Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر
    • ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
    • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
    • مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
    • امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
    • شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
    • برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
    • ڈاکٹر نبیحہ کا دعویٰ: حارث کھوکھر روزانہ ازدواجی تعلق نبھانے کے قابل نہیں تھے
    • نابلس کے قریب اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی جاں بحق
    • ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت کے نتائج بھگتنا ہوں گے: عباس عراقچی
    • کویت میں مظاہرین کا امریکی فوجی اڈوں کے انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا دعویٰ: بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے
    • پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
    • روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
    • امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
    • * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رشوت لینے پر بیجنگ کے سابق میئر کو 14 برس قید کی سزا

    By Daily Khabrainمارچ 26, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی ایک عدالت نے بیجنگ کے سابق میئر اور ملکی سطح پر انٹرنیٹ کے شعبہ سے وابسطہ ہائی پروفائل عہدیدار کو 46 لاکھ ڈالر رشوت وصول کرنے پر 14 برس قید کی سزا سنادی۔خبررساں اداے ’اے پی‘ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے مجرم لیوی کی جانب سے رشوت وصول کرنے کے اعتراف پر انہیں سزا سنائی۔واضح رہے کہ لیوی کو چین کی کمیونسٹ پارٹی میں غیرمعمولی اہمیت حاصل رہی اور انہی کی وجہ سے حکومت نے عام صارفین کو فراہم کی جانے والی انٹرنیٹ سروس پر کنٹرول کو سخت رکھا اور انہوں نے انٹرنیٹ پر سینسر اور فلٹر کے حق کی حمایت کی تھی۔لیوی ان اعلیٰ عہدیداروں میں شامل رہے جنہوں نے اپیل کے سی او ٹم کوک اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہمراہ متعدد میٹنگ کی۔لیوی نے اپنے خلاف فیصلے کو چینلج نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’چین میں تقریباً 70 کروڑ انٹرنیٹ صارفین ہیں لیکن انہیں حکومت کی جانب سے سیاسی نوعیت کے مواد پر سخت کنٹرول رائج ہے۔چین میں فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس سمیت گوگل پابندی کے باعث غیر فعال ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ’لیوی نے بطور نائب وزیر پروپیگنڈہ اور سربراہ انٹرنیٹ سیکیورٹی ایڈوائزر باڈی اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور ’نوازنے‘ کے بدلے میں تحائف وصول کیے‘۔واضح رہے کہ لیوی 2011 سے 2013 میں بیجنگ کے میئر بھی رہے۔چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے کرپشن کے خلاف شروع کی جانے والی مہم میں کئی بڑے افسران کے علاوہ اپنی ہی پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت سینیئر وزرا کو بھی پھانسی دی جاچکی ہے۔اس سے قبل 29 نومبر کو سینٹرل ملٹری کمیشن کے رکن زینگ یانگ نے اپنے خلاف ہونے والے کرپشن کی تفتیش کے پیش نظرخودکشی کرلی تھی۔چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ برس کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس سے خطاب میں وعدہ کیا تھا کہ وہ کرپشن کے خلاف کارروائی کریں گے جبکہ 2012 سے اب تک فوج کے سینیئر افسران سمیت اپنی ہی پارٹی کے 15 لاکھ کارکنوں کو کرپشن سزائیں دی جاچکی ہیں۔شی جن پنگ نے 2021 میں پارٹی کی صد سالہ سالگرہ تک چینی معاشرے کو ایک ترقی یافتہ معاشرہ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں

      بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا

      برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.