تازہ تر ین

سیتا وائٹ نے کس سے پیسے لیے ؟, چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات میں کوئی لاجک نہیں ہے، یوم تشکر پر مراد سعید نے خطاب کیا تو عائشہ گلالئی نے شکوہ کیا کہ مجھے کیوں نہیں کرنے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ پیسے چلانا ن لیگ کا پرانا طریقہ ہے، مجھے شک ہے، افسوس بھی ہے کہ ن لیگ نے انہیں استعمال کیا، جتنی معصومیت ن لیگیوں کے چہروں پر ہے یہ اس سے نیچے گرتے ہیں، عائشہ گلالئی کے الزامات کی کوئی منطق نہیں ہے، عائشہ گلالئی نے خود کو پھنسا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اگر کوئی چیز غلط کی ہے تو میرے ساتھ برا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں نے سیتا وائٹ سے متعلق ایک مہم چلائی ، سیتا وائٹ نے ن لیگ والوں سے پیسے لینے کا اعتراف کیا۔ عمران خان کا کہناتھا کہ یہ سیاستدان نہیں ہیں مافیا ہیں ، یہ ہر قسم کے حربے استعمال کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain