Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
    • امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔
    • بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
    • ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
    • بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیاز بارے تاریخ کیا کہتی ہے،دلچسپ حقائق

    By Daily Khabrainاگست 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (ویب ڈیسک ) ہزاروں سال پہلے قدیم تہذیبوں کے لوگ پیاز کو کئی طرح سے استعمال کرتے تھے، جنہیں جان کر یقیناً آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔انسان کو پیاز ہزاروں سال سے پسند ہے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آج سے 7,000 سال پہلے کے آثارِ قدیمہ میں سے بھی پیاز کی باقیات ملی ہیں۔ اپنے تیز ذائقے کے ساتھ یہ غذائی اجزاءسے بھی بھرپور ہوتی ہے۔ لیکن شاید آپ نے پیاز کے منفرد استعمال سے متعلق نہیں سنا ہو گا۔
    صدیوں پہلے قدیم تہذیبوں کے لوگ اور قرون وسطیٰ میں یورپی باشندے پیاز کو کئی طرح سے استعمال کرتے تھے، جیسے کہ قدیم مصر میں اسے مقدس حیثیت حاصل تھی اور قدیم مصر کے لوگ اس کی پوجا بھی کرتے تھے۔آثارِ قدیمہ سے پتا چلتا ہے کہ 3000 قبلِ مسیح کے زمانے میں اہرامِ مصر تعمیر کرنے والے لوگ پیاز کی کاشت کرتے تھے اور پیاز ان کی روزانہ غذا کا حصہ بھی تھی۔ لیکن اسی کے ساتھ وہ پیاز کی عبادت بھی کرتے تھے۔ پیاز کی گول شکل اور اسے کاٹنے پر بننے والے چھلوں کو لافانی زندگی کی علامت بھی سمجھا جاتا تھا۔ یہی نہیں بلکہ قدیم مصر کے بادشاہ فرعون رعمسیس چہارم کی ممی میں آنکھوں کے حلقوں پر پیاز چھلّے بھی ملے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ قدیم مصر کے لوگ ممی سازی میں بھی پیاز استعمال کیا کرتے تھے۔قدیم یونان میں سمجھا جاتا تھا کہ پیاز انسانی خون کا توازن درست کرتی ہے؛ اس لیے وہاں کے کھلاڑی اور لڑاکا سپاہیوں کو بطورِ خاص زیادہ پیاز کھلائی جاتی تھی اور وہ اپنی جلد پر پیاز کا لیپ بھی لگایا کرتے تھے تاکہ ان کے پٹھے مضبوط ہوجائیں۔
    سولہویں صدی عیسویں میں یورپی ڈاکٹر بھی پیاز کو بانجھ پن کا علاج سمجھتے تھے اور بانجھ خواتین کو بکثرت پیاز کھانے کا مشورہ دیتے تھے۔ علاوہ ازیں اسی زمانے میں جانوروں کو بھی چارے میں شامل کرکے پیاز کھلائی جاتی تھی تاکہ وہ زیادہ بچے پیدا کرسکیں۔قرونِ وسطی کے یورپ میں پیاز دیگر حوالوں سے بھی اہم تھی اور بعض جگہوں پر کرایوں کی ادائیگی بھی پیاز کی شکل میں کی جاتی تھی۔ ا±س زمانے میں پیاز کو ایک قیمتی تحفہ بھی تصور کیا جاتا تھا اور لوگ ایک دوسرے کو پیاز تحفے میں بھی دیا کرتے تھے

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

    بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

    جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.