لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان افضل جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوئوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 20 سالہ افضل کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے، افضل کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوئوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد کی جا رہی ہے۔ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
