لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے تلور کے شکار کے لیے دو ماہ کی عارضی اجازت دینے اور تلور کو تھرڈ شیڈول سے فرسٹ شیڈول میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق شکار کی اجازت کو قانونی شکل دینے کے لیے ضروری کارروائی جلد مکمل کی جائے گی اور تلور کو مخصوص مدت کے لیے شکار کی اجازت والے شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق تلور کے شکار کے لیے علاقوں کی سفارش وفاقی وزارت خارجہ کی جانب سے کی جاتی ہے جبکہ اجازت نامے صوبائی حکومتیں جاری کرتی ہیں۔ پنجاب میں بہاولپور اور چولستان کے علاقے تلور کی اہم شکار گاہیں ہیں جبکہ رحیم یار خان اور بہاولنگر کے صحرائی علاقوں کو بھی ماضی میں شکار کے لیے مختص کیا جاتا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیہ، بھکر، خوشاب، مظفرگڑھ، جھنگ اور وہاڑی کے علاقے بھی تلور کے شکار کے روایتی مقامات میں شامل رہے ہیں، تاہم رواں سیزن کے لیے تاحال شکار کے علاقوں کے نام سامنے نہیں آئے۔ دوسری جانب خلیجی خطے میں کشیدگی کے باعث عرب شکاریوں کی پاکستان آمد محدود رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور رنگ روڈ پر خواتین کی گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر سفر کی ویڈیو وائرل
- محسن نقوی کا فائر بریگیڈ گاڑیوں کا رسپانس ٹائم کم کرنے کا حکم
- ایران کو روس اور چین کی خفیہ مدد، دونوں ممالک کا کردار محدود ہے:ٹرمپ
- بھارتی سکھ یاتریوں کی پنجہ صاحب سے آمد’گردوارہ کرتارپور روانہ
- پنجاب میں تلور کے شکار کی 2ماہ کی عارضی اجازت منظور
- کراچی سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا
- بیجنگ:وفاقی وزیر احسن اقبال کو چینی کمپنی کے وائس چیئرمین زہوہینگ دستاویز پیش کر رہے ہیں۔
- سہ فریقی دفاعی اجلاس اسلام آباد سیکورٹی حصار میں جڑواں شہروں میں مقامی تعطیل
- اسلام آباد:وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کم عمری کی شادی کی بندش کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
- صنم سعید کی نیٹ فلیکس سیریز کی ریلیز سے قبل شائقین سے دلچسپ اپیل
- ملک میں 800سے زائد LPG بائوزرز غیر معیاری ہونے کا انکشاف
- اسلام آباد:ڈیجیٹل بل بورڈ پاکستان ‘سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں کی مکہ معاہدے کے حوالے سے نمائش کر رہا ہے۔
- سندھ ‘ رواں سال پولیو کیسز رپورٹ،KP بھی متاثرہ صوبوں میں شامل
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی آرٹس کونسل کراچی کی احمد پرویز آرٹ گیلری میں معروف فوٹو گرافر عابد ایس مستی خان کی تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- پاکستان کا 2035تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
- سندھ ‘کینیا کے درمیان صحت’طبی تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- پاکستان نے امریکہ’ ایران کی ثالثی میں کلیدی کردار ادا کیا: رضوان شیخ
- اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کردیا
- لاہور ہائیکورٹ، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا طبی ریکارڈ محفوظ نہ کیے جانے کیخلاف درخواست دائر
- ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ٹورنٹو آمد پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال
