Author: Daily Khabrain

کراچی(ویب ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق ایس ایس پی راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی، عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے گواہوں کو 11 اپریل کو طلب کرلیا۔ نقیب اللہ کیس کا پس منظر؛ 13 جنوری 2018 کو کراچی کے ضلع ملیر…

Read More

لاہور(صدف نعیم سے) سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی گورنر پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔ ملاقات کے دوران وزارتی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا

Read More

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ سمجھ بوجھ رکھنے والا کوئی بھی ملک ایٹمی ہتھیاراستعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا اورپاکستان کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کوفضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پے لوڈ پھینکے، 27 فروری کوپاکستان نے عام آبادی کونشانہ بنائے بغیرجوابی کارروائی کا فیصلہ کیا اور اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں 4 اہداف کونشانہ بنایا، ہم بھارتیوں کوبتانا چاہتے تھے کہ ان کے فوجی اہداف کونشانہ بنانے کی…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان نے سکھوں کے لئے کرتارپور راہداری معاہدے کے بعد اب بھارتی ہندوﺅں کے لئے بھی آزادکشمیرمیں قدیم مقدس ترین شاردا مندر کی بحالی اوروہاں تک رسائی کے لئے راہداری کھولنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔سکھوں کے مطالبے پر جہاں پاکستان اوربھارت کرتارپور راہداری کھولنے پررضامندہوئے وہیں بھارتی ہندوﺅں کا بھی طویل عرصے سے دونوں حکومتوں سے مطالبہ رہا ہے کہ آزادکشمیرمیں واقع ان کے قدیم اورمقدس ترین مندر شاردا تک جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے شاردا راہداری کھولنے کے لئے باقاعدہ ایک تجویزپاکستان کو…

Read More

لاہور(صدف نعیم سے)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی چینل ۵ سے خصوصی گفتگو ۔انہوں نے کہا کہ ان خصوصی بچوں کی زبان نہیں مگر یہ بچے پینٹنگ سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں ان بچوں کی تیار کی ہوئی پینٹنگزبہت پیاری ہیں ان کی زبان نہیں مگر یہ بچے تصویریں بنا کراپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ ماں باپ کو چاہئے کہ اپنے بچوں کی اس بیماری کو قبول کریں تاکہ یہ بچے اس قابل بن سکیں کہ کل کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں میری ایسے بچوں کے لئے دعا ہے کہ ہمیں…

Read More

لاہور(صدف نعیم سے)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی اوسس سکول میں خصوصی بچوں کی تقریب میں شرکت کے بعد چینل ۵ سے خصوصی گفتگو۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ہیں کہ میاں نوازشریف کو اللہ صحت کاملہ عطافرمائے اور جلد رہائی دے۔

Read More

کرائسٹ چرچ :(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے ایک مسلمان نوجوان نے جسینڈا آرڈرن سے خصوصی ملاقات کی۔ اس دوران ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دوران ملاقات نوجوان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ دعا ہے ایک دن آپ مسلمان ہو جائیں۔ نوجوان کہتا ہے کہ میں 3 دن سے مسلسل رو رہا ہوں اور بس ایک ہی دعا کر رہا ہوں کہ ایک دن آپ بھی مسلمان ہو جائیں۔آپ ایک بے مثال شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔ خواہش ہے کہ دنیا کے تمام…

Read More

لندن(ویب ڈیسک) سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد کئی مغربی ممالک میں مسلمانوں اور مساجد پر حملوں کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ اب برطانیہ میں پیش آ گیا ہے جہاں ایک ہی رات میں برطانوی شہر برمنگھم کی پانچ مساجد پر ہتھوڑوں سے حملے کیے گئے۔ ان واقعات کی منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ہتھوڑوں سے مساجد کی کھڑکیوںکے شیشے توڑ ہوتے ہیں اور دروازوں کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔انسداددہشت گردی پولیس ان حملوں کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم تاحال کسی ایک حملہ آور…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیرسمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے، قوم دعا کرے کہ یہ دریافت قوم کی تقدیر بدل دے۔بھارت سے حالیہ کشیدگی کے متعلق وزیراعظم نے خبردار کیا کہ بھارت انتخابات سے قبل پاکستان میں دہشت گردی کرواسکتا ہے، دہشت گردی سے بچنے کیلئے ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔افغان طالبان سے ملاقات افغان حکومت کے اعتراض پر منسوخ کی۔افغان طالبان سے مذاکرات…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر اعتراضات کو کالعدم قرار دے کر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کی روشنی میں برطرفی کیا گیا اور انہوں نے اپنی برطرف سپریم کورٹ میں چیلنج کی ہے۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر سماعت کی اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار…

Read More