تازہ تر ین

جے آئی ٹی کی مخالفت میں تقریر شیخ رشید بھی پکڑے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کی تحقیقات کرنیوالی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) سے متعلق تقاریر کرنیوالے لیگی رہنماں کی تقاریر کا سکرپٹ طلب کیے جانے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اپنے بیان سے انکاری ہوگئے تاہم جے آئی ٹی سے متعلق شیخ رشید کا بیان نجی ٹی وی نے نشرکردیاجس میں انہوں نے جے آئی ٹی کو جاتی عمراہ انوسٹی گیشن اتھارٹی قراردیا تھا۔ شیخ رشید کے اس چیلنج پر میزبان نے مسکراتے ہوئے کہاکہ میں سنادوں گا،آپ کو برا نہیں لگے گاجس پر شیخ رشید نے موقف اپنایا کہ مجھے خوشی ہوگی، آپ دکھادیں ، میں آپ کو کال کروں گا، اگر کہاہوگا تو کسی اور حوالے سے کہا ہوگا، جے آئی ٹی سے متعلق نہیں کہا۔ اس چیلنج پر اینکر 21اپریل کی شیخ رشید احمد کی ویڈیو چلادی جس میں انہوں نے کہاکہ یہ جے آئی ٹی جو انہوں نے بنائی ہے، جاتی عمرہ انوسٹی گیشن اتھارٹی ہے، اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ۔جے آئی ٹی کی مخالفت میں تقریر
شیخ رشید بھی پکڑے گئے


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain