راولپنڈی(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹرین پر لے آئے ہیں۔راولپنڈی میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اہم دن ہے نواز شریف کی سپریم کورٹ میں ضمانت کی تاریخ ہے، عدالت اور قانون جو بھی فیصلہ کریں گے ٹھیک ہوگا۔پی پی پی کے ٹرین مارچ کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کو ٹرین پر لانا چاہتا تھا لے آیا ہوں، چند سو افراد ٹرین پرلانے سے بلاول کو کچھ نہیں ملے گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف…
Author: Daily Khabrain
ملتان (ویب ڈیسک)نیب نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔نیب حکام کے مطابق حنا ربانی کھر، ان کے والد غلام ربانی سمیت شوہر اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔نیب حکام نے بتایا کہ نیب نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور مالیاتی اداروں سے مطلوبہ ریکارڈ طلب کیا ہے۔ذرائع کےمطابق حنا ربانی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، دھوکا دہی اور ا?مدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔واضح رہے کہ حنا ربانی کھر معروف سیاستدان غلام ربانی کھر کی صاحبزادی ہیں وہ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔
لاہور( صدف نعیم ) شہباز شریف کی کوٹ لکھ پت جیل آمد۔ شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو۔ اللہ کا بڑا کرم ہے میاں صاحب کی ضمانت ہوئی۔ عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا۔ میاں صاحب گھر آئیں گے تو انکے علاج معالجہ کے حوالہ سے مشاورت کریں گے ۔ پارٹی کے تمام کارکنان اور عوام کو میاں صاحب کی رہائی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں
لاہور (ویب ڈیسک)ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران شہبازشریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مو¿کل مسلسل نیب میں پیش ہورہے ہیں اور ہر انکوائری میں نیب سے تعاون کررہے ہیں، انہوں نے کبھی نیب میں پیشی سے انکار نہیں کیا۔شہبازشریف نے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عدالت ان کے مو¿کل کی ضمانت پہلے ہی منظور کرچکی ہے، اس کیس میں بھی نیب کے حوالے سے عدالت کے ریمارکس سب کے سامنے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے مزید مو¿قف اپنایا کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے…
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل روسٹرم پر آئے، جہاں سابق وزیر اعظم کے وکیل نے اپنے موکل کی لندن رپورٹ کے حوالے سے تفصیلات عدالت کو بتائیں اور نواز شریف کے غیر…
کراچی(شوبز ڈیسک)گلوکار سجاد علی نے کہا ہے کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے میں فنکار اپنا کردار ادا کرنے کے لئے سرگرم ہو چکے ہیں۔ مختلف رنگا رنگ پروگرامز میں فنکاروں کا مختلف علاقوں میں جا کر پرفارم کرنا اس کا واضح ثبوت ہے۔ سجاد علی کا کہنا تھا کہ گائیکی کے ساتھ اداکاری کا شوق رہا ہے۔ جس کو ایک فلم کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کی اور گیتوں کے وڈیو البم بنا کر اس کو مزید پورا کیا. انہوں نے کہا کہ اب فلموں کا دور شروع ہو رہا ہے۔ اگر کوئی اچھی آفر ملی تو دوبار…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ادویات 70 فیصد تک مہنگی ہونے کے بعد ناپید ہونے کے باعث مریض اور دکاندار پریشانی کا شکار ہیں۔ دل اور دیگر امراض کی ادویات کی قلت پر دکانداروں کا کہنا ہے کہ طلب کے باوجود ادویات ساز کمپنیاں اسٹاک نہیں بھیج رہیں۔ اہم نوعیت کی اکثر ادویات مارکیٹ میں موجود نہ ہونے کے باعث ضرورت مند افراد دوا کے حصول کے لیے پریشانی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کو ادویات کی قلت اور مہنگی کی وجہ قرار دیا۔ صوبائی وزیر نے یہ یقین…
اسلام آباد (این این آئی)گھوٹکی سے دو ہندو بہنوں رینا اور رویینا سمیت انکے شوہربرکت علی اور صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں وزارت داخلہ ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ،آئی جی پولیس پنجاب ،سندھ ،اسلام آباد ،پیمرا سمیت رکن قومی اسمبلی .رمیش کمار اور ہری لال کو فریق بنایاگیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ میڈیا میں ہندو لڑکیوں سے متعلق غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ غلط پروپیگنڈے کے باعث دونوں بہنوں اور ان کے شوہروں کی جان کو خطرات ہیں ۔درخواست میں کہاگیاکہ دونوں بہنیں عرصہ دراز سے اسلامی تعلیمات سے…
اسلام آباد( وائس آف ایشیا) حکومت کی جانب سے نئی مثال قائم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے اراکین کی تقرری کے عمل میں وزارت خارجہ کو شامل کرلیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دفتر خارجہ کی ایڈیشنل سیکریٹری آمنہ بلوچ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں بلوچستان اور سندھ سے ای سی پی اراکین کی خالی نشستوں کے لئے 3، 3 نامزدگیوں کی تجویز دی گئی ہے۔اس خط میں پاکستان تحریک انصاف حکومت نے صوبے سے ای سی اراکین کی نامزدگیوں کے…
کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج منگل)صوصی ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے، وہ راستے میں 25 مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ بلاول کے لیے خصوصی ٹرین کے لیے خصوصی سیلون کراچی پہنچ گیاہے،اس خصوصی ٹرین کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی خصوصی کیے گئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے لیے کراچی سے لاڑکانہ تک خصوصی ٹرین چلانے کی درخواست دی گئی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔بلاول بھٹو آج (منگل)صبح کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوں گے، خصوصی ٹرین 10 ڈبوں پر مشتمل…