تازہ تر ین

سیاسی جماعتوں کیلئے ایک اور خطرہ

راولپنڈی(اے این این)شہدائے ختم نبوت کا خون رنگ لا ئےگا اور چہلم کا یہ عظیم اجتماع نفاذ نظام مصطفیﷺ کےلئے پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ نے بے مثال قربانیاں دیکر ختم نبوت کا علم بلند کیا، آئندہ بھی آقا کریمﷺ کے ناموس اور تحفظ پاکستان کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اللہ کے دین کو تخت پر لانے کےلئے الیکشن 2018 میں ملک بھر سے بھرپور حصہ لےا جائےگا۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں ”تاجدار ختم نبوت کانفرنس اور شہدائے ختم نبوت کے چہلم سے علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری ودیگر علماءومشائخ کے خطابات۔ اس موقع پر ملک کے طول وعرض سے علماءمشائخ سمیت ہزاروں غلامان رسول نے شرکت کی۔ قائدین نے کہا کہ آےا آےا دین آےا کا نعرہ ساری قوم کی آواز بن چکا ہے۔ قوم کا بچہ بچہ لبیک یارسول اللہ کی صدائیں بلند کررہا ہے۔ سیاستدان نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان سے اعراض کررہے ہیں لیکن محمد بن قاسم کے وارث جاگ اٹھے ہیں اب جلد وطن عزیز اسلامی فلاحی ریاست بنے گا۔ امریکی صدر کی دھمکیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور بتا دینا چاہتے ہیں کہ تحفظ پاکستان کےلئے علماءمشائخ اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ اس موقع پر پیر محمد افضل قادری نے علماءومشائخ اور حاضرین سے تحفظ ختم نبوت، نفاذ نظام مصطفی اور تحفظ پاکستان کےلئے حلف لیا۔ اجتماع سے پیر سید عناےت الحق شاہ سلطانپوری، پیر سید انعام الحق شاہ، والد ممتاز قادری ملک بشیر احمد، پیر سید ظہیر الحسن شاہ، پیر قاضی محمود اعوانی، ڈاکٹر شفیق امینی، علامہ فاروق الحسن، سید حبیب الحق شاہ سلطانپوری، علامہ احسان الحق شاہ، مفتی حنیف قریشی، سید زمان علی جعفری، مفتی غلام غوث بغدادی، پیر اعجاز اشرفی، پیر سید منور شاہ بخاری، پیر غلام حسنین، پیر سید سرور شاہ، مولانا شاہد چشتی، مولانا شفیق الرحمن ہزاروی، مولانا عارف نوری، مفتی قاضی سعید الرحمن، علامہ عبد الطیف قادری، علامہ عبد الرحمن جامی، مولانا عبد الرحمن تابانی، پیر قاسم سیفی، مولانا شبیر حسین اور شہدائے ختم نبوت کے لواحقین نے خطابات کئے۔ علماءنے کہا کہ حکومت راجہ ظفر الحق رپورٹ تیار ہونے کے باوجود شائع نہ کرکے وعدہ خلافی کررہی ہے، رپورٹ فوری شائع اور ختم نبوت سے متعلقہ ترمیم کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، اگر یہ مطالبہ پورا نہ کیا گےا اور معاہدہ فیض آباد پر مکمل عمل درآمد نہ ہوا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائےں گے۔ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری نے مزید کہا کہ ختم نبوت دھرنا فیض آباد کے شہیدوں، زخمیوں اور ختم نبوت کےلئے کردار ادا کرنیوالوں کو امت مسلمہ قیامت تک خراج تحسین پیش کرتی رہے گی اور شہدا و زخمیوں کا قصاص لینے میں تحریک لبیک کوئی کوتاہی نہیں کرے گی۔ دھرنا کے موقع پر کثیر شہادتوں اور سینکڑوں زخمیوں کے باوجود کسی عدالت نے از خود نوٹس نہیں لیا، جس پر عوام اظہار افسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ بر سر اقتدار آکر سیاستِ نبوی و سیاست خلفاءراشدین کی روشنی میں وطن عزیز میںایسی اصلاحات لائے گی کہ مسلمانوں کی دنیا وآخرت سنور جائے اور مسلمان اقوام عالم میں بلند مقام ومرتبہ پائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain