اسلام (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور روس نے 2030 تک دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون سے متعلق بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اِسی طرح اجلاس کے دوران بین الحکومتی کمیشن کے 11ویں اجلاس کے پروٹوکول اور 2026 سے 2030 تک اقتصادی تعاون کے پروگرام پر دستخط کیے گئے۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور روس کے وزیر توانائی سرگئی تسیویلیف نے کی۔
اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کی مجموعی صورتحال اور گزشتہ اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صنعتی ترقی، زراعت، انسانی وسائل، ادویہ سازی، ٹرانسپورٹ روابط، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان اور روس نے ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کے لیے سہولتیں فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقین نے تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور طے شدہ اقدامات پر مثر عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کو ٹھوس اقتصادی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ ادارہ جاتی روابط کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے بامقصد اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 12واں اجلاس 2027 میں پاکستان میں منعقد ہوگا، واضح رہے کہ کمیشن کا 10واں اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا۔
بریکنگ نیوز
- بروقت انصاف فراہمی یقینی بنانا چاہتے: چیف جسٹس آئینی عدالت
- پاکستان اور روس کا 2030 تک تجارتی حجم کا ہدف 5 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق
- خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس آج طلب
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
- کراچی: زیر تعمیر 6 منزلہ عمارت زمین بوس’ 3 افراد جاں بحق’ 14 زخمی
- مکہ دفاعی معاہدہ: سعودیہ، ترکیہ کے اعلی سطح کے وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے
- کراچی: منہدم ہونیوالی بلڈنگ سے زخمی کو نکالا جارہا ہے۔
- پاکستان’ مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- نفرتوں اختلافات کو چھوڑ کر خدمت کی سیاست کو فروغ دینا ہو گا بلاول بھٹو
- مظفر گڑھ :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری استقبال کرنے والے افراد کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں
- صدر آصف علی زرداری سے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد ملاقات ‘وزیر اعظم شہباز شریف سے مصافحہ کر رہے ہیں
- پاک چین دوستی اب زمین سے خلا تک پہنچ چکی ہے:عظمیٰ بخاری
- مریم نواز کا ہر ڈویزن میں کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان پنجاب کا بینہ اجلاس متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو اعزاز سے نواز رہی ہیں۔
- مریم نواز اور نواز شریف آئندہہفتے لندن کا دورہ کریں گے
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
- نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کے بجائے آئینی طریقہ اختیار کیا جائے: بیرسٹر گوہر
- پاکستان میں2روز کے لئے متعدد فضائی راستے بند
- بانی PTI پیسہ پاکستان لائے لیکن جیل میں ہیں:وکیل’اسلام آباد ہائیکورٹ نے
