Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی خلا بازمحمدذیشان علی کاخلائی اسٹیشن پرچینی خلابازوں کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
    • پاک چین دوستی کہکشاں تک جا پہنچی شینزو24 کامیابی سے خلائی سٹیشن سے منسلک
    • پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش عوام کو فراڈ سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اوالین ترجیح شہباز شریف
    • ٹرمپ کا سخت گیرا یرانی رہنماوں کے قتل پر غور
    • سابق پارلیمنٹرین میاں طارق گورمانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
    • تھانہ نیلہ پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دو مشترکہ کارروائیاں
    • امریکہ نے بائنینس سے چوری شدہ 1.1ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کرلی
    • گرین بس سروس کا روٹ ٹی چوک سے آگیبڑھایا جائے، عوام کا مطالبہ
    • بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں جاری سٹوڈنٹس ویک2026کے دوران چیئر پرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان ودیگر کے ہمراہ پھولوں اور پودو ں کی نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
    • بارانی زرعی یونیورسٹی میں فلاور اینڈ پلانٹ اور ایگرو ٹیک نمائشوں کا افتتاح
    • چکوال شہر میں ناکارہ سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
    • اسلام آبادکالج فار گرلز میں وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر ڈی جیجاوید مرزا پرنسپل شازیہ رضوی پاکستان لرننگ فیسٹیول کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
    • مری لوئر مال کی تزئین و آرائش چھ ماہ بعد بھی نامکمل، تاجر پریشان
    • وزیر اعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمد خوش آئند :ملک عارف
    • ادویات کی شناخت اور نگرا نی کیلئے ڈریپ کا ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم فعال
    • مری کے بیشتر علاقے 8 ماہ سے موبائل نیٹ ورک سے محروم
    • انتظامیہ کی سنگین غفلت کے باعث عوام غیر معیاری مہنگی ایلپی جی گیس خریدنے پر مجبور
    • فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،دو ہزار کلوگرام کم وزن اور غیر معیاری مرغیاں برآمد
    • بینک آف خیبر اور ایگرونومکس کے درمیانمفاہمتی یادداشت پر دستخط (BoK) اور ایگرونومکس نے
    • آئی فون پھٹنے سے زخمی ہونیوالا نوجوان کئی روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک چین دوستی کہکشاں تک جا پہنچی شینزو24 کامیابی سے خلائی سٹیشن سے منسلک

    By Khabrain Newsنومبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیجنگ،اسلام آباد،راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں) چین کا خلائی مشن شینزو تیان گونگ 24خلائی سٹیشن
    پہنچ گیا۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق شینزو 24کامیابی سے چینی خلائی سٹیشن سے منسلک ہوگیا، خلائی مشن کے عملے میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان بھی شامل ہے، پاکستانی شہری چینی خلائی سٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیرملکی خلاباز بن گئے۔پاکستانی وقت کے مطابق خلائی مشن کی پرواز کا مرحلہ صبح 5بج کر 18منٹ پر چین کے خلائی مرکز سے شروع ہوا، ہزاروں کی تعداد میں چینی شہریوں نے خلائی مشن کی روانگی کو براہ راست دیکھا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی اس یادگار لمحے کو دیکھنے کے لئے موجود تھے ۔ تقریب میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، وہ تیان گونگ خلائی سٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔پاکستانی خلاباز ذیشان علی کے ہمراہ دو چینی خلا نورد بھی خلائی شٹل میں سوار ہیں، خلا نورد ایک ہفتے تک خلا میں موجود رہیں گے اور مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شنزو 24 مشن کے دوران 90 سائنسی تجربات اورٹیکنالوجی ٹیسٹ انجام دئیے جائیں گے۔خلائی مشن پر روانگی سے قبل ذیشان علی کا پیغام میں کہنا تھا پاک چین دوستی کہکشاں تک پہنچ چکی ہے، ذیشان علی نے مشن کو پاکستان کے لئے عزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کا خلائی سفر کا خواب پورا ہو گیا ہے،مشن ساڑھے 3گھنٹے کے سفر کے بعد کامیابی سے تیانگونگ خلائی سٹیشن سے منسلک ہوا ۔دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد دی۔اپنے تہنیتی پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ یہ ملک کے سائنسی سفر میں اہم سنگ میل اور باعث فخر لمحہ ہے، مشن سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے، خلائی تحقیق زمین پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آج ستاروں سے آگے کا سفر شروع کردیا، یہ صرف ایک خلاباز کا نہیں بلکہ چوبیس کروڑ پاکستانیوں کا سفر ہے۔وزیراعظم نے سپارکو اور سائنسدانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خلا باز کا خلائی مشن ملک کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہوگا، مسلح افواج اور قومی اداروں کی کوششیں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سائنسی صلاحیتوں کی عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے آگے خلا تک پہنچ رہی ہے، صدر شی جن پنگ کی قیادت اور پاک چین دوستی کے فروغ پر شکر گزار ہیں۔علاوہ ازیں پاک فوج نے پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، سروسز چیفس اور جنرل عامر رضا نے قوم، سپارکو اور پاکستانی سائنسدانوں کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی لانچنگ قومی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں اہم سنگ میل ہے،ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی پاکستان کے پہلے خلا باز اور چینی خلائی سٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہیں۔ ان کا خلائی سفر پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج نے سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور تکنیکی ٹیموں کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے، اس تاریخی کامیابی میں چین کی قیادت، حکومت اور عوام کے تعاون کو بھی سراہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی آج زمینی سرحدوں سے آگے خلا تک نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ خلائی مشن میں پاکستان کی شمولیت ملکی انسانی وسائل، سائنسی صلاحیت اور تکنیکی استعداد کا مظہر ہے۔ترجمان کا مزیدکہنا ہے کہ یہ تاریخی کامیابی مستقبل کی نسلوں کو سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔ مسلح افواج نے ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کے کامیاب خلائی مشن اور بحفاظت زمین پر واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق چین اور پاکستان کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن پر مبارک باد کا تبادلہ کیا۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین، پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خلا کے پرامن استعمال کو فروغ دینے اور خلائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم دونوں ممالک کی دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے خلابازذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا، وہ ہمارا فخر ہیں اور خلائی مشن کے حوالے سے 25نومبر کے دن کو ہر سال منایا جائے گا۔ اسلام آباد میں کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹرکے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر میں تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر پاکستان کے خلائی سفر اور خلائی تحقیق کے عزم کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹر میں سپارکو کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے، مشن کنٹرول سینٹر چار دن تک فعال رہے گا۔

    کہکشاں

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ کا سخت گیرا یرانی رہنماوں کے قتل پر غور

      مسقط: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک پاکستانی سکول کی جانب سے عمان کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔

      امریکہ نے بائنینس سے چوری شدہ 1.1ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کرلی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.