تازہ تر ین

جب بھی علما نے تحریک چلائی مارشل لا لگا ہے: شیخ رشید احمد

 

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک میں جب بھی علما نے تحریک چلائی ہے مارشل لا لگا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کا دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے اور گاو¿ں کے سارے سیاسی چوہدری مربھی جائیں تو مولانا فضل الرحمٰن کو اقتدار نہیں مل سکتا۔انہوں نے کہا مولانا جن کے اشاروں پر کھیلنے جارہے ہیں، ان کی سیاست بھی تباہ و برباد ہونے جارہی ہے، یہ بہت نازک وقت ہے اور مذاکرات کے دروازے بند کرنا ملک کی جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر اس مرتبہ جمہوریت کو شب خون لگا تو پھر ان کے کیسز کے فیصلے جو سال سال سے چل رہے ہیں ان کا چٹ منگنی اور پٹ بیاہ کی صورت میں ہوں گے اور 400 سے 600 لوگ اس کی بھینٹ چیڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ‘فیس سیونگ’ دی جاسکتی ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایک کمیٹی بنائی ہے، جس پر ان کا مشکور ہیں جبکہ اس بات پر بھی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میرے انداز کے باوجود میری بات کو اہمیت دی جاتی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہی نواز شریف ہیں جنہوں نے 36 پارٹیوں کے انتخابات میں بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن لڑا اور انہوں نے بینظیر بھٹو کو بھی سیاسی طور پر استعمال کیا جبکہ آج حالات ایسے ہیں کہ مجھے مولانا فضل الرحمٰن سے زیادہ دینی مدارس اور علما کی فکر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain