Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دل کی بیماری کی تشخیص میں پیشرفت، علامات ظاہر ہونے سے پہلے نشاندہی ممکن
    • وزیراعظم آزادکشمیر نے 100 روزہ پلان کا اعلان کردیا
    • نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 8 سالہ بچی’ ٹرین کی زد میں آکر 20 سالہ نوجوان جاں بحق
    • مریدکے میں دو ٹریفک حادثات، خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی
    • معذور ملزم کی گرفتاری تک قتل کیس ٹرائل روکنے کا حکم
    • جرمن ائر لائن کی پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری
    • لاہور ہائیکورٹ، علامہ سعد رضوی و انس رضوی کی بازیابی کی درخواست میں ترامیم کی اجازت
    • سونے کی قیمت میں اضافہ 24 قیراط فی تولہ 3 لاکھ75 ہزار 436 روپے ہو گیا
    • وزیر اعظم سے اویس لغاری کی ملاقات ، متعلقہ وزارت کے امور کے حوالے سے گفتگو
    • پنجاب یونیورسٹی ‘ترک یونیورسٹی یاشار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • ای سی او ممالک کی آرٹس یونیورسٹیوں کے سربراہان کا اجلاس آج سے شروع
    • پٹواری کی جانب سے غیرقانونی فرد جاری کرنے کیخلاف آئینی درخواست خارج
    • اشتہاری کی عدم پیشی پر ضامن بھائی کا 20 لاکھ کا مچلکہ ضبط، 15 کنال سے زائد جائیداد قرق کرنے کا حکم
    • لاہور:کم عمری میں معاشی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھائے ایک نوجوان مکینک ورکشاپ میں موٹرسائیکل کے انجن کی مرمت میں مصروف ہے۔
    • بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ‘توانائی تعاون کی مالیت 3.33ٹریلین یوآن
    • 5 سول ججوں کے تبادلے ،ہائیکورٹ میں بطور ریسرچ آفیسر تعینات
    • لاہور:ایک کاریگر نے سرکنڈوں اور رنگ برنگے دھاگوں کی مدد سے تیار کردہ روایتی پتنگ کا خوبصورت ماڈل اور دیگر ثقافتی دستکاری کے نمونے فروخت کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔
    • غزہ’ اسرائیلی فضائی حملے’ 10فلسطینی شہید’حماس کا جوابی کارروائی کا عندیہ
    • امریکا میں تھینکس گیونگ سفر کے دوران 1000سے زائد پروازیں منسوخ
    • ٹرمپ نے پیوٹن سے یورپ کے خلاف فوجی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم آزادکشمیر نے 100 روزہ پلان کا اعلان کردیا

    By Khabrain Newsنومبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مظفرآباد(وقائع نگار)وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے سو روزہ پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بلاسود قرضے، طلبہ کو وظائف دیں گے۔مظفرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے سو روزہ پلان سے لے کر پانچ سالہ حکمت عملی تک تمام منصوبے عوام کے سامنے رکھ دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا مستقبل خوشحال بنانے کے فیصلے ایک دن میں نہیں ہو سکتے، اسی لیے سو روزہ پلان کی تیاری میں وقت لگا، ریاست میں افراتفری، بے چینی اور سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ کہ نئی نسل کی کردار سازی اور قرآن و سنت کی تعلیمات سے آگاہی کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا جارہا ہے، صرف سرکاری ملازمتوں سے بے روزگاری کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، اس لیے سرکاری نوکریوں پر انحصار کم کرنے کے لیے کاروبار اور خود روزگاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔افتخار گیلانی نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھرتیاں ہوں گی جبکہ اپنا روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے اور کاروبار شروع کرنے کی راہ میں حائل پیچیدگیاں ختم کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسکور اے جے کے پروگرام کے تحت آزادکشمیر کے سیاحتی مقامات کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا جائے گا، جس سے مقامی کاروبار، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ تمام سرکاری گیسٹ ہاسز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فعال کیا جائے گا جبکہ ریاست کے تمام انٹری پوائنٹس پر ٹک شاپس قائم کی جائیں گی، 52 سیاحتی مقامات پر تین سے چھ ماہ میں ترقیاتی سرگرمیاں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ لیپہ اور سیماری میں ایکو ٹورازم کو فروغ دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کا کوئی باصلاحیت نوجوان وسائل کی کمی کے باعث اعلی تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، لمز، نسٹ، قائداعظم یونیورسٹی اور دیگر ممتاز تعلیمی اداروں میں سکالرشپس دیے جائیں گے جبکہ ملک کی ٹاپ نجی جامعات میں میرٹ پر داخلہ لینے والے مستحق طلبہ کے تعلیمی اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔وزیراعظم آزاد کمشیر نے کہا کہ اے جے کے لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے، آزادکشمیر میں پانچ دانش سکولز اور مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی قائم کی جائے گی، جہاں ہونہار بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ رہائش کی سہولت بھی فراہم ہوگی، پہلے سو روز میں نواز شریف سکول آف ایمننس منصوبے پر بھی پیش رفت ہوگی۔افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ ہر جگہ ہسپتال بنانا ممکن نہیں، اس لیے موبائل ہسپتال آزادکشمیر کے ہر کونے تک پہنچایا جائے گا، صحت سہولت پروگرام کے تحت بھمبر، مظفرآباد، کوٹلی اور راولاکوٹ میں جدید کیتھ لیبز قائم کی جائیں گی جبکہ باغ میں جدید کارڈیک ہسپتال بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فالج کے علاج کے لیے کوٹلی، میرپور اور مظفرآباد میں سٹروک سینٹرز قائم ہوں گے، ضروری ادویات پروگرام کے تحت تمام ضلعی ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات ہمہ وقت دستیاب ہوں گی جبکہ بی ایچ یوز، آر ایچ سیز اور ٹی ایچ کیوز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے چھ ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کشمیر ایکسپریس الیکٹرک بس سروس شروع کی جائے گی۔افتخار گیلانی نے مزید کہا کہ سفارشی کلچر کے خاتمے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اے جے کے ون پورٹل متعارف کرایا جارہا ہے، جس کے ذریعے آزادکشمیر کی تمام حکومتی سروسز ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی، عام شہری کو سرکاری کام کے لیے کسی سفارش یا اثر و رسوخ کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
    100 روزہ پلان

    Khabrain News

      Keep Reading

      نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 8 سالہ بچی’ ٹرین کی زد میں آکر 20 سالہ نوجوان جاں بحق

      مریدکے میں دو ٹریفک حادثات، خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

      معذور ملزم کی گرفتاری تک قتل کیس ٹرائل روکنے کا حکم

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.