خان پور(نمائندہ خبریں) ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی سندھ کے علاقے گھوٹکی کی رہائشی دو بہنوں کا قبول اسلام کے بعد نکاح پر وزیراعظم عمران خاں کا نوٹس۔ سندھ پولیس دو بہنوں کی شادی کروانے والوں کو گرفتار کرنے کیلئے خان پور پہنچ گئی۔ نکاح خواں اور ایک گواہ کے بھائیوں کو لے گئی۔ نکاح اور قبول اسلام کی کاوشوں کے مرکزی کردار سنی تحریک کے رہنما جواد گل کو پولیس نے پہلے ہی 16ایم پی او کا مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کی وجہ سے سندھ پولیس اسے نہیں لے جاسکتی۔ گزشتہ سے پیوستہ روز…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان ٹوئیٹر پر لفظی بحث شروع ہو گئی ہے تاہم پاکستانی وزیر خارجہ نے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر بھارتی وزیر خارجہ کو زور دارجواب سے نواز دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا سے متعلق خبر پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دونوں ہندو و لڑکیوں سے متعلق پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ جس پر فواد چوہدری…
ساہیوال (نمائندہ خبریں) ساہیوال میں ایک اور حوا کی بیٹی تشدد کا شکار ہو گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کروا لیا‘ ساہیوال کے علاقہ گرین ٹاﺅن کی شیرانوالی گلی میں راجہ بشارت نامی شخص نے اپنی بیوی شازیہ نامی خاتون جوکہ دو بچوں کی ماں ہے کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا اور گھر کو باہر سے تالہ لگا رکھا تھا اور خاتون پر تشدد کرتا تھا جس پر پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مخبری پر کارروائی کرتے ہوئے گھر کا تالا کھلوا کر گھر کے کمرے شازیہ نامی خاتون کو زنجیروں سے جکڑا ہوئے بازیاب…
نئی دلی (وائس آف اےشےا) ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا سٹار اور ڈانسر سپنا چوہدری کے لیجنڈری اداکارہ اور بی جے پی امیدوار ہیما مالنی کے خلاف الیکشن کے میدان میں اترنے کا امکان ہے۔ بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی بی جے پی کی جانب سے ریاست اترپردیش کے حلقے متھرا سے انتخابی میدان میں اترنے جا رہی ہیں۔ کانگریس کی جانب سے ہیما مالنی کے مقابلے میں سپنا چوہدری کو اتارے جانے کا امکان ہے۔سپنا چوہدری گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کانگریس کی مرکزی قیادت سے رابطے میں ہیں اور انہیں کانگریس کے ہیڈ کوارٹر میں…
لاہور( ویب ڈیسک ) گروپ چیٹ واٹس ایپ کے مقبول ترین فیچرز میں سے ایک ہے جو صارفین کو بیک وقت متعدد افراد سے رابطے کا موقع فراہم کرتا ہے۔مگر کسی گروپ میں بات چیت کے دوران ایسا بھی ہوتا ہے جب ایک صارف گروپ کے دوسرے رکن میں پرائیویٹ میں بات کرنا چاہتا ہے۔ویسے تو گروپ چیٹ میں کسی مخصوص میسج کو دبا کر رکھنے پر رئیپلائی کرنا ممکن ہے مگر یہ وہ پیغام ہوتا ہے جو گروپ میں ہر ایک کو نظر آتا ہے۔مگر واٹس ایپ نے رواں سال کے دوران گروپ چیٹ میں پرائیویٹ رئیپلائی کا فیچر…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کارضیاءشاہد نے بتایا کہ23مارچ 1940 کا دن ہمیں پاکستان کا بنیادی تصور یعنی دو قومی نظریہ کی یاد دلاتا ہے۔ شیر بنگال مولوی اے کے فضل الحق نے قرار داد پاکستان پیش کی تھی۔گزشتہ دنوں پاک بھارت کشیدگی سے ثابت ہو گیا ہندو اور مسلمان الگ قومیں ہیں اور انصاف کے ساتھ اکٹھی نہیں رہ سکتیںاور دو قومی نظریے کو مزید تقویت ملی آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے الگ ملک کے حصول کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنے دین اپنی روایات اور اپنی معاشرت کے مطابق زندگی گزار سکیں لیکن اگر اس…
لاہور (ویب ڈیسک ) اسمارٹ فونز تو آج کل لگ بھگ ہر ایک کے پاس ہی موجود ہے اور لوگ ان کے فیچرز کا بہترین استعمال بھی جانتے ہیں۔ مگر پھر بھی اسمارٹ فونز میں چند ایسی چیزیں چھپی ہوتی ہیں جن کا علم اکثر افراد کو نہیں ہوتا۔ درج ذیل میں ایسی ہی خفیہ ٹرکس دی گئی ہیں جو اسمارٹ فونز صارفین کے لیے کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ آٹو روٹیٹ آپشن آپ کو اسمارٹ فون میں اسکرین روٹیشن فنکشن کو ڈس ایبل رکھنا چاہئے اور ضرورت پڑنے پر ہی استعمال کرنا چاہئے کیونکہ اسے استعمال کرنے پر ایک…
لاہور( ویب ڈیسک ) اگرچہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کسی بھی انسان کے بالغ ہونے کی قانونی عمر 18 برس ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اسی عمر میں انسان صحیح معنوں میں بالغ نہیں ہوتا۔پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں 18 سال کے بعد تمام افراد کو نہ صرف شناختی کارڈ کا اجرا کیا جاتا ہے، بلکہ انہیں شادی کرنے، ووٹ کاسٹ کرنے، کوئی بھی ملکیت خریدنے اور فروخت کرنے سمیت انہیں قانونی طور پر بالغ سمجھا جاتا ہے۔اگر کوئی بھی شخص 18 سال سے چند ماہ پہلے بھی کسی جرم کے الزام میں…
گگومنڈی (نامہ نگار) بااثر زمیندار کا دس مسلح ساتھیوں سمیت بیوہ کے گھر پر دھاوا، برہنہ کر کے ایک گھنٹہ تک گلیوں میں گھسیٹتے رہے۔ بااثر زمیندار کے خوف سے گاﺅں کاکوئی شخص بیوہ کی امدادکونہ آیا۔277۔ای بی کے زمیندار ابراہیم پڈھیارکوشک تھاکہ بیوہ حاجراں بی بی کے بھائی عبدالمجیدکے اس کی بہن کے ساتھ ناجائزمراسم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں277۔ای بی کے رہائشی محمدمجیدولدرجب علی نے خبریں کوبتایاکہ گزشتہ روز میں اپنی دکان پر موجود تھا کہ دیہہ ہذاکا ہی رہائشی زمیندار ابراہیم پڈھیار اپنے ساتھیوںحق نواز، علی، منظوراحمد، غفور، امجد اور چار نامعلوم سمیت اسلحہ سے لیس…
لاہور (ویب ڈیسک ) کبوتر بازی پاکستان میں کافی لوگوں کا مشغلہ ہے جو جیب پر کافی بھاری بھی ثابت ہوتا ہے۔مگر کیا کسی کبوتر کی قیمت کروڑوں روپے بھی ہوسکتی ہے؟کم از کم ایسا بیلجیئم میں ضرور دیکھنے میں آیا جہاں ایک کبوتر کو 14 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 2 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلامی میں فروخت کیا گیا۔اور یہ کوئی عام کبوتر نہیں جو یہاں وہاں دانہ کھاتے نظر آتے ہیں یہ تو آرمانڈو ہے جسے اسٹار ریسنگ کبوتر کا خطاب دیا گیا ہے۔ پیپا نامی گروپ نے اس کبوتر کو فروخت کیا اور اس کا دعویٰ تھا…
