دوحہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز نے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان شاہینز نے 233 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، حسن نواز 62 اور شاہ زیب خان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فرحان یوسف 46 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کپتان عبدالصمد نے 44 جبکہ شامل حسین نے 14 رنز بنائے۔اس سے قبل بنگلا دیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ایونٹ کا فائنل اتوار کو پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ پاکستان ساہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست فائنل میں انٹری

