لاہور(نیوزایجنسیاں)نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ سے قبل منظر عام پر آنے والے پچ اسکینڈل پر تحفظات کا اظہار کرنے والے شعیب اختر پر بھارتی شائقین برس پڑے۔دنیا بھر کے معروف کرکٹرز کی طرح سابق فاسٹ باو¿لر شعیب اختر نے بھی اس معاملے پر تفتیش کا اظہار کرتے ہوئے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا لیکن بھارتی شائقین کو دنیا کے تیز ترین باو¿لر کی بات بالکل پسند نہیں آئی اور وہ الٹا انہی پر برس پڑے۔شعیب اختر نے وکٹ کا تنازع سامنے آنے پر ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے میں پچ فکسنگ اسکینڈل پر صدمے کی حالت میں ہوں اور کچھ بھی بولنے سے قاصر ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر پچ فکسنگ کی بات محض افواہ یا مذاق بھی ہے، تو بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے کیونکہ کھیل کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچ چکا ہے۔بھارتی شائقین کو شعیب اختر کے تحفظات بالکل بھی پسند نہیں آئے اور انہوں نے نامور پاکستانی باو¿لر کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ذاتیات پر حملوں سے بھی گریز نہ کیا۔تاہم جہاں چند لوگوں نے شعیب اختر کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ سابق فاسٹ باو¿لر کے حامی نظر آئے اور انہوں نے اس معاملے پر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پچ کیوریٹر کو برطرف کردیا تھا۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے میچ سے قبل ہی بھارتی میڈیا میں پچ تیار کرنے والے کیوریٹر کی جانب سے بکیز کی پسندیدہ پچ تیار کرنے کی ایک ویڈیو سامنے آگئی تھی۔پونے کرکٹ گراو¿نڈ کے پچ منیجر پینڈورانگ سلیگاو¿نکار کے حوالے سے انڈیا ٹوڈے نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر بکیز کا کردار ادا کرنے والے رپورٹر کی پسند کی پچ تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم آئی سی سی عہدیداروں نے میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارتی شائقین شعیب اختر پر برس پڑے
