا نوجوان کئی روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا
