لاہور: (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ کےلئے خوش آئند ہے۔ پاکستان کے طویل عرصے سے ویران میدان رواں ماہ ایک بار پھر آباد ہوجائیں گے اور ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈ الیون کے دورے سے پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہونے کی امید کی جارہی ہے جب کہ ورلڈ الیون کے دورے پر پاکستان کے سابق کرکٹرز بھی خوشی سے نہال ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ طویل عرصے سے نہیں ہورہی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ملک کے لیے خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں7 ٹی 20 میچز کاپاکستان میں انعقاداچھی خبر ہے اور کھلاڑی اچھا کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں جب کہ شائقین بھی سپورٹ کریں گے۔دوسری جانب فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شائقین لمبے عرصے سےانٹرنیشنل کرکٹ کے منتظر تھے اور یہ موقع ہے کہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئیں۔
بریکنگ نیوز
- بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جولائی تک توسیع
- 2.7 ارب ڈالر کی ڈیل، معروف پیزا چین 68 سال بعدفروخت
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم
- تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی
- بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح
- رشمیکا مندانا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا
- ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے
- میں نے ایک ماہ قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی،” اطالوی وزیراعظم
- اپنی ہر جھری پر فخر ہے، ہر ایک میری زندگی کی کہانی سناتی ہے۔” — کیٹ ونسلیٹ
- آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
- پنجاب میں ریسٹورنٹس پر کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
- ٹرمپ محفوظ، وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی سازش ناکام، 5 منصوبہ ساز گرفتار
- سعودی عرب میں پاکستانی لائسنس قبول کیے جانے کا امکان
- کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟
- امریکا ایران معاہدہ ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا
- کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن
- سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع
- ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ پر ایران نے تاریخی ڈیل کیسے کی؟
- بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف