لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سردار آصف علی نے کہا کہ چار سال قبل بھی تحریک انصاف میں گیاتھا لیکن کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے پارٹی سے دور ہوگیا لیکن ان چار سالوں میں کسی اور پارٹی میں نہیں گیا، تحریک انصاف نے ڈوبتے ہوئے پاکستان کو بچایا، یہ کہنے میں بے پناہ خوشی ہے کہ خان صاحب نے مجھے دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ، اس لمحے کے بعد میں تحریک انصاف میں شامل ہوچکا ہوں، اب میں پی ٹی آئی کا ادنی ٰ کارکن بن کر عوام کی خدمت کرونگا، عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جن کے دامن پر کوئی داغ دھبہ نہیں ہے ، دیگر سیاستدان جو ملک کو لوٹتے رہے وہ عمران خان کی وجہ سے رورہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ، انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کا بھی فیصلہ آنے والا ہے ، اب ان کا مقدر صرف اڈیالہ جیل ہے ۔
ِِ،، مجھے کیوں نکالا ،،کہنے والوں کامقدمہ صرف اڈیالہ جیل ہے :سردار آصف

