Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    الیکشن کمیشن ارکان کیلئے دفتر خارجہ نے نام تجویز کر دیئے : شاہ محمود قریشی کی تصدیق

    By Daily Khabrainمارچ 26, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد( وائس آف ایشیا) حکومت کی جانب سے نئی مثال قائم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے اراکین کی تقرری کے عمل میں وزارت خارجہ کو شامل کرلیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دفتر خارجہ کی ایڈیشنل سیکریٹری آمنہ بلوچ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں بلوچستان اور سندھ سے ای سی پی اراکین کی خالی نشستوں کے لئے 3، 3 نامزدگیوں کی تجویز دی گئی ہے۔اس خط میں پاکستان تحریک انصاف حکومت نے صوبے سے ای سی اراکین کی نامزدگیوں کے لیے ٹیکنوکریٹ اور بلوچستان کے سابق ایڈووکیٹ جنرل ڈاکٹر صلاح الدین مینگل، بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمود رضا خان اور قومی احتساب بیورو کے سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل راجا عامر عباسی کے ناموں کی تجویز دی گئی۔صوبہ سندھ سے حکومت نے سابق جوڈیشل ممبر (کسٹمز ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج)محمد ندیم قریشی، سندھ ہائی کورٹ کے سابق رجسٹرار جسٹس (ر)عبدالرسول میمن اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)نورالحق قریشی کے ناموں کی تجویز دی۔دوسری جانب مرکزی اپوزیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آئین کے تحت اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت میں ہچکچاہٹ کا اظہار کرنے کے باعث ای سی پی اراکین کی تقرری کے معاملے میں دفتر خارجہ کی شمولیت کے حکومتی اقدام پر حیرانی کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپنے سیکریٹریز میں سے ایک کے ذریعے آمنہ بلوچ کو بھیجے گئے ایک جواب میں نامزدگیاں ارسال کرنے کے عمل پر سوالات اٹھائے ہیں۔اس حوالے سے جب رابطہ کیا گیا تو مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس بات کی تصدیق کی کہ اپوزیشن لیڈر کو وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کی جانب سے خط موصول ہوا تھا اور انہوں نے اس کا جواب بھی دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ وزارت خارجہ کے ذریعے نام تجویز کیے گئے، جس کا ای سی پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور یہ کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کی آئینی ضرورت کو بھی پورا نہیں کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انہیں الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرریوں کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا ٹاسک دیا گیا تھا۔انہوں نے ابتدائی طور پر اس طرح کے کسی خط کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا لیکن بعد ازاں اس بات کو تسلیم کیا کہ اپوزیشن لیڈر کو خط ارسال کیا گیا تھا۔اس خط پر شہباز شریف کے جواب کے بارے میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک یہ جواب نہیں دیکھا اور وہ صرف جب ہی اس پر تبصرہ کریں گے جب وہ اسے دیکھ لیں گے۔شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ (ن)کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ ای سی پی اراکین کی تقرری کے معاملے میں ان کی وزارت کو گھسیٹا گیا۔تاہم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن اراکین کے ساتھ ملاقات مسلم لیگ(ن)کے رہنما مرتضی جاوید عباسی کی درخواست اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے منسوخ کی گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.