کراچی(اے این این) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وسابق قومی کپتان اولمپئن حسن سردار نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن عبدالحسیم خان کے ٹیم میں ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔حسن سردار نے کہا کہ عبدالحسیم خان نے پریس کانفرنس میں انٹرنیشنل ہاکی سے بطور احتجاج ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے موجودہ پی ایچ ایف اور سلیکشن کمیٹی کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کیا، وہ کوئی غیر معمولی کھلاڑی نہیں بلکہ عام سے کھلاڑی ہیں، ان سے کئی درجے بہتر کھلاڑی اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں اس لیے حسیم خان کی عدم موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ایک سوال کے جواب میں حسن سردار نے کہا کہ عبدالحسیم خان کو ان کے چچا اولمپئن حنیف خان کی وجہ سے ہی ورلڈ ہاکی لیگ کیلئے قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، انھیں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے۔سن سردار نے کہا کہ ہمارے سامنے قومی مفاد ہوتا ہے۔، کسی سے کسی قسم کا انتقام کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، ہم ملک میں دستیاب بہترین کھلاڑیوں کو ہی قومی ٹیم میں سلیکٹ کرتے ہیں، پاکستان ہاکی اپنے عروج کی جانب رفتہ رفتہ ہی جائے گی، مشکلات کا یہ دور جلد گزر جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
- عمان مین الفحل ٹرمینل نے دھماکے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا
- پانی کی قلت کا خدشہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت
- بجٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر زرعی آلات اور کھاد مہنگی ھونےکا امکان
- لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
- انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
- یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
- صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
- ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
- سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
- پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
- کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
- سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
- ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
- گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
- بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
- نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
- نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
- ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ