کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29نومبر کو ریلی کی اجازت نہ دینے
کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 29 نومبرکو جلسے کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی، کسی سیاسی جماعت کو ریلی سے نہیں روک رہے لیکن جس جماعت نے پہلے اعلان کیا ہے، پہلا حق اس کا ہے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ٹکرا کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔
