واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے مطالبہ کیا
ہے کہ وہ یورپ کے خلاف فوجی جارحیت کا خاتمہ کریں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ یوکرین تنازع کو یورپ کے دیگر حصوں تک نہ پھیلایا جائے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی سلامتی کے تحفظ اور جاری تنازع کے اثرات کو محدود رکھنے کے لیے اتحادی ممالک کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا تھا۔
