لاہور(خبریں ڈیجیٹل)پاکستان نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کی متعدد فضائی گزرگاہیں 25 اور 26 نومبر کو دو روز کے لیے عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔ نوٹم کے مطابق یہ پابندی دونوں روز صبح 5:30 سے 9:30 بجے تک برقرار رہے گی، جبکہ فضائی حدود میں زمین سے لامحدود بلندی تک پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوگی۔ پروازوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پانچ متبادل فضائی راستے بھی مختص کیے گئے ہیں، جن پر طے شدہ بلندی کی پابندیوں کے تحت طیارے سفر کر سکیں گے۔
پاکستان میں2روز کے لئے متعدد فضائی راستے بند

