Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29نومبر کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
    • اقتدار سے زیادہ عارضی کوئی چیز نہیں پنجاب میں صرف میرٹ کی حکمرانی مریم نواز
    • ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی
    • مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد مین اجلاس سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کا عزم
    • معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار کی سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر پاکستانی سیریز روکنے کی کوشش
    • وزیراعظم کی ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کا طریقہ کارمزید آسان بنانے کی ہدایت
    • مشرق وسطی میں امن نہ ہوا تو ایٹمی تباہی ٹرمپ امریکی ایف 16 طیارے کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ایران
    • امریک میں طوفان 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم
    • اسلام آباد : مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک پولیٹیکل اور ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف ‘فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ‘ وزیر دفاع خواجہ آصف ‘ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار ‘ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود ‘چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر قومی دفاع یاسر گولر اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو کا گروپ فوٹو۔
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف چھوٹے اوردرمیانے کاروبار کیلئے فنانسنگ سہولیات دینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • پائلٹ محمد ذیشان علی کی خلائی مشن میں شمولیت ملک و قوم کے لیے باعث فخر ہے:شزا فاطمہ
    • جعلی انگوٹھے لگا کر 19 کنال اراضی اپنے نام منتقل کرنیوالے 6 ملزمان کی ضمانت میں توسیع
    • مکہ معاہدہ اہم پیشرفت، مثبت نتائج سامنے آنے کا امکان ہے: حسین حقانی
    • کراچی:خواتین پرتشددکے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ایسٹ زون پولیس اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر کے اشتراک سے آگاہی واک کی جارہی ہے۔
    • سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں پاک چین تعاون نئی تاریخ رقم کررہا :عبدالعلیم خان
    • کراچی:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان چوتھے فوڈ ایکسپو کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • گھریلو تشدد ذہنی امراض، خودکشی کے خطرات میں اضافے کا بڑا سبب ہے: ماہرین
    • عالمی مالیاتی اداروں کی بڑھتی ہوئی شمولیت پاکستان کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی: خرم شہزاد
    • کیش لیس پاکستان میں نمایاں پیش رفت، ڈیجیٹل ادائیگی مراکز کی تعداد چار گنا بڑھ کر 20 لاکھ ہو گئی ہے ، بلال اظہرکیانی
    • فضائی آلودگی میں خوفناک اضافہ 48 گھنٹوں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اقتدار سے زیادہ عارضی کوئی چیز نہیں پنجاب میں صرف میرٹ کی حکمرانی مریم نواز

    By Khabrain Newsنومبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور’چکوال ( نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت اور اقتدار مستقل
    چیزیں نہیں، بلکہ آنے جانے والی چیزیں ہیں، حکومت سب سے نازک ذمہ داری ہے جو ہاتھوں سے ریت کی طرح پھسلتی ہے، اقتدار سے زیادہ عارضی کوئی چیز نہیں۔ پنجاب میں اب صرف میرٹ کی حکمرانی ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جو اپنے بچوں کی محنت کا بھرپور صلہ دیتا ہے، کسی بھی حکومت کے لئے شرم کا مقام ہے کہ قابل بچے وسائل نہ ہونے پر تعلیم سے محروم رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکوال یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے چکوال پہنچنے پرہر روڈ، ہرچوک اورہر بازار میں عوام نے بے انتہا جوش و خروش سے استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گاڑی پر گلاب کی منوں پتیاں نچھاور کی گئیں۔ چکوال کی روایتی پگڑی اور لباس میں ملبوس گھڑ سوار وں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوخوش آمدید کہا۔ چکوال کے دکانداروں اور تاجروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چکوال صدر بازار(چھپڑ بازار) بیوٹی فکیشن پلان کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چکوال میں پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کردیا۔ پنجاب میں پہلی پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 25 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید دو دن بڑھانے کا اعلان کیا ۔ پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026میں 20 ممالک کے 250 پائلٹس نے شرکت کی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یونیورسٹی آف چکوال میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔ خیبرپختونخوا سے آئے500 طلبہ بھی خصوصی طور پر تقر یب میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے بھرپور خیر مقدم کا گرمجوشی سے جواب دیا۔ تقریب میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی میں سب سے زیادہ سی جی پی اے حاصل کرنے والی کالج کے مالی کی صاحبزادی کی سٹیج آمد پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیٹ سے اٹھ کر مدیحہ الطاف کو گلے لگا لیا۔ طالبہ مدیحہ الطاف نے کہا کہ حالات کیوجہ سے بکھرتے خواب کو وزیراعلی مریم نواز نے سمیٹ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے عائشہ نور اور سوات کے ایاز سے بھی شفقت کا اظہار کیا۔ خیبرپختونخوا کے ایاز نے کہا کہ کیسے شکریہ ادا کریں، وزیراعلیٰ آپ پنجاب کی ہیں اور احسانات ہم پرکررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ میں ہونہار سکالرز شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خطاب میں ڈی سی سارہ حیات کو سٹار ڈپٹی کمشنر قرار دیا۔ کسی نے کہا خواتین کے لئے پنک بٹن ہے تو مردوں کیلئے بلیک بٹن ہونا چاہیے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بات پرپنڈال قہقہے لگ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چکوال کی دھرتی قابل ہونہار بچوں، غیرت منداور شہداء کی سرزمین ہے۔ پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی کا تعلق بھی اسی دھرتی سے ہے۔مجھے پوری امید ہے کہ اسی پنڈال میں سے ہر ایک بچہ پاکستان کا نام روشن ضرور کرے گا۔ بچوتعلیم مکمل کرنے کے بعد ہر شعبے میں کام کرکے پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔آج چکوال کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی، لگتا ہے کہ جیسے لاہور ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے آئے 500 بچوں سے مل کر بہت اچھا لگا۔ لیپ ٹاپ اور سکالر شپ کسی حکومتی احسان کے طور پر نہیں بلکہ بچوں کی محنت کا ثمر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے بچوں سے سوال کیا کہ بتاؤ پچھلے دو ڈھائی سالوں میں حکومت نے چکوال میں بہتری کیلئے کام کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چکوال میں سکول آف ایمننس اور سکول آف ایکسی لینس دیکھا جس میں امیر اور غریب کی تفریق کو ختم کر دیا ہے۔امیر کا بچہ بیکن ہاؤس، سٹی سکول اور ایچی سن سکول میں پڑھ سکتا ہے تو پنجاب میں ایسے سکول بنا دئیے ہیں جن کا معیار مہنگے سکولوں کے برابر ہے۔ڈگریوں کا دور ختم،اب سپیشلائزڈ ایجوکیشن کا دورہے،اے آئی نے دنیا بدل دی ہے۔پنجاب کے بچوں کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنانا چاہتے ہیں۔ آج چکوال میں بھی کیتھ لیب کا افتتاح کرنے جارہی ہوں، پنجاب میں 22 کیتھ لیبزبن رہی ہیں۔پہلے چھوٹے شہروں سے بڑے شہروں کی طرف علاج کی غرض سے لوگ جاتے تھے۔ گرین بس پراجیکٹ لاہور، راولپنڈی جیسے بڑے شہروں کے علاوہ تمام چھوٹے شہروں میں بھی دوڑ رہی ہیں۔گرین بس کے سٹینڈ کو یکساں طرز پرڈیزائن کرکے تمام شہروں میں بنارہے ہیں۔ گرین بسوں میں خواتین کیلئے الگ اپارٹمنٹ ہے تاکہ محفوظ سفر کا احساس ہو۔ پنجاب میں تمام بیٹیاں اور خواتین اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں جس سے مجھے بہت سکون ملتا ہے۔ بیٹی تعلیم یا کام کیلئے گھر سے باہر نکلے تو اپنے آپ کو محفوظ سمجھے ایسا پنجاب چھوڑ کر جانا چاہتی ہوں۔چکوال کی ڈپٹی کمشنرایک خاتون ہے جس پر ہمیں بہت فخر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے کہا کہ چکوال میں چار سے پانچ خواتین اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔ ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے خواتین کیلئے بغیر کال کے ٹریس کے سسٹم کانفاذ کر دیا ہے۔ پنجاب میں خواتین کیلئے پنک بٹن جگہ جگہ لگادیئے ہیں۔ چاہتی ہوں کہ سب بیٹیوں کوگھر سے باہر محفوظ ماحول میسر ہو۔پنجاب کی بیٹیوں نے جو ترقی پچھلے دو سے ڈھائی سالوں میں کی ہے تاریخ میں کبھی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلر کے چل رہی تھیں اب تمام یونیورسٹیوں کے ہیڈز کو میرٹ پر تعینات کیا۔ پنجاب میں کسی وزیر کی حکمرانی نہیں بلکہ میرٹ اور عوام کی حکمرانی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر بہت قابل اور محنتی وزیر ہیں۔ حکومت صدا کسی کی نہیں رہتی، چاہتی ہوں ایسے اقدامات کروں جس سے بچے مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔ جنوبی پنجاب میں اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت لاکھوں خاندان اپنے گھر کے مالک بن گئے ہیں۔ملتان سٹیڈیم میں لوگوں نے اپنے گھروں کی پرنٹڈ تصاویریں اٹھارکھی تھیں۔اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ گھر بن چکے،مزید گھروں کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ نواز شریف ہمیشہ بے گھر افراد کی سہولت کیلئے مجھے نصیحت کرتے رہتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ مافیا مہنگے کرایوں اور ٹوٹی پھوٹی بسوں پر لوگوں کو سفر کراتے تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے کہا کہ اب گرین بسوں پر خواتین، بزرگ افراد اور طلبہ کیلئے بالکل فری ہے۔ اگلے ماہ دسمبر میں طالبات کیلئے سکوٹیز دینا شروع کر دیں گے۔بچو وعدہ کرو اپنے ملک کو کبھی برا بھلا مت کہنا۔بچو ہربات، ہر سوچ، ہرقدم اپنے ملک کی بہتری اور ترقی کو اپنی سوچ میں شامل رکھنا۔ قبل ازیں نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ ادارے نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ماحول دوست اقدامات کی تعریف کی ہے۔ نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ نے پنجاب میں ماحول کے تحفظ کے اعتراف میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے 30 نومبر کو منعقد ہونیوالے سالانہ میلے میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ جائیں گی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کو میلے میں شرکت کی دعوت نوبیل فیملی کے زیرانتظام چلنے والے نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل نے دی ہے۔ نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ صوبہ پنجاب میں فضائی معیار بہتر بنانے، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے جامع اقدامات اعتراف کیا ہے۔ گرین بسوں کے اجرا، زراعت میں جدید مشینری کی فراہمی کے اقدامات کو نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ نے ماحول کی بہتری کے بڑے اقدامات کے طورپر دیکھا ہے۔ نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ماحولیاتی بہتری کیلئے پنجاب کے پی سی وَن کا ایک فیصد مختص کرنے کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔ نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی سرکاری سطح پر خریداری پر پابندی کو بھی ماحول کی بہتری کیلئے بڑا قدم قرار دیا ہے۔پنجاب میں ریکارڈ مدت میں فضائی معیار بہتر بنانے کے اقدامات کو بھی سراہا گیا۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29نومبر کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

      مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد مین اجلاس سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کا عزم

      معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار کی سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر پاکستانی سیریز روکنے کی کوشش

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.