All posts by Daily Khabrain

حکومت نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کی منظوری دے دی

 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کی منظوری دے دی۔وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کیلئے نجی کمپنیوں سے مالی پیشکش طلب کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ وفاقی حکومت پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کیلئے نجی کمپنیوں کو جگہ لیز پر د ے گی۔وزارت داخلہ پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے والی نجی کمپنی سے ماہانہ کرایہ وصول کرے گی۔ وزارت داخلہ بیوٹی پارلر کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں جگہ ابتدائی طور پر 3 سال کی لیز پر د ے گی۔ وزارت داخلہ نے بیوٹی پارلر نیشنل ٹیکس نمبر رجسٹر ڈ کمپنیوں کو دینے کے احکامات دئیے ہیں۔

35 فٹ بلندی سے معجزانہ طور پر رکشا میں گر کر بچہ محفوظ، ویڈیو وائرل

 

مدھیہ پردیش(ویب ڈیسک) بھارت میں 3 سالہ بچہ اپنے بھائیوں کے ساتھ دوسری منزل کی بالکونی پر کھیلنے کے دوران پھسل کر نیچے گلی میں گرگیا تاہم حیران کن طور پر وہ محفوظ رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں 3 سالہ بچہ 35 فٹ بلندی پر گھر کی بالکونی میں کھیلتے ہوئے نیچے گرگیا تاہم معجزانہ طور پر عین اسی وقت ایک سائیکل رکشا وہاں سے گزر رہا تھا اور خوش قسمتی سے بچہ نرم دہ سیٹ پر آکر گرا اور محفوظ رہا۔

میانوالی ، ایمبولینس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ، 9 افراد جھلس کر جاں بحق

 

میانوالی: (ویب ڈیسک) میانوالی کے قریب ایم ایم روڈ پر ایمبولینس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔بد قسمت ایمبولینس بھکر سے مریض اور اس کے لواحقین کو لے کر راولپنڈی جا رہی تھی، میانوالی کے قریب ایم ایم روڈ پر ہیڈ پکہ کے مقام پر ٹریلر سے ٹکرا گئی۔حادثے کے بعد ایمبولینس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ایمبولینس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ایمبولینس ٹریلر کے نیچے دبے ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا رہا، لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کا آج 78واں روز ، کرفیو اور لاک ڈاون کے سبب عوام سخت مشکلات کا شکار

 

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کا آج 78واں روز ہے، کرفیو اور لاک ڈاون کے سبب عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں، سیب کی فصل تباہ ہوگئی، تمام تر پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔مقبوضہ وادی میں مسلسل لاک ڈاو¿ن سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ٹرانسپورٹ دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں، باغات میں سیب گل سڑ رہے ہیں، کسانوں کا کہناہے کہ نقصان اٹھا لیں گے لیکن بھارت کے سامنے نہیں جھکیں گے، انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ آن لائن بزنس بھی ٹھپ ہو چکا ہے۔حریت پسندوں نے بھارت سے آزادی کے لیے ریلیاں نکالیں، جس میں بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اب ایک بوند بھی پانی پاکستان نہیں جائے گا: بھارتی وزیراعظم مودی کی گیدڑ بھبکی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) : لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی تو ایک عام بات ہے لیکن اس کے باوجود بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور جارحیت برقرار رکھنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب بھارت نے ایک مرتبہ پھر آبی دہشتگردی کی دھمکی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ میں جو فیصلہ کرتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں ، بھارتیوں کاپانی پاکستان جاتا رہے اور پاکستان ہرا بھرا رہے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب بھارت کا پانی پاکستان نہیں جانے دوں گا ، ایک بوند پانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہصار کے لوگوں سے کہتا ہوں آپ کے حق کا پانی اب پاکستان نہیں جائے گا، اس کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

تین سگی بہنوں کا ایک ہی شوہر ،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

 

ممبئی (ویب ڈیسک) شادی ایک خوبصورت بندھن ہے جو کہ ہر مذہب میں خوبی سے نبھایا جاتا ہے۔تاہم اسلام جیسا خوبصورت دین دنیا میں کوئی نہیں۔جہاں اس میں بیوی کے لیے شوہر کو بہت زیادہ ذمہ داری اور حقوق ادا کرنے کا پابند کیا گیاہے وہاں بیوی کو بھی اپنے شوہر کی خدمت کی تاکید کی گئی ہے۔اسلام میں چار شادیاں جائز ہیں لیکن اگر شوہر انصاف کر سکے تو مگر دو سگی بہنیں ایک ساتھ ایک شخص کے عقد میں نہیں رہ سکتیں ہاں البتہ ایک کی خدانخواستہ موت واقع ہو جانے یا پھر طلاق ہو جانے کے بعد اس کی بہن سے نکاح کیا جا سکتا ہے۔لیکن دیگر مذاہب میں ایسی بات نہیں ہے۔خاص طور پر ہندومذہب میں بیوی کو وہ حقوق حاصل نہیں ہوتے۔ابھی گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی کہ تین ہندو بہنوں نے ایک ہی شخص سے بیاہ رچا رکھا ہے جس میں سے ان کے بچے بھی ہیں۔خبر پڑھ کر ہر بندہ حیران رہ گیا۔ان کی شادی کے بعد چاند دیکھنے کی ایک تصویر وائرل ہوئی جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی۔

وزیر آباد میں مشاق طیارے کی کریش لینڈنگ، دونوں پائلٹس محفوظ رہے

 

وزیر آباد (ویب ڈیسک ) : وزیر آباد میں پاک فضائیہ کے طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر آباد میں پاک فضائیہ کے مشاق طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی۔ طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔حکام کے مطابق طیارے نے وزیر آباد کے قریب دھان کے کھیت میں کریش لینڈنگ کی جس میں کپٹن احمد اور انسٹرکٹر سوار تھے۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ حساس ادارے اور ریسکیو کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تربیتی طیارے نے راہوالی کینٹ سے اڑان بھری تھی اور فنی خرابی کے باعث زرعی رقبے پر گر گیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سرفراز کی برطرفی، بورڈ نے کھلاڑیوں کے جشن کی ویڈیو ٹویٹ کردی

 

لاہور:(ویب ڈیسک) سرفراز احمد کی برطرفی کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں کے جشن کی ویڈیو ٹویٹ کردی۔وکٹ کیپر بیٹسمین کو ہٹائے جانے کا اعلان کیے جانے کے تھوڑی دیر بعد ہی بورڈ کے آفیشل اکاونٹ سے ایک ٹویٹ ہوئی جس میں ایک ویڈیو میں کھلاڑیوں کو خوشیاں مناتے دکھایا گیا، سرفراز احمد کو ٹریننگ سیشن کے دوران ٹیم کا ایک ممبر باہر جانے کا اشارہ کررہا ہے۔وکٹ کیپر بیٹسمین کو کپتانی سے ہٹانے کے موقع پر ویڈیو جاری کرنے سے تاثر پیدا ہوا کہ کھلاڑی ان کے جانے کی وجہ سے خوشیاں منا رہے ہیں اور ٹیم کا ایک رکن انھیں باہر جانے کو کہہ رہا ہے، اس ٹویٹ پر شائقین نے بورڈ پر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا۔صارفین کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد بورڈ نے اس ویڈیو کو ٹویٹر اکاونٹ سے ہٹا دیا،بعد میں ترجمان نے کہا کہ ایسا غلطی سے ہوا، جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔

ایئرلائن کا اضافی سامان لے جانے سے انکار، خاتون نے سارے کپڑے پہن لیے

 

منیلا (ویب ڈیسک)اگر آپ اکثر ہوائی سفر کرتے رہتے ہیں تو واقف ہوں گے کہ طے شدہ حد سے زیادہ سامان پر اضافی فیس کتنا دل توڑ دینے والا تجربہ ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسافر اکثر اس خرچے یا جرمانے سے بچنے کے لیے نت نئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں اور ان میں سے ایک گیل روڈریگیوز نامی خاتون بھی ہیں۔انہوں نے اس طرح کے جرمانے سے بچنے کے لیے انتہائی پرمزاح مگر ایک عملی حل دریافت کیا اور انٹرنیٹ کی دنیا پر وائرل ہوگئیں۔نجی اخبا ر کی رپورٹ کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی گیل روڈریگیوز ائیرپورٹ پر چیک ان کاﺅنٹر پر پہنچی تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے دستی سامان کا وزن طے شدہ حد سے زیادہ ہے۔مگر وہ خاتون اضافی خرچہ کرنے کے لیے تیار نہیں تھی اور سامان کا وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے ایسا کام کیا جو اب دنیا بھر میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔درحقیقت گیل نے سامان سے ڈھائی کلو گرام وزن کے کپڑے نکال کر اپنے جسم پر چڑھا لیے اور اس طرح دستی سامان کا وزن کم کردیا۔

جب بھی علما نے تحریک چلائی مارشل لا لگا ہے: شیخ رشید احمد

 

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک میں جب بھی علما نے تحریک چلائی ہے مارشل لا لگا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کا دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے اور گاو¿ں کے سارے سیاسی چوہدری مربھی جائیں تو مولانا فضل الرحمٰن کو اقتدار نہیں مل سکتا۔انہوں نے کہا مولانا جن کے اشاروں پر کھیلنے جارہے ہیں، ان کی سیاست بھی تباہ و برباد ہونے جارہی ہے، یہ بہت نازک وقت ہے اور مذاکرات کے دروازے بند کرنا ملک کی جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر اس مرتبہ جمہوریت کو شب خون لگا تو پھر ان کے کیسز کے فیصلے جو سال سال سے چل رہے ہیں ان کا چٹ منگنی اور پٹ بیاہ کی صورت میں ہوں گے اور 400 سے 600 لوگ اس کی بھینٹ چیڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ‘فیس سیونگ’ دی جاسکتی ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایک کمیٹی بنائی ہے، جس پر ان کا مشکور ہیں جبکہ اس بات پر بھی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میرے انداز کے باوجود میری بات کو اہمیت دی جاتی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہی نواز شریف ہیں جنہوں نے 36 پارٹیوں کے انتخابات میں بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن لڑا اور انہوں نے بینظیر بھٹو کو بھی سیاسی طور پر استعمال کیا جبکہ آج حالات ایسے ہیں کہ مجھے مولانا فضل الرحمٰن سے زیادہ دینی مدارس اور علما کی فکر ہے۔