Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بدعنوانی پر پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

    By Daily Khabrainنومبر 2, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک میں کڑے احتساب کیلئے کام شروع ہو گیا، سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کی جائیدادیں بنانے والے سابق و موجودہ بیورو کریٹس، پولیس افسروں، پٹواریوں، محکمہ ریونیو کے افسران اور اربوں روپے ٹیکس بچانے والے بااثر کاروباری مافیا کے خلاف بھی انکوائریاں شروع ہو گئیں، ن لیگ، پیپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف میں
    جانے والے سابق اہم رہنماﺅں جن پر کرپشن کے الزامات تھے کے حوالے سے بھی آئندہ چند روز میں کیس کھول کر کارروائی شروع ہو جائے گی، باوثوق ذرائع کے مطابق ایسے تمام افراد جن کے خلاف نیب کو کرپشن کے ثبوت مل جائیں گے، ان کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی پالیسی پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس پر نیب کے آئندہ اجلاسوں میں احکامات جاری ہونے کے امکانات ہیں، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، ایل ڈی اے، سی ڈی اے ، لاہور پارکنگ سٹینڈ کمپنی اور دیگر اہم محکموں میں کس طرح منظور نظر افراد کو نوازا گیا، کس کے کہنے پر کس کو ٹھیکے دیئے گئے کے حوالے سے خفیہ انکوائری شروع ہو چکی ہے، سرکاری اراضی کو پرائیویٹ اراضیوں میں شامل کرکے فردیں جاری کرنے والے 45 سے زائد نامور پٹواریوں کے خلاف بھی انکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایسے اداروں سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جنہوں نے اس حوالے سے پہلے ہی رپورٹس تیار کی ہوئی ہیں، باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ”احتساب سب کا“ کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے اور اس ضمن میں نیب کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ کسی کے ساتھ رعایت نہ کی جائے ، عبدالعلیم خان، نذر محمد گوندل، سمیت کئی اہم رہنماﺅں کے خلاف پرانی انکوائری کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں سو سے زائد پرانے کیسز پر نہ صرف کام شروع کر دیا ہے بلکہ اس پر یہ بھی کام کیا جا رہا ہے کہ ان فائلز کو کس کے دباﺅ پر بند کیا تھا اور نیب میں کون اس کیلئے کام کر رہا تھا، سخت احتساب کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں باقاعدہ کئی سرکاری اداروں کو نہ صرف خط لکھے جائیں گے بلکہ ان تمام افراد جن کیخلاف نیب کو درخواستیں بھیجی گئی ہیں۔ اس پر بھی اداروں سے پوچھا جائے گا۔ نیب ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ چار ایسی اہم شخصیات کے حوالے سے انکوائری کی جا رہی ہے جن کو پنجاب میں نہ صرف اہمیت حاصل ہے بلکہ ان کے حوالے سے یہ کہا جاتا تھا کہ ان کے خلاف ثبوتوں کے باوجود کبھی بھی انکوائری نہیں ہو سکتی۔ ذرائع کے مطابق نومبر کے وسط میں پنجاب سے تین سابق سرکاری شخصیات بلوچستان کے ڈی آئی جی، 9ایم این ایز، 3 سابق ضلع ناظم، ایک ڈی آئی جی جو اس وقت بلوچستان میں تعینات ہیں، فیصل آباد میں تعینات رہنے والے انیسویں گریڈ کے دو افسروں، 9اراکین اسمبلی اور تین سابق ناظم ضلع کونسل کے خلاف انکوائریاں اوپن ہو سکتی ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا

      سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب

      حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.