اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمرا ن خان نے ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو کس قانون کے تحت باہر علاج کےلئے بھجوائیں، کوئی بلیک میلنگ نہیں چلے گی ،ملک کے اندر جہاں چاہیں علاج کراسکتے ہیں ،بلاول نیب سے خوفزدہ ہیں اس لئے رو رہے ہیں ،پیپلزپارٹی نے ماضی میں جعلی اکاو¿نٹس کے ذریعے اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی، ایان علی اور بلاول بھٹو کے ائیرٹکٹس ایک ہی جعلی اکاو¿نٹس سے بنائے گئے تھے، جمہوریت بچاو¿ جماعتوں کے خلاف مقدمات…
Author: Daily Khabrain
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کو چین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، حکومت پاکستان نے چین سے 15 ارب یوان قرض لیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے ہیں، چینی قرض سے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ…
اسلام آباد (شوبزڈیسک) پاکستانی اداکارہ ثناءجاوید نے نئی برائیڈل کیمپئن فوٹو شوٹ مکمل کرا دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈرامہ سیریل ”خانی“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ثناءجاوید نےنئی برائیڈل کیمپئن فوٹو شوٹ مکمل کروا کر تصاویر شئیر کر دیں۔ ثناءجاوید 2017ءمیں دانش تیمور کے ساتھ فلم” مہرالنساءوی لب یو“ میں بھی کام کر چکی ہیں اور ان دنوں ان کا ڈرامہ ”رومیو ویڈز ہیر“ آن ائیر ہے۔
لاہور( شوبزڈیسک) پاکستانی گلوکارعلی ظفرکو سیپما کی جانب سے عصرحاضرکے میوزک آئکون کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔لاہورمیں منعقد ہونے والے سیپما (شان پاکستان اچیومنٹ ان میوزک ایوارڈز) میں پاکستانی فنکاروں نے شرکت کی جہاں مختلف قسم کے بینڈزاورگلوکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا تاہم اس فہرست میں علی ظفرنمایاں رہے۔پاکستانی گلوکارعلی ظفر کوسیپما کی جانب سے عصرحاضرکے بہترین گلوکار(میوزک آئکون آف دی جنریشن) کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔گلوکارکوسیپما کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ایونٹ میں اسپیکر کے طورپربھی مدعوکیا گیا تھا۔
لاہور( ویب ڈیسک ) دنیا بھر کے مختلف براعظموں میں کام کرنے والی ا?ن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی اوبر اپنے مشرق وسطیٰ کے حریف کریم کو 3 ارب 10 کروڑ ڈالر میں خریدنے کے لیے تیار ہے۔خبررساں ادارے بلوم برگ اور دیگر 2 نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اس بات کا امکان ہے کہ منگل کو معاہدے کا اعلان کردیا جائے۔بلوم برگ نے اس معاملے کی معلومات کرنے والے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اوبر ایک ارب 40 کروڑ ڈالر نقد ادا کرے گی جبکہ باقی ایک ارب 70 کروڑ…
لاہور (ویب ڈیسک ) واٹس ایپ اپنے پلیٹ فارم پر جعلی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید فیچرز کو متعارف کرانے والی ہے۔دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن کے اینڈرائیڈ بیٹا ورڑن میں ایک نیا فیچر سامنے آیا ہے جس کو فریکوئنٹلی فارورڈ کا نام دیا گیا ہے۔اس فیچر کے تحت ایسے پیغامات پر فریکوئنٹلی فارورڈڈ کا لیبل آجائے گا جب اسے 5 یا اس سے زائد بار شیئر کیا گیا ہوگا۔یہاں تک کہ صارفین میسج انفو سیکشن میں جاکر یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ اس مخصوص میسج کو اب تک کتنی بار فارورڈ کیا جاچکا ہے۔کمپنی…
لاہور (ویب ڈیسک ) ایپل نے آخرکار نیٹ فلیکس اور ایمازون ویڈیو کے خلاف جنگ کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے اور ایک نئی ویڈیو اسٹریمنگ سروس ایپل ٹی وی پلس کو متعارف کرادیا ہے۔ایپل کے ہیڈکوارٹر میں ایک ایونٹ کے دوران ایپل ٹی وی پلس سروس کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ اس وقت دنیا بھر میں مقبول ویڈیو اسٹریمنگ سروسز جیسے نیٹ فلیکس اور ایمازون پرائم ویڈیو کا مقابلہ کرے گی۔ایپل ٹی وی پلس میں معروف ہولی وڈ شخصیات جیسے اسٹیو اسپیلبرگ اور جے جے ابرامز سمیت دیگر کے تیار کردہ اوریجنل پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔اس کے…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءچوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہم نیب قوانین میں تبدیلی کی بات نہیں کر رہے لیکن کسی کو ریفرنس دائر کر کے کسی کو بغیر ریفرنس کے گرفتار کرنا غلط ہے۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام” نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن کے پاس جائیداد کہاں سے آئی یہ بھی وزیراعظم کو بتانا چاہئے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نیب اور عدالتوں کا سامنا کیا ہم ڈرنے والے نہیں۔آخر جہانگیر ترین کو کیوں نہیں پکڑا گیا۔ہم نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں…
لاہور (ویب ڈیسک ) موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ہے۔ تو اگر آپ توند کی بڑھتی چربی سے نجات چاہتے ہیں تو اس موسم کے چند بہترین مشروبات کا استعمال شروع کردیں۔ یہ مشروبات جسم کو اس موسم میں ڈی ہائیدریشن سے بچانے میں مدد دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ…
لاہور (ویب ڈیسک ) یہ تو سب کو معلوم ہے کہ رات کی اچھی نیند صحت کے لیے کتنی ضروری ہے اور جسمانی افعال کو درست رکھنے میں مدد دیتی ہے۔مگر جب ہم گہری نیند میں ہوتے ہیں تو جسم کے اندر بہت کچھ ایسا ہورہا ہوتا ہے جس کے بارے میں اکثر انسانوں کو علم بھی نہیں ہوتا۔درحقیقت سائنسدان ابھی نیند کے حوالے سے کچھ زیادہ نہیں جانتے جیسے کہ نیند کا معمول کیوں ہوتا ہے، ہم خواب کیوں دیکھتے ہیں اور آخر انسانوں کو نیند کی ضرورت ہی کیوں ہوتی ہے۔مگر ایک بات یقینی ہے جب ہم سوتے…