تازہ تر ین

”القاعدہ“ کا نام تبدیل, نیا نام سامنے آگیا

لندن (نیٹ نیوز) شدت پسند تنظیم القاعدہ نے اپنا نام تبدیل کر لیا ہے اور اس کی حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے اپنا نیا نام ’حیات تحریرالشام‘ رکھا ہے جس کا مقصد خود کو داعش کے اعتدال پسند متبادل کے طور پر پیش کرنا ہے۔القاعدہ نے اس نئے نام سے گزشتہ ماہ شام کے صوبہ ادلیب کے کئی علاقوں پر قبضہ بھی کیا ہے، جس کے بعد ماہرین نے نام کی تبدیلی کا یہ حیران کن انکشاف کیا ہے۔ سابق وائٹ ہاﺅس انسداد دہشت گردی ڈائریکٹر جوشوا جیلٹزر کا کہنا ہے کہ ”اس وقت دنیا میں داعش سب سے بڑی شدت پسند تنظیم ہے لیکن شام میں القاعدہ کی موجودگی اس وقت سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔ داعش اس وقت شام و عراق میں پسپائی کا شکار ہو چکی ہے اور ایسے میں القاعدہ ایک نئے نام کے ساتھ اس کی جگہ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ادلیب میں اس نے کئی شدت پسند گروں کو اپنے اندر ضم کر لیا ہے اور جو ضم نہیں ہونا چاہتے تھے انہیں نیست و نابود کر دیا ہے۔“


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain