Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گاڈفادر اور چھوٹا ڈان مظلوم نہیں کرپشن کے مافیا ہیں

    By Daily Khabrainفروری 27, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی، صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظرعام پر آئی ہیں، کیپیٹل کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے لتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف بھی کیا اور بتایا کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکاونٹس میں بھاری کمیشن منتقل کیا،فیصل سبحان کی گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کی جائیں، اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا ہے میں اس گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں اور میری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہوچکا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی خود کو قانون سے بالا ترنہ سمجھے، اس ملک میں انصاف کی بالا دستی ہوگی، جو مظلوم بن رہے ہیں انہیں سب معلوم ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سب کرپشن کے مافیا ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، اب پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے جو حکومت کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، لودھراں کے الیکشن میں (ن)لیگ کی جانب سے ہرجگہ بہت پیسہ خرچ کیا گیا، مجھے یقین ہوگیا کہ یہ کرپشن مافیا ہے لیکن علی ترین کوداد دیتا ہوں کہ 91 ہزارووٹ حاصل کئے۔پیر کو اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام لگایا کہ چھوٹے میاں صاحب قتل کرواتے ہیں انہیں کوئی نہیں پکڑتا اورمجھ پردہشتگردی کے مقدمات درج کیے گئے، میں ایک عام شہری ہوں اورمجھے خصوصی پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے جبکہ نواز شریف مغل اعظم ہیں اور ان کا مقصد صرف عدلیہ پر دبا ڈالنا ہے، عوام کا کام ووٹ دینا اورعدالتوں کا کام انصاف دینا ہے جبکہ (ن)لیگ کی جانب سے این آراو کے لیے عدلیہ پرمسلسل دبا وڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک گاڈ فادر اوپر بیٹھا ہوا ہے اور ایک ڈان پنجاب میں ہے اور فیصل سبحان نے کہا میں شریف فیملی کا فرنٹ مین ہوں تاہم چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے کہ وہ اس پر ایکشن لیں۔ کہتے ہیں میں نے فیصل سبحان کے انٹرویو کی رپورٹ تمام میڈیا کو دیں۔عمران خان نے دعوی ٰکیا کہ فیصل سبحان کو اغوا کر کے غائب کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے بارے میں کچھ باہر نہ آ سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا شریف فیملی مال بنانے میں لگی ہوئی ہے جبکہ سوال یہ ہے کہ کیا مافیا کے ہاتھوں ملک کو لوٹا جائے گا اب تو وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کرپشن پکڑی گئی ہے اور چین کی کمپنی نے خود کہا کہ ہم نے پیسہ ملتان میڑو کے پراجیکٹ سے بنایا ہے۔انہوں نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ سے زیادہ بچے میں پاکستان میں مر رہے ہیں اور اسپتالوں میں یہ حال ہے کہ ایک بستر پر چار، چار مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ادھر عصمت اللہ تشدد کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی اور عمران خان کی اگلی سماعت پر حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مدارس کے 25لاکھ سے زائد بچے ریاستی وسائل پرحق رکھتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ تعلیمی نظام میں مدارس کے بچوں کو معقول مقام دیا جائے، پاکستان میں حکومتیں امیروں پر وسائل خرچ کر رہی ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے جامع حقانیہ کو پیسے دینے کی بجائے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں معاونت فراہم کی، اب بھی جامع حقانیہ کو پیسے دینے کی صورت میں معاونت فراہم کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ پیر کو عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا میں مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ مدارس کے 25لاکھ سے زائد بچے ریاستی وسائل پر حق رکھتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ تعلیمی نظام میں مدارس کے بچوں کو معقول مقام دیا جائے، پاکستان میں حکومتی امیروں پر وسائل خرچ کر رہی ہیں، غریب عوام اور ان کے بچوں کے بارے میں حکومتیں مجرمانہ طرز عمل کا اظہار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت مدارس اور طلبہ پر وسائل صرف کرے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جامع حقانیہ کو پیسے دینے کی بجائے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں معاونت فراہم کی، اب بھی جامع حقانیہ کو پیسے کی صورت میں معاونت فراہم کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

     

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.