صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران پنجاب بھر میں بارش سے متعلق مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صرف لاہور میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں شدید اربن فلڈنگ، ٹریفک کی روانی متاثر اور معمولاتِ زندگی بری طرح درہم برہم ہو گئے۔
مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔

