All posts by Daily Khabrain

کینیڈا میں آج لیکشن، لبرلز اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع، پاکستانی خواتین بھی میدان میں

 

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں، لبرلز اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے، تین پاکستانی نڑاد خواتین بھی انتخاب لڑ رہی ہیں۔دونوں بڑی پارٹیوں نے زور شور سے انتخابی مہم چلائی، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر اینڈیو نے اپنے اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے سکھ لیڈر جگمیت سنگھ بھی متحرک نظر آئے، ٹورنٹو کی تین نشستوں پر پاکستانی خواتین بھی انتخابات لڑ رہی ہیں جنہوں نے جیتنے کے بعد پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی 20 اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج ہو گا

 

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی 20 اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج ہو گا، کینگروز کے دیس دونوں فارمیٹ کے نئے کپتانوں اظہر علی اور بابر اعظم کا پہلا امتحان ہو گا۔قذافی سٹیڈیم میں آج دوپہر سوا دو بجے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق قومی ٹیسٹ اور ٹی 20 کی ٹیموں کا اعلان کریں گے، ٹی ٹونٹی کے نوجوان کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں فلاپ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی چھٹی جبکہ سینئر کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی کا امکان ہے۔اظہر علی کو بھی سینئر اور جونیئر ٹیسٹ کھلاڑیوں کے اچھے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز آئندہ ماہ تین تاریخ سے شروع ہو گی۔

صنم ماوری کا شوہر پرپڑوس میں مقیم سابق ماڈل نائرہ سے شرمناک ترین تعلقات کا الزام

 

لاہور: (ویب ڈیسک) لوک فنکارہ صنم ماروی کا ایک مرتبہ پھر اپنے شوہر سے جھگڑا ہو گیا ہے اور اب انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر کے پڑوس میں مقیم سابق ماڈل نائرہ سے تعلقات ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صنم ماروی نے گزشتہ روز نائرہ کے گھر میں گھس کر طوفان برپا کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر حامد کا وہاں آنا جانا ہے۔ اس بات پر میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا بھی ہوا ہے۔شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ صنم ماروی اور حامد کے درمیان لڑائی جھگڑے اور اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور اصل میں یہ جھگڑے اور اختلافات خود کو میڈیا میں رکھنے کا ایک بہانہ ہیں۔

علی ظفر نے مداحوں سے پشتو گانے کے لیے تجاویز مانگ لیں

 

اسلا م ا ٓبا د (ویب ڈیسک)معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے چند روز قبل 12سالہ مداح کے ساتھ بلوچی گانا ’لیلا او لیلا‘ گاکر ان کی خواہش پوری کی تھی جس کے بعد اب انہوں نے مداحوں سے پشتو گانے کے لیے تجاویز مانگ لیں۔علی ظفر نے معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر ا?پ ایک اسٹار ہونے کے باوجود بھی دوسروں کے لیے نہیں چمکیں گے تو ا?پ اسٹار نہیں ہیں۔‘

فضل الرحمن کے دھرنے کے لئے مبینہ طور پر بھتہ طلب کرنے کا انکشاف

 

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں فضل الرحمن دھرنے کے لئے مبینہ طور پر بھتہ طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جے یو آئی ف کے عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔لانڈھی کے مقامی رہنما صابر اشرفی، حنیف، سلیم نامی عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج ہوا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ پی ٹی آئی کارکن کاشف نظامی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کیلئے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا تھا، جمعیت علما اسلام ف کے عہدیداروں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد کے شہریوں کا ملین مارچ،انسانی سیلاب امڈ آیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد کے شہریوں نے ملین مارچ کیا جس میں دنیا کا سب سے بڑا کشمیر کا جھنڈا بھی اٹھایا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوصہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور دو ماہ سے زائد کے کرفیو کے خلاف شہر اقتدار میں ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ ڈی چوک سے شروع ہو کر سنٹرز مال تک اختتام پذیر ہوا۔مارچ میں شرکا نے دنیا کا سب سے بڑا کشمیر کا جھنڈا بھی اٹھایا جن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کشمیر کو جلد ازادی ملے۔ مارچ میں مختلف مکتب فکر کے علاوہ سیاسی شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔

فیس بک نے بھی ’ڈارک موڈ‘ پیش کردیا

 

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک)اس سال فروری میں فیس بک کی ری ڈیزائننگ اور اسکرین میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب کئی ماہ کی محنت کے بعد فیس بک اینڈروئیڈ ایپ استعمال کرنے والے بعض صارفین نے ڈارک موڈ کو دیکھا ہے۔ اس میں اسکرین کا غالب حصہ آپ کو سیاہ دکھائی دے گا۔فیس بک نے کہا تھا یہ تبدیلیاں ایپ کی بجائے ویب کےلیے کی جائیں گی لیکن یورپ کے کچھ صارفین نے بتایا ہے کہ انہیں چند دنوں سے نئے انٹرفیس کی پیشکش کی جارہی تھی جس میں ڈارک موڈ بھی شامل تھا۔ اس کے بعد صارفین نے فیس بک کا انٹرفیس ڈارک دیکھا اور اسے پسند کیا ہے۔ لیکن یہ تبدیلی ایپ میں بھی نمایاں ہے۔

یوگینڈا میں ایک ماں پر 44 بچے پیدا کرنے کے بعد مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

 

کمپالا: (ویب ڈیسک)یوگینڈا میں ایک ماں پر 44 بچے پیدا کرنے کے بعد مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مریم نباتنزی نامی خاتون کے 44 بچے ہیں جن میں سے 4 مرتبہ دو جڑواں بچے، 5 مرتبہ 3 جڑواں بچے اور پانچ بار چار جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔ مقامی طور پر انہیں سب سے زرخیز عورت کا خطاب بھی دیا گیا تھا۔ مریم کی شادی 12 سال کی عمر میں ہوگئی تھی اور ایک سال بعد ہی اپنے پہلے بچے کو جنم دیا تھا۔ڈاکٹرز نے مریم پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، یہ پابندی مریم کے اس خواہش کے بعد لگائی گئی جس میں مریم نے کہا تھا وہ ایک اور بچہ پیدا کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ ان کے والد کے بھی 45 بچے تھے۔محکمہ صحت نے بھی ڈاکٹرز کے مشورے پر مریم کی صحت کو دیکھتے ہوئے مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ماہر امراض نسواں کا کہنا ہے کہ مریم کو کوکھ کا کینسر بھی ہوسکتا ہے جب کہ ماہر نفسیات کی رائے میں اتنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے سرمایہ درکار ہوتا ہے جو نہ ہونے کی صورت میں گھمبیر سماجی اور نفسیاتی مسائل جنم لیتے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان ،شہباز شریف کی الگ الگ تبلیغی مرکز آمد، اکابرین سے ملاقات

 

رائے ونڈ: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان کی تبلیغی مرکز آمد، اکابرین سے ملاقا تکی، نماز ظہر تبلیغی مرکز میں ادا کی اور امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔دوسری طرف اپوزیشن لیڈر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی عمائدین تبلیغی مرکز احمد باٹلا، میاں احسن، ڈاکٹر ندیم اشرف، نعیم بٹ، مولانا افتخار زمان، ضیاء الحق سے ملاقات کی، ان کی آمد پر مولانا طارق جمیل کے خادم شبیر عثمانی نے ان کا استقبال کیا۔دوران گفتگو انہوں نے پاکستان کی ترقی و سلامتی اور میاں نوازشریف کی صحت و کامیابی کیلئے دعا کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی مرکز والوں کیساتھ میاں نوازشریف کا روح کا رشتہ ہے، یہاں آکر ہمیں دلی سکون ملتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن قرار دے دیا

 

راولپنڈی(ویب ڈیسک): ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف ایک ذمہ دار عہدے پر تعینات ہیں، آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مایوس کن ہے، وہاں کوئی کیمپ ہی نہیں، تو کارروائی کیسی ؟ پاکستان میں بھارتی سفارت خانہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار اور میڈیا کے ساتھ دورہ کر کے اس دعوے کو ثابت کر کے دکھائے۔