تازہ تر ین

ایپل کا نیٹ فلیکس کے مقابلے میں ویڈیو اسٹریمنگ سروس لانے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک ) ایپل نے آخرکار نیٹ فلیکس اور ایمازون ویڈیو کے خلاف جنگ کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے اور ایک نئی ویڈیو اسٹریمنگ سروس ایپل ٹی وی پلس کو متعارف کرادیا ہے۔ایپل کے ہیڈکوارٹر میں ایک ایونٹ کے دوران ایپل ٹی وی پلس سروس کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ اس وقت دنیا بھر میں مقبول ویڈیو اسٹریمنگ سروسز جیسے نیٹ فلیکس اور ایمازون پرائم ویڈیو کا مقابلہ کرے گی۔ایپل ٹی وی پلس میں معروف ہولی وڈ شخصیات جیسے اسٹیو اسپیلبرگ اور جے جے ابرامز سمیت دیگر کے تیار کردہ اوریجنل پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ایپل نے اپنی ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کرکے آئی او ایس میں نیا ایپل چینلز سیکشن بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا اور یہ نئی ایپ رواں سال مئی میں دستیاب ہوگی جو کہ میک کے ساتھ ساتھ سام سنگ، ایل جی اور سونی کے مخصوص اسمارٹ ٹی وی پر بھی کام کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain