اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے ضمانت پر رہائی پر نواز شریف کو مبارک باد دی ہے۔ ایک بیان میں آصف زرداری کی میاں نواز شریف کی رہائی پر ن لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں بھی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ میان نواز شریف کی علالت باعث تشویش ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ انسانی بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا شکار ہیں۔
Author: Daily Khabrain
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پرمشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار رحمت علی راضی نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کرپٹ لوگوں حوصلہ افزائی اور نیب کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا فائدہ حکومت کو ہوگا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ تحریک نہیں چل سکے گی۔ گورنر پنجاب ، پرویز الہیٰ سمیت دو چار لوگ ہٹا کر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو فری ہینڈ دے دیا جائے تو یہی بیوروکریسی کے معاملات سیدھے ہو جائیںگے۔ عالمی سطح پر پاک فوج کے حکومت پاکستان کی…
قصور(بیورورپورٹ)قصور کے نواح میں درندہ صفت بااثر گروہ کے افراد نے ظلم اور جبر کی ایک نئی داستان رقم کر دی متاثرہ خاندان اور دیہاتی اپنے اوپر ڈھائے گئے ظلم کی داستان سنانے پریس کلب پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق موضع وہیگل کے بااثر خاندان سے تعلق رکھنے والے بدقماش نوجوان اشرف نے بارہ سالہ معصوم بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم بچی کی چیخ وپکار سن کر گاﺅں کے لوگ پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر اشرف اور اس کے ساتھی موقع سے دھمکیاںدیتے ہوئے فرار ہوگئے گاﺅں والوں کے کہنے پر یتیم بچی کی…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیوکے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“میں گفتگو کرتے ہوئے سابقوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت سمیت دونوں عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، اب نواز شریف کو علاج کی سہولت ملے گی۔نواز شریف کا کوئی علاج نہیں ہوا، حکومت نے ہمیشہ علاج میں رکاوٹ ڈالی۔ نواز شریف نے کبھی علاج سے انکار کیا اور نہ کبھی ملک سے باہر جانے کی درخواست کی۔ وزیراعظم کی جانب سے کی جانے باتیں کم ظرفی تھی جو پاکستانی سیاست میں پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ علاج کے لیے بنیادی حق کی اجازت حکومت بھی دے سکتی تھی، مگر…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے سامنے کسی چون و چراں کی گنجائش نہیں ہوتی تاہم لگتا یہ ہے کہ آصف زرداری کی مشکلات کا دور شروع ہونے والا ہے۔ ایک طرف سے نوازشریف کے لئے ایک آسانی پیدا ہوئی ہے لگتا ہے وہ آصف زرداری کے لئے مشکلات کا دور شروع ہو گیا ہے۔ طبی بنیادوں پر نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے…
ویلز(ویب ڈیسک) ہیری پورٹر کے 3 ہزار سے زائد جادوئی چیزوں کو جمع کرنے والی مداح خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیری پورٹر کی برطانوی ریاست ویلز کی مداح خاتون وکٹوریہ میکلین نے 18 سال کے دوران 3 ہزار 686 جادوئی اشیاءجمع کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا جس پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کردیا گیا۔ان میں سے کچھ اشیاء مداح خاتون نے خریدی ہیں جب کہ کافی ساری نے انہوں نے خود بنائی ہیں۔ یہ وہ اشیاءہیں جنہیں ہیری پورٹر اپنی کہانیوں میں جادو کے لیے…
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کی ضمانت کی منظوری کے بعد نوازشریف کی رہائی کیلئے روبکار جاری کردی گئی ہے۔ نواز شریف کی رہائی کیلئے روبکار سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو بذریعہ فیکس بھجوائی گئی ہے۔رجسٹرارسپریم کورٹ کی جانب سے جاری روبکار میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں چھوڑ دیا جائے۔
لندن(ویب ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسامے سے بریگزٹ معاملات پر فیصلے کا اختیار چھین لیا جس کے بعد کلی اختیار پارلیمنٹ کے پاس منتقل ہوگیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ نے ایک قرار داد کے ذریعے بریگزٹ معاملے پر کسی بھی قسم کے فیصلے کا اختیار اپنی وزیراعظم تھریسامے سے لیکر پارلیمنٹ کو منتقل کردیا۔ قرار داد کے حق میں 329 جب کہ مخالفت میں 302 ووٹ پڑے۔وزیراعظم تھریسامے کو یہ ناکامی اپنے ہی اراکین کی بغاوت کے باعث اٹھانا پڑی، قرار داد سر اولیور لیٹوین نے پیش کی۔ یہ قرار داد لندن میں دس…
سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے صرف دو سال میں ہزار سے زائد کشمیری نوجوان، خواتین اور بزرگوں کی آنکھیں یا تو کلی طور پر بینائی سے محروم ہوگئیں یا بینائی محض 30 فیصد رہ گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج نے قابض بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے نہتے عوام پر پیلٹ گن سے گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 1 ہزار 66 کشمیریوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچا۔ یہ افراد جولائی 2016 سے جنوری 2018 کے…
بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی ایک عدالت نے بیجنگ کے سابق میئر اور ملکی سطح پر انٹرنیٹ کے شعبہ سے وابسطہ ہائی پروفائل عہدیدار کو 46 لاکھ ڈالر رشوت وصول کرنے پر 14 برس قید کی سزا سنادی۔خبررساں اداے ’اے پی‘ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے مجرم لیوی کی جانب سے رشوت وصول کرنے کے اعتراف پر انہیں سزا سنائی۔واضح رہے کہ لیوی کو چین کی کمیونسٹ پارٹی میں غیرمعمولی اہمیت حاصل رہی اور انہی کی وجہ سے حکومت نے عام صارفین کو فراہم کی جانے والی انٹرنیٹ سروس پر کنٹرول کو سخت رکھا اور انہوں نے انٹرنیٹ پر سینسر…