اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرقانون نے کہاکہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون لازمی نوعیت کا ہے، قانون کی خلاف ورزی پر قانونی نتائج ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ 18 سال کی عمر کی حد پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شادیوں کی رجسٹریشن مضبوط بنائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شادیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش ہوگی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ کم عمری کی شادی بچیوں کو تعلیم، صحت اور ترقی کے مواقع سے محروم کرتی ہے، بچیوں کو تعلیم اور معاشی ترقی میں مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ کوئی قوم اپنی نصف آبادی کو ترقی کے عمل سے باہر رکھ کر ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوںنے کہاکہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون شریعت سے متصادم نہیں۔وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وفاقی شرعی عدالت نے سندھ کے کم عمری کی شادیوں کے قانون کو برقرار رکھا، قانون سازی کے ساتھ عوامی آگاہی اور معاشرتی رویوں میں تبدیلی ضروری ہے۔
بریکنگ نیوز
- سندھ ‘کینیا کے درمیان صحت’طبی تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- پاکستان نے امریکہ’ ایران کی ثالثی میں کلیدی کردار ادا کیا: رضوان شیخ
- اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کردیا
- لاہور ہائیکورٹ، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا طبی ریکارڈ محفوظ نہ کیے جانے کیخلاف درخواست دائر
- ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ٹورنٹو آمد پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال
- جو کہے نیا صوبہ نہیں بن سکتا اس پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے: محمد علی درانی
- وزیر اعظم سے وزیرریلوے کی ملاقات ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
- ریاض پر 2 بیلسٹک میزائل 8 ڈرون حملے ناکام
- ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 336 ملین ڈالر کے 2 قرضوں کی فراہمی
- نئے صوبوں پر بلاول و مریم کا مؤقف ایک جیسا ، تقسیم نہیں چاہتے: شوکت یوسفزئی
- رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ پاکستان ساہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست فائنل میں انٹری
- پاکستان کا پہلا خلا باز کون نمبر ون سلیم نے زیشان علی کے تاریخی خلائی ٹائٹل کو چیلنج کر دیا
- مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعہ پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا:فیصل کریم کنڈی
- لاہور میں بدستور دنیا کا آلودہ ترین شہر پنجاب کے پی میں دھند کے ڈیرے
- عمران خان نے 28ویں ترمیم، نئے صوبوں پر پارٹی سے رائے طلب کر لی ، حتمی فیصلہ وہ خود کرینگے: بیرسٹر علی ظفر
- عمارت سے دو روز بعد زندہ نکالا گیا شخص ۔
- بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد کی سربراہی میں کراچی پہنچنے والا وفد کا بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کیلئے آرہا ہے۔
- لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ میں 3روز کی توسیع 29نومبر تک پابندیاں برقرار
- کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
- افغان طالبان کی پالیسیوں پر عالمی تنقید،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا احتساب کا مطالبہ
