لاہور(ویب ڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر خود کمیشن قائم کیا اور کہا اگر انکی طرف انگلی اٹھی تو مستعفی ہو جائیں گے۔سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جسٹس باقر نجفی کمیشن کی تمام کارروائی یک طرفہ تھی، تحقیقات میں صرف حکومت پیش ہوئی۔ انہوں نے کہا ہم اپنےاصولی موقف پرقائم تھے کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں، 17 جون کے واقعے کا مقدمہ اس وقت کے آرمی چیف کی مداخلت پر 28 اگست کو درج ہوا۔ سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا رپورٹ میں حکومت پنجاب کو قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا گیا، 3 سال سے دہری جنگ لڑ رہے ہیں۔