تازہ تر ین

این آر او کی بھیک کون کون کس سے مانگ رہا ہے؟دیکھیں اہم خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اپنی تعریفوں سے مریم نواز کو آسمان پر چڑھا دیا۔ اب ہوا یہ ہے کہ یہ سب لوگ لاہور میں بیٹھے ہوئے ہیں اور لاہور میں دھند ہے اسی لیے کسی کو نظر نہیں آرہا کہ کون کیا کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف دونوں ہی این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں۔لیکن این آر او تو ہوتا ہے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اور اس وقت ملک کی اسٹیبلشمنٹ قانون کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ چاہ رہے ہیں کہ فوج جا کر ججز کے اوپر دباوڈالے۔ ان کی خواہش ہے کہ کہیں سے ہوا کا ٹھنڈا جھونکا آجائے لیکن وہ نہیں آ رہا کیونکہ فوج تو خود عدالت کے انڈر آتی ہے۔ جتنے بھی سیاستدانوں کا نام ای سی ایل میں ہے ان کا نام فوج نے نہیں عدالتوں نے ڈالا ہوا ہے۔ نواز شریف آج کل د±کھی بیانات دے رہے ہیں،ان کو یاد نہیں ہے کہ انہوں نے عدالتوں پر حملہ کیا تھا ، میاں صاحب آپ نے تحریک چلائی تھی پنجاب میں اپنی حکومت لال کرنے کے لیے نہ کہ عدلیہ کے لیے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain