Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بانی پی ٹی آئی ریفرنڈم کی حمایت کیسے کرسکتے ہیں:علامہ ناصر عباس
    • پشاور:امیرجے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی مبینہ گرفتاری کے خلاف کارکنان احتجاج کررہے ہیں۔
    • مولانا فضل الرحمن نے خود گرفتاری دیدی جے یو آئی ف کا دعویٰ پولیس کی تردید
    • لیبیا کشتی حادثے کی تصدیق نہیں ہوسکی دعا ہے خبر غلط ہو: ترجمان دفتر خارجہ
    • کم عمری اور جبری شادی بچوں کے حقوق تعلیم اور محفوظ مستقبل چھین لیتی :مرادعلی شاہ
    • لاہور:صدر آصف زرداری چوہدری شجاعت سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: جسٹس(ر)محسن کیانی
    • زرداری کی شجاعت سے ملاقات’ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • پنجاب کے 4 ٹکڑے نہیں چاہتا جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا بلاول بھٹو
    • حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں بال بال بچ گئے
    • ریفرنڈم کا معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتاہے، بیرسٹر عقیل
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • مخصوص نشستیں پیپلزپارٹی کو غلط ملیں توواپس کردے : رانا ثناء
    • بلاول بھٹوزرداری رحیم یار خان میں ریلی سے خطاب کررہے ہیں۔
    • چکوال:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف استقبال کرنے والوں کے نعروںکا ہاتھ ہلاکرجواب دے رہی ہیں۔
    • گندم کی درآمدی حد 10لاکھ سے بڑھا کر 25لاکھ میٹرک ٹن کرنیکی منظوری
    • سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29نومبر کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
    • اقتدار سے زیادہ عارضی کوئی چیز نہیں پنجاب میں صرف میرٹ کی حکمرانی مریم نواز
    • ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی
    • مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد مین اجلاس سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کا عزم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مولانا فضل الرحمن نے خود گرفتاری دیدی جے یو آئی ف کا دعویٰ پولیس کی تردید

    By Khabrain Newsنومبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور ، اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے ملک کو خونریزی سے بچانے اور امن و امان کی خاطر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے خودگرفتاری دیدی،مولاناخواجہ خلیل احمد نے قائم مقام مرکزی امیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ تاہم پولیس ذرائع نے اس کی تردید کی ہے۔ ادھر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پاکستان یاطالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا زیر حراست ہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو 11گھنٹوں سے زائد ٹھوکر کے مقام پر محصور رکھا گیا، لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمن کا راستہ روکا، مولانا فضل الرحمن سرگودھا میں جلسے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔اسلم غوری نے کہا کہ ڈی آئی جی لاہور نے مولانا فضل الرحمن کو واپس گھر جانے کا مشورہ دیا جسے انہوںنے مسترد کر دیا، بعد ازاں سی سی پی او لاہور آئے اور انہوں نے انہیں گرفتار کرنے کے احکامات سے آگاہ کیا۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حکومتی عزائم کو بھانپتے ہوئے کارکنوں اور حکومتی ٹکرا ئوکے بجائے گرفتاری کو ترجیح دی، قائد جمعیت نے ملک کو تشدد اور انتشار سے بچانے کیلئے اپنی گرفتاری دی۔اسلم غوری نے کہا کہ پارٹی کارکنان 10 گھنٹوں سے ملک بھر کی شاہراہوں پر دھرنا دئیے بیٹھے تھے، کارکنان اور عوام کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرحالات سنگین ہو رہے تھے، اس لئے مولانا فضل الرحمن نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گرفتاری کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی رکاوٹوں کے باعث لاہور کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، قومی و صوبائی شاہراہیں بند رہیں، ہم پورے ملک اور قوم کے شکر گزار ہیں، عوام کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، ہماری تحریک اور جدوجہد بدستور جاری رہے گی۔اسلم غوری نے اعلان کیا کہ مولانا خواجہ خلیل احمد نے قائم مقام مرکزی امیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ترجمان جے یو آئی نے کہا پارٹی کے سابقہ فیصلوں اور مولانا فضل الرحمن کے بیانیے کے مطابق تحریک جاری رہے گی، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان پارٹی قیادت باہمی مشاورت کے بعد کرے گی۔دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کو گرفتار یا نظر بند نہیں کیا گیا ہے۔ادھر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا افغانستان اور طالبان کے ساتھ، وہ ایک عسکری جماعت کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں، انہیں ایک قدم پیچھے ہٹ کر راستے نکالنے چاہئیں۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا احتجاج کوئی اتنی بڑی بات نہیں، معمولی ٹریفک جام ہوتے رہتے ہیں ،تاہم مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے لوگ بھی انہیں سمجھا رہے ہیں لیکن وہ تصادم چاہتے ہیں،مولانا کے حالیہ بیانات اور گزشتہ چند دونوں کے طرزِ عمل سے ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ خود تصادم چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف اور افغانستان کی حمایت میں بیانیہ بنانے کی حد تک نہیں جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا ایک سینئر اور دور اندیش سیاست دان ہیں، اس لیے انہیں معاملہ فہمی کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانا چاہیے ۔ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ آپ کے لہجے میں تلخی، ناگواری اور شدید غم و غصہ نظر آئے اور الفاظ کا چنا ئوبھی نامناسب ہو جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہمیشہ گنجائش رکھنی چاہیے اور کبھی بھی بند گلی کی طرف نہیں جانا چاہیے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر راستے بند نہ کیے جائیں تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں، یہ اچھا نہیں لگتا کہ مشرف کا ایل ایف او منظور کرانے والے مولانا فضل الرحمان آج ایک جمہوری حکومت کے ریفرنڈم کو غلط قرار دے رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول آج کل زیادہ غصہ کر رہے ہیں، انہیں ریفرنڈم کے خوف میں نہیں جانا چاہیے، عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں تو انہیں عدالت میں قانونی دلیل دینی چاہیے، بلاول سیاسی دلیل کی جگہ قانونی اور قانونی دلیل کی جگہ سیاسی دلیل دے رہے ہیں۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارے اختلافات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تعلقات ختم ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں سے متعلق معاملہ پارلیمان میں آیا تو پاکستان تحریک انصاف سے بھی رائے لی جا سکتی ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو سرگودھا میں کنونشن میں شرکت سے روکنے، ان کی مبینہ حراست کی کوشش اور ان کے بھائی سمیت کارکنوں اور ارکانِ پارلیمان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے مطالبہ کیا کہ اگر مولانا فضل الرحمن زیرِ حراست ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اس کے علاوہ ان کے بھائی، جمعیت علمائے اسلام کے زیرِ حراست کارکنوں اور ارکانِ پارلیمان کو بھی فوری رہائی دی جائے۔انہوں نے مزید اپیل کی کہ ملک میں کشیدگی کم کرنے اور جمہوری ماحول برقرار رکھنے کیلئیعملی اقدامات کئے جائیں۔
    مولانا فضل الرحمن

    Khabrain News

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی ریفرنڈم کی حمایت کیسے کرسکتے ہیں:علامہ ناصر عباس

      پشاور:امیرجے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی مبینہ گرفتاری کے خلاف کارکنان احتجاج کررہے ہیں۔

      لیبیا کشتی حادثے کی تصدیق نہیں ہوسکی دعا ہے خبر غلط ہو: ترجمان دفتر خارجہ

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.