Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 19١رب سالانہ اخارجات ختم کرنے کیلئے اہم اقدام محکمہ ڈال کی قیمتی اراضی کرایوں پر دینے کی حکمت عملی تیار
    • افغانستان سے سرحد پار جرائم وسطی ایشاء کیلئے سنگین مسلہ قرار
    • متروکہ وقف املاک بورڈ چیئرمین کی موئثر حکمت عملی21 دکانیں سیل کر کے قبضہ واپس حاصل کر لیا
    • ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی کی قیادت میں کروڑوں کے بقایاجات ادا نہ کرنے والے ایبک روڈ میوہسپتال اور مصری شاہ پر واقع وقف پراپرٹی کی 21 دکانیں سیل کرکے واگزار کروا لی گئی ہیں۔
    • پاکستان میں غربت کورونا وبا سے پہلے کی سطح سے بھی بڑھ گئی: عالمی بینک
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جعلی،کلوناور ٹیمپر ڈیمز پلیٹس استعمال کرنےوالی گاڑیوںکے خلاف کریک ڈائون
    • ڈیفنس سی میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق، 2افراد زخمی
    • پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا مزید 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • ڈی جی خان:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری’ سردار فاروق سے گفتگو کر رہے ہیں’ احمد خان لغاری ایئرپورٹ کی توسیع پروگرام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • اگلے سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی، اویس لغاری
    • لیسکوکا بجلی چوری پر صارفین سے سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنیکا فیصلہ
    • عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک
    • ملکی برآمدات 100ارب ڈالر تک پہنچانا مشن ہے: احسن اقبال
    • اسلام آباد:سینئر کونسیلٹنٹ وزارت قانون عائشہ رسول کا آئی ایم اے سی رجسٹرار احسان اللہ خان ‘ڈاکٹر ندرت ای پراچہ و دیگر کے ساتھ تربیتی پروگرام کے موقع پر گروپ فوٹو۔
    • پنجاب کے 38ہزار سرکاری سکولوں میں سالانہ سکول شماری 21اکتوبر سے ہوگی
    • پ جاب میں سپیشل برا چ کے لیے ئے ا ٹیلی ج س آپریٹرز بھرتی کر ے کا فیصلہ
    • شیخو پورہ، 2 گروپوں کی ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ،2ملزمان گرفتار
    • برائلر گوشت ،فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایک جماعت سیاسی شہید بننا چاہتی ہے،مگر کیوں،آصف زرداری نے وجہ بیان کردی

    By Daily Khabrainاکتوبر 7, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    asif ali zardari
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(آئی این پی)آزادکشمیراسمبلی میں قائد حزب اختلا ف وممبرسنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی چودھری محمد یٰسین کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات ،گزشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں موجودہ صورتحال، پاکستان کی سیاست اور 2018کے انتخابات کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، آصف علی زرداری نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ، نوازحکومت نے مودی کی دوستی میں مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا، جس کی وجہ سے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہاءکردی ۔اور نوازحکومت کی دور حکومت میں مسئلہ کشمیر پر بیرون ممالک میں کوئی قابل ذکر کام نہ ہوسکا۔ مسئلہ کشمیر ہمارے دور میں دنیا کانمبر ون مسئلہ بن چکاتھا۔ لیکن موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مسئلہ کشمیر التواءکاشکار ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی کمزور ، ناکام ، خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارتی حکومت کو شہ ملی بھارتی حکومت نے ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی اتنہاءکردی ۔ دنیا کے خطرناک ترین پیلٹ گن کا استعمال کیا۔ اور بعض اطلاعات ایسی بھی موصول ہوئی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا۔جبکہ دوسری جانب بھارتی حکومت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ تیزتر کردیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی مجرمانہ غفلت کے باعث کنٹرول لائن کے متاثرین کی آبادی کاری کیلئے کوئی قابل ذکر منصوبہ تیار نہیں کیاگیا۔ نہ تو آرسی سی بینکرز بنائے گئے او رنہ ہی کوئی دیگر سہولت مہیا کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو پوری طرح سے مانیٹرننگ کررہے ہیں۔پیپلزپارٹی اقوام متحدہ ، امریکہ ، برطانیہ او ریورپین ممالک میں خاص کر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے رابطہ میں ہوں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم سے ان کو لمحہ بلمحہ آگاہ کررہے ہیں۔لیکن حکومت پاکستان کی مجرمانہ غفلت کے باعث بیرون ممالک میں اسطرح کاکام نہیں ہوسکا۔ جس طرح کا ہونا چائیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ابھی سے کام شروع کیاجائے تمام کشمیری حلقوں میں جاکر کارنر میٹنگ کاسلسلہ شروع کیاجائے ۔برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی تنظیم سازی فوری مکمل کی جائے ۔ انہوں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی بقاءکیلئے خون کے نذرانے دیئے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے ۔ پیپلزپارٹی نے کبھی قومی اداروں اور عدالتوں سے لڑائی نہیں لڑی ، مسلم لیگ ن جس طرح اداروں کولڑاکر سیاسی شہید بننا چاہتی ہے ۔ ان کی ایسی خوہش پوری نہیں ہوگی ۔ہم نے ہمیشہ سنجیدگی کی سیاست کی ۔ اور یہی وجہ ہے کہ اب عوام کا اعتماد پیپلزپارٹی پر بڑھتا جا رہا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.