تازہ تر ین

فاتح کپتان کو کس کا بیتابی سے انتظار

کراچی(یو این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا،غیرملکی کھلاڑیوں کی ملک میں آمد نیک شگون ہو گی،مستقبل میں بین الاقوامی میچوں کیلئے راہیں ہموار ہو جائیں گی۔ سرفراز احمد دعاگو ہیں کہ سیریز کا انعقاد کامیابی کے ساتھ ہو تاکہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرسکیں جہاں کئی برس سے انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں موقوف ہیں۔ ایک سوال پر سرفراز احمد کا یونی ویژن نیوز سے کہنا تھا کہ وہ یارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس سے اس ریجن میں مقیم ایشیائی نوجوانوں میں بھی کھیل کی طرف راغب ہونے کا شوق پیدا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کاو¿نٹی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ کافی زبردست ہے کیونکہ یہاں مقیم ایشیائی افراد میں کھیل کا شوق بڑھ رہا ہے اور یارکشائر کے نوجوانوں کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ لوکل کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے بعد مزید ترقی کر سکتے ہیں اور خواہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں ان کیلئے آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کاو¿نٹی کرکٹ کھیلنے سے کرکٹرز کا معیار بلند ہوتا ہے کیونکہ وہ مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کے ہمراہ یا مخالف کھیل کر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یارکشائر کاو¿نٹی کی جانب سے کھیلنے سے نہ صرف ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا بلکہ پیشہ ورانہ رجحان کے حوالے سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا عظیم کامیابی تھی لیکن اگر مضبوط ٹیم تشکیل نہ دی اور کارکردگی کو بہتر نہ کیا جائے تو یہ فتح رائیگاں بھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس کامیابی کے خمار سے آگے نکلنے کی ضرورت ہے کیونکہ چیمپئنز ٹرافی اب تاریخ بن چکی جس سے آگے دیکھنا ہی علقمندی ہو گی اور کامیاب نوجوانوں کی کارکردگی سے پوری طرح فائدہ اٹھانا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain