All posts by Daily Khabrain

تحریک انصاف کی ریلی میں شرمناک اقدام،سنسنی خیز انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی کی ریلی بدنظمی کا شکار، تلخ کلامی کے بعد کارکنوں میں لاتیں گھونسے اور مکے چل گئے۔ داتا دربار کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں دھکم پیل کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا۔ سینئر کارکنوں نے بڑی تگ و دو کے بعد حالات پر قابو پایا۔ ریلی کے دوران عمران خان کے ٹرک میں خرابی پیدا ہوگئی۔ جس پر عمران خان کو شرکاءسمیت ٹرک سے اترنا پڑا اور وہ ساتھیوں سمیت دوسرے ٹرک میں سوار ہوگئے۔ ریلی کی سست رفتاری پر عمران خان نے مزاحیہ فقرہ کس دیا ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے گاڑی کو نون لیگ کی طرح دھکا لگانا پڑے گا، تب ہی چلے گا۔عمران خان کی ریلی میں نواز شریف کی تقریر بھی گونجتی رہی۔

پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ،لوگ مرض کیوں چھپاتے ہیں ؟دیکھئے خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کو وزارت صحت و قومی خدمات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت مجموعی طور پر ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 8074 ہے تاہم بہت سے ایسے مریض ہیں جو علاج تو کرانا چاہتے ہیں مگر رجسٹریشن سے گریزاں ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں وزیر برائےخدمات سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ 30 جون 2017ءکے دوران ملک میں ایڈز کے رپورٹ کردہ کیسز کی کل تعداد 8074 ہے جن میں سے وفاق میں 503 ‘ پنجاب میں 3878‘ سندھ میں 2521‘ کے پی کے میں 881 ‘ بلوچستان میں 291 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے۔ سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ایڈز کے مریض اپنا مرض چھپاتے ہیں۔ ایک بڑی تعداد علاج کرا رہی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں رجسٹرڈ نہ کیا جائے۔ حکومت اور این جی اوز اس مرض کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ ڈینگی کے حوالے سے حامد الحق کے سوال کے جواب میں سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں اس مرض پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جس کے اچھے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ ہم نے صوبہ کے پی کے حکومت کو بھی پیشکش کی تھی کہ اگر وہ ہماری مدد نہیں لینا چاہتے تو ہم زبردستی نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر سپیکر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

2لاکھ پاکستانی سعودی عرب سے ڈی رپورٹ ،اہم وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دنیا کے 134 ممالک سے 5 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ، سعودی عرب میں دولاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدرکیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دنیا کے 134 ممالک سے 5 لاکھ 44 ہزار 105 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جس میں ایک لاکھ 93 ہزار پاکستانیوں کو اوور سٹے (ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود رہنے) کی وجہ سے بے دخل کیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق بیرون ملک سے بلیک لسٹ ہونے پر 5500 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، 2559 نومولود بچوں کو بے دخل کیا گیا، اقامہ نہ ہونے پر 26 پاکستانیوں کو بےدخل کیا گیا، منشیات کے مقدمات پر 98 پاکستانی بے دخل ہوئے، جعلی ویزے پر 162 اور جعلی پاسپورٹ پر 79 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھی 8 پاکستانی بے دخل ہوئے جب کہ منی لانڈرنگ کے جرم میں 6 پاکستانیوں کو بیرون ملک سے نکالا گیا۔سینیٹ میں جمع کروائے گئے جواب کے مطابق سب سے زیادہ 2 لاکھ 15 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا، متحدہ عرب امارت سے 52 ہزار، اومان سے 20 ہزار، ایران سے 17 ہزار، ملائیشیا اور یونان سے 16، 16 ہزار، برطانیہ سے 13 ہزار، ترکی سے 9 ہزار، بھارت سے 49، افغانستان سے 32، شام سے 33، پاناما سے 12 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جب کہ انٹرپول کی ذریعے 15 پاکستانی بے دخل ہوئے۔

دوسری پارٹی میں جانیوالے ”لوٹوں “بارے خاص خبر

کبیروالا (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مائنس ون فارمولا اسٹیبلمنٹ کی پیداوار ہے‘ کسی کو مائنس کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے۔ بلاول کی قیادت میں پیپلزپارٹی اپنا پرانا مقام جلد حاصل کر لے گی۔ آنے والی ”معلق“ پارلیمنٹ ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ”لوٹے“ پیپلزپارٹی میں ہی لوٹیں گے۔ 2018ءکا الیکشن پیپلزپارٹی ہی جیتے گی۔ الیکشن میں کوئی بھی قومی جماعت واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ پیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے اپنا کردارادا کردیا تھا‘ حکمرانوں نے اسے سردخانے میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے بارے میں فیصلہ عدلیہ نے دیا وہ کون سے ”قصور“ کی بات کرتے ہیں۔ اس موقع پر قاسم رضا‘ اعجاز یوسف زئی‘ شیخ اصغر علی سمیت دیگر پارٹی عہدیدار اور کارکن بھی موجود تھے۔

”مبارکاں “نیب نے بری کر دیا

پشاور (خصوصی رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے رہنما کلیم اللہ نے عاشہ گلالئی کے خلاف نیب پشاور میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ نیب نے عائشہ گلالئی کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی درخواست خارج کردی اور کہا ہے کہ عائشہ گلالئی پر کرپشن کا ثبوت نہیں ہے لہٰذا ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ نیب نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے بعد اب عائشہ گلالئی کے خلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کرنے پر غور کررہے ہیں اور وہاں سے تعاون کی امید ہے۔

سونے کا سہرا ،ہیرے کی انگوٹھیاں ،”اللہ تیری شان“

ملتان (خصوصی رپورٹ) شیر کے پنجرے پر بارات اور سونے کے سہرے کے بعد ایک اور تاجر کی دھواں دھار انٹری‘ دولہا 30تولے سے زائد کے سونے کا سہرا پہن کر دلہنیا لینے پہنچ گیا۔ اندرون ملتان کے علاقے ھنوں کے چھجہ کے رہائشی لال قریشی کی گزشتہ رات شادی تھی۔ بارات میں جہاں خوب ڈھول کی تھاپ پر ہلہ گلہ کیا گیا‘ اس دوران دولہا نے اپنی شادی کو انوکھی بنانے کیلئے 30تولہ سے زائد کا سہرا خصوصی طور پر بنوا رکھا تھا۔ ہر طرف قیمتی سہرا پہنے دولہا کی دھوم بھی مچ گئی۔ محکمہ انکم ٹیکس متحرک بھی ہو گیا۔ دولہے نے ہاتھوں میں ہیرے کی انگوٹھیاں پہن رکھی تھیں۔ دولہے کی جانب سے دلہن کیلئے بھی ہیروں کے کئی سیٹ بنوائے گئے ہیں۔
دولہا‘ سہرا

لندن میں اہم شخصیت کی ساڑھے 6ارب سے زائد کی جائیداد ضبط

کراچی (خصوصی رپورٹ) برطانیہ میں بھارت کو مطلوب داﺅد ابراہیم کی 6ارب 70کروڑ ڈالر سے زائد کی جائیداد ضبط کر لی گئی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر وارکشائر سٹی میں داﺅد ابراہیم کے ایک ہوٹل کے علاوہ مڈلینڈز کے علاقے میں ان کی ملکیتی رہائشی عمارتوں کو ضبط کر لیا گیا ہے جن کی مالیت تقریباً 6ارب 70کروڑ ڈالر سے زائد بنتی ہے۔

این اے 120ضمنی الیکشن, شہباز شریف نے نئی پابندیاں لگا دیں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے وےڈےولنک کے ذرےعے سول سےکرٹرےٹ مےں کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان کے اجلاس سے خطاب کےا ،اجلاس مےں صوبے مےں امن وامان کی مجموعی صورتحال ،ورلڈ الےون کے دورہ لاہور اور اےن اے 120کے ضمنی الےکشن کے حوالے سے کےے جانے والے سکےورٹی انتظامات کا تفصےلی جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہداےت کی کہ صوبے مےں قانون کی حکمرانی ےقےنی بنانے کےلئے کوئی دقےقہ فروگذاشت نہ کےا جائے اورامن عامہ کی فضاءکو بہتر سے بہتر بنانے کےلئے ہر ضروری اقدام اٹھاےاجائے۔انہوںنے کہا کہ ورلڈ الےون کے دورہ لاہور کے حوالے سے سکےورٹی اوردےگر انتظامات شاندار رہے ہےں۔مجھے خوشی ہے کہ کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان ،پولےس اور انتظامےہ نے دن رات محنت کی ہے ۔ورلڈ الےون اورپاکستان الےون کے مابےن آخری مےچ کے لئے پہلے سے بڑھ کر انتظامات کےے جائےں ۔انہوںنے کہا کہ صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہےں ہوگا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ اےن اے120کے ضمنی الےکشن کے دوران پرامن اورپرسکون فضاءکو ےقےنی بنانا آپ کی اولےن ذمہ داری ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ اسلحہ کی نمائش کی مکمل ممانعت ہوگی اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر سختی سے عملدر آمد ےقےنی بنانا ہوگا-جہاں خلاف ورزی ہوئی اس علاقے کا اےس پی ،ڈی اےس پی ،اے اےس پی اورمتعلقہ انسپکٹر ذمہ دار ہوں گے۔پنجاب حکومت ضمنی ا لےکشن مےں حصہ لےنے والے امےدواروں کو ہرممکن سکےورٹی فراہم کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ الےکشن جےتنے کی خوشی مےں ہوا ئی فائرنگ کی روک تھام کےلئے پہلے سے موثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔مےں جےت کی خوشی مےں فائرنگ کا واقعہ برداشت نہےں کروںگا۔قانون سے کوئی بالاتر نہےں ۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون بلاامتےاز حرکت مےں آئے گا۔انہوںنے کہا کہ پرامن ماحول مےں ضمنی الےکشن کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے اوراس مقصد کےلئے آپ سب کو فعال اورمتحرک انداز مےں فرائض سرانجام دےنا ہے ۔کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان سکےورٹی پلان پر موثر عملدرآمد ےقےنی بنائے۔صوبائی وزےر رانا ثناءاللہ خان،مشےر رانا مقبول احمد،اےڈےشنل چےف سےکرٹری داخلہ ،سےکرٹری وزےراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام کی ماڈل ٹاو¿ ن سے وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرکت کی جبکہ چےف سےکرٹری ،سی سی پی او، ڈی آئی جی آپرےشنز،لارڈ مےئر لاہور، کمشنر لاہور ڈوےژن اور متعلقہ افسران سول سےکرٹرےٹ سے وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرےک ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف گزشتہ صبح لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ کچھ روز قبل لندن گئے تھے، جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے لند ن میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرایااور وزیراعلیٰ کے تمام تمام ٹیسٹ نارمل آئے۔ وزیراعلیٰ نے لندن قیام کے دوران پنجاب ہیلتھ روڈ شو میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے برطانیہ میں مقیم ڈاکٹروں اور ماہرین صحت کو پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے وےڈےولنک کے ذرےعے سول سےکرٹرےٹ مےںاجلاس سے خطاب کیا،جس میں سالٹ رےنج مےں مقامی کوئلے سے بجلی کا کارخانہ لگانے کے حوالے سے جرمنی کے ماہرےن کی رپورٹ کا تفصےلی جائزہ لےا گیا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سالٹ رےنج مےں مقامی کوئلے سے بجلی کاکارخانہ لگانے کے حوالے سے جامع سٹڈی مرتب کی جائے اور مقامی کوئلے کی کوالٹی کی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہےے۔ اجلاس میں پنجاب بھر مےں مقامی کوئلے سے چھوٹے کول پاورپلانٹس لگانے پر پابندی کا فےصلہ کیا گیا اور اس فیصلے کی وزیراعلی نے منظوری دی -وزیراعلی نے کہاکہ چھوٹے کول پاورپلانٹس لگانے پر پابندی کا فےصلہ ماحولےاتی آلودگی پر قابو پانے کے پےش نظر کےاگےاہے اورآئندہ پنجاب میں 600میگا واٹ کی پیداواری گنجائش سے زائد کے کول پاورپلانٹس لگیں گے اورنئے پلانٹس کے لئے سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگا- انہوںنے کہاکہ کانوں کی کارپوریٹ لیزنگ کے عمل کو متعارف کرایاجائے اوراس ضمن میں موثر ماڈل اپنا کر اس پر عملدرآمد کیاجائے-جرمنی کے ماہرین نے سالٹ رینج میں کوئلے کے وسائل کے تخمینہ جات کے بارے میں رپورٹ پیش کی- صوبائی وزےر رانا ثناءاللہ کی ماڈل ٹاو¿ن جبکہ صوبائی وزراءچوہدری شےر علی خان،شےخ علاو¿الدےن، چےف سےکرٹری، چےئرمےن منصوبہ بندی و ترقےات اورمتعلقہ حکام اور جرمنی کے ماہرےن نے سول سےکرٹرےٹ سے وےڈےولنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت لوگوں کے سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی نظام کے تعین کیلئے آزادنہ رائے پر منحصر ایک عالمی نظام ہے اور جمہوریت ریاستی اداروں کو مضبوط کرکے اس قابل بناتی ہے کہ یہ خودکار طریقے سے عوام کو بہترین خدمات فراہم کر سکیں۔جمہوری نظام عوامی مفاد کا نظام ہے کیونکہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں، پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں اور جمہوریت محض انتخابات کے انعقاد کا نام نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کےلئے بہترین نظام ہے۔ وزیراعلیٰ نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد جمہوری اقدار اور روایات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دیناہے اور اس دن کا ایک اہم مقصدجمہوریت کیلئے عوامی شعور بیدار کرنا اور جمہوری روایات کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا نام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لندن میں برطانوی رکن پارلیمنٹ اور پاکستان کے لئے تجارتی ایلچی رحمان چشتی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ اور پاکستان کے بارے میں تجارتی ایلچی رحمان چشتی نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو سراہا اور پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

عامر تیسرے ٹی 20میں بھی ان ایکشن نہیں ہونگے

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر ورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ کے تیسرے میچ میں بھی ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق محمد عامر بیٹی کی پیدائش کے باعث ورلڈ الیون کیخلاف پہلے دو میچز میں شرکت نہیں کرسکے تھے اور تیسرے مقابلے میں ایک دن کا وقفہ آنے کے باعث اس بات کی امید پیدا ہوگئی تھی کہ فاسٹ بالر شاید برطانیہ سے واپس آکر ٹیم کو جوائن کرلیں۔ذرائع نے اب اس بات کی تصدیق کی ہے کہ محمد عامر اب بھی اپنی بیٹی اوراہلیہ کے پاس لندن میں ہی موجود ہیں اور ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کے تیسرے میچ بھی شرکت نہیں کریں گے ۔

سنگاکارا نے کاﺅنٹی چمپئن شپ میں 12 اننگز میں ساتویں سنچری جڑ دی

لندن (اے پی پی) سابق سری لنکن اور سرے بلے باز کمار سنگاکارا نے انگلش کاﺅنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں 12 اننگز میں ساتویں سنچری جڑ دی۔ انہوں نے یارکشائر کے خلاف جاری میچ کے دوسرے روز عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔سنگاکارا نے رواں سیزن کے اختتام پر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے، سنگاکارا کے 20 سالہ کیریئر میں رواں سیزن ان کیلئے اب تک سب سے بہترین رہا ہے جس میں انہوں نے کاﺅنٹی چیمپئن شپ کی بارہ اننگز میں سات سنچریاں بنائیں۔