All posts by Daily Khabrain

دو سرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے وسیم اکرم کامشورہ

لاہور (بی این پی) لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ فلیٹ وکٹوں پر رنز کرنا آسان ہوتا ہے لیکن نیوزی لینڈ میں نہیں، اگلے ٹیسٹ کیلئے بھی وکٹ ایسی ہی ہو گی اس لئے پاکستان مکمل تیاری کرے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ فلیٹ وکٹوں پر رنز کرنا آسان ہوتا ہے لیکن نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر اوپننگ آسان نہیں ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم ورک کیا ہوا ہے، اگلے ٹیسٹ کیلئے ایسی ہی وکٹ ہو گی اس لئے پاکستان کو مکمل تیاری کیساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔

محمد حفیظ کی قسمت کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) برسبین کی بائیومکینکس لیب سے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ اس ہفتے ملنے کا امکان ہے۔بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ امید ہے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کروں گا۔جولائی 2015 میں آف اسپینرمحمد حفیظ کابولنگ ایکشن ایک سال میں دوسری بارمشکوک قرار دیاگیا تھا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے ان کی بولنگ پرایک سالہ پابندی عائد کردی تھی۔ دورہ انگلینڈ کے دوران پابندی کے خاتمہ ہوا، مگر فٹنس مسائل کی وجہ سے حفیظ نے ایکشن کلیئرکرانے کیلئےٹیسٹ نہیں کرایا۔محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے 177 ون ڈے میں 5 ہزار4 سو 4 رنز کے ساتھ 129 وکٹیں،جبکہ 77 ٹی 20 میں 16 سو 14 رنز اور 46 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

زیادتی کا شکار ہی زیرحراست

دبئی (ویب ڈیسک)دبئی میں برطانوی خاتون کو کچھ نوجوانوں نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر خاتون پولیس کے پاس اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی رپورٹ درج کروانے گئی تاہم پولیس نے رپورٹ درج کروانے کے بجائے خاتون کو ہی جنسی تعلقات رکھنے کے شبے میں گرفتار کرلیا۔دبئی میں ایک لاءفرم کی خاتون ڈائریکٹر کا پولیس کے اقدام پر کہنا تھا کہ یو اے ای کی پولیس اکثر زنا بالجبر یا زنا بالرضا کے درمیان فرق نہیں کرپاتی اور اکثر انصاف طلب کرنے والوں متاثرہ لوگوں کو ہی حراست میں لے کر سزا دے دیتی ہے۔دوسری جانب برطانوی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرہ خاتون اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں جب کہ یو اے ای حکومت سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی ہے۔ بعد ازاں برطانوی خاتون کو ضمانت پر رہا کردیا گیا جب کہ کیس کو عدالت لے جایا گیا جہاں اس پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

کسی کو ایم کیو ایم کو حلوہ سمجھ کر کھانے نہیں دینگے

کراچی  (اے این این) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں قیادت کی کوئی اسامی خالی نہیں ہے، کسی کو ایم کیو ایم کو حلوہ سمجھ کر کھانے نہیں دیں گے، ایم کیو ایم ایک تھی، ایک ہے اور ایک ہی رہے گی۔منظور کالونی کراچی میں ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں مہاجروں کا ووٹ بنک تقسیم ہو جائے گا لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کراچی کی تمام سیٹیں حاصل کرے گی، جبکہ سندھ کا وزیر اعلی شہری علاقوں سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت اندر ہی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ اتحاد، الحاق یا انضمام کرنے نہیں جا رہے۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ شہری حکومتیں سیاست سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر خود جھاڑو لیکر شہر کی صفائی کے لئے نکلیں گے۔

ثبوت تو ملک میں ہیں ، لند ن کیا لینے گئے ہیں ؟

گجرات (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کو سمجھیں یہ کھیل کا میدان نہیں ،لیڈر بننے کیلئے بھٹی سے نکلنا پڑتا ہے ،ثبوت تو ملک میں ہیں مگر عمران خان او ر شیخ رشید لندن کیا لینے گئے ہیں ؟۔گجرات میں زیب میٹرو بس سروس اور شہباز شریف پارک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نو بال پر بھی چھکا لگانا چاہتے ہیں تاہم لیڈر بننے کیلئے بھٹی سے نکلنا پڑتا ہے ۔ عمران خان نے پہلے بھی قوم کے 132 دن ضائع کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اس نے جمہوریت کےلئے قربانیاں دی ہیںجنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا ، 2018ءمیں میدان لگے گا جس کا جی چاہے آئے ۔عمران خان اب بھی قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں ۔

مسلم لیگ ن میں شمولیت ….جاوید ہاشمی کا ایک اور حیران کن بیان

خانیوال (آئی این پی ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پیدائشی مسلم لیگی ہوں ،مسلم لیگ میری جماعت ہے ،مسلم لیگ میں شمولیت سے کوئی نہیں روک سکتا،مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان وقت آنے پر کروں گا،جب ملک میں کوئی مسلم لیگی نہیں تھا میں نے قربانیاں دیکر مسلم لیگ کو زندہ رکھااور سالوں پابند سلال کی صعبتیں کاٹیں،مسلم لیگ پاکستان بنانے والی پارٹی ہے،موجودہ پارلیمنٹ تین سال قبل ختم ہوجانی تھی میں پارلیمنٹ کو بچانے کیلئے قربانی دی،میں پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا نہ کبھی کروں گا،ملک کا واحد سیاستدان ہوں جس کو 11مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے،،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر138دس آر میں ممتاز بزرگ سیاستدان آرائیں برادری کی سرکرد ہ شخصیت چوہدری حاجی احمد دین آرائیں مرحوم کی وفات پر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی چند غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہوئی، میں ملک وقوم کے اصولی معاملات کی جدوجہد کر رہاہوں اگر مسلم لیگ (ن) کو میری یہ بات منظور ہوئی میں اسی وقت مسلم (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دوں گا، انہوں نے کہا کہ جس عوام نے مجھ پر اعتماد کو اظہار کرتے ہوئے 11مرتبہ ایم این اے بنایا ان کے کردار اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا، اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 219 جہانیاں چوہدری خالد جاوید آرائیں، چوہدری ماسٹر ظفر اقبال آرائیں، چوہدری طارق جاوید آرائیں، چوہدری امجد آرائیں،چوہدری خالد مسعود آرائیں، محمد مکی،فریاد چوہدری، محمد عرفان، مصعب ،سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

ٹرمپ کی اہلیہ اور بیٹا وائٹ ہاﺅس سے باہر ….اہم وجہ سامنے آگئی

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ اور بیٹے بیرن ٹرمپ وائٹ ہاو¿س کے مکین ہونے کے باوجود وائٹ ہاو¿س سے باہر رہیں گے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ اوربیٹے بیرن ٹرمپ وائٹ ہاو¿س کے مکین ہونے کے باوجود وائٹ ہاو¿س سے باہر رہیں گے،میلانیا اور ان کا 10سال کا بیٹا بیرن ٹرمپ ٹاور میں رہیں گے،بیرن فورتھ گریڈ مکمل ہونے تک نیویارک کے سکول میں پڑھیں گے۔

فوج کے سپہ سالار راحیل شریف کی الوداعی ملاقاتوں کا آغاز ہو گیا

آرمی چیف نے الوداعی دوروں اور ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے، دو نشان حیدر کا عظیم اعزاز پانے والے خاندان سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف الوداعی دورے کے سلسلے میں لاہورپہنچ گئے ہیں، ان کی مدت 29نومبر کو ختم ہورہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور سے اپنے الوداعی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریڑن ون میں پاک فوج اور رینجرز کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا اور جوانوں سے گلے بھی ملے۔اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام اوراستحکام آسان کام نہیں تھا لیکن ہماری قربانیوں اور مشترکہ قومی عزم نے ملک کے خلاف تمام مشکلات پر قابو پانے میں مدد کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کراچی، پشاور اور کوئٹہ کا دورہ بھی کریں گے۔

مکہ مکرمہ کے پہاڑوں سے ملی حاجی کی لاش دیکھ کر ہر کوئی حیران

مکہ مکرمہ (آئی این پی) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پولیس نے مزدلفہ میں پتھروں کے درمیان احرام باندھے ایک ایشیائی حاجی کی لاش برآمد کرلی۔ عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس حج پر آئے ایک غیرملکی عمر رسیدہ حاجی کی لاش مزدلفہ سے ملی ہے۔ پولیس کی شناخت کے ساتھ وفات کے اسباب کی تحقیقات کر رہی ہے۔عقل کو حیران کر دینے والا واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں 70سالہ بنگلہ دیشی مزدلفہ میں دواران حج انتقال کر گیا۔ حج کے دوران بے انتہا رش کی وجہ سے اس شخص کی لاش کئی ماہ تک کسی کی نظروں میں نہ آسکی تاہم سعودی حکام کے مطابق کئی ماہ بعد ملنے والی لاش ایسی حالت میں تھی کہ جس نے بھی دیکھا وہ حیران رہ گیا۔ حکام کے مطابق اس لاش میں گلنے سڑنے کے آثار تک نہیں تھے اور وہ بالکل درست حالت میں موجود تھی۔سعودی پولیس سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری کو مزدلفہ کے پہاڑی علاقے سے گزرتے ہوئے لاش نظر آئی جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ ایک مقامی شہری نے مزدلفہ سے گذرتے ہوئے پتھروں کے درمیان احرام باندھے ایک معمر شخص کی میت دیکھی اور پولیس کو اس کے بارے میں مطلع کیا۔ پولیس نے فوری طور پر جائےوقوعہ پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے لی۔ ذرائع کے مطابق بہ ظاہر فوت ہونے والا شخص ایشیائی معلوم ہوتا ہے۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے متوفی کا تعلق بھارت سے ہے تاہم اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

فحش تصاویر اور پیغامات بھیجنے پر اداکار گرفتار

ممبئی(ویب ڈیسک) پولیس نے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو واٹس ایپ پر ماڈل گرل ایشوریا چوبے کو فحش تصاویر اور پیغامات بھیجنے پر گرفتار کرلیا۔اعجاز خان اپنے متنازعہ بیانات اور نازیبا حرکتوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اورخبروں کی زینت بننے کے لیے کسی بھی اداکار پر تنقید کرنے سے بھی نہیں کتراتے یہی وجہ ہے کہ متعدد باربالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے خلاف بھی زہر اگل چکے ہیں جب کہ ان کی کئی اداکاراں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوچکی ہے لیکن اب ماڈل گرل کے ساتھ کی گئی حرکت انہیں مہنگی پڑگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ماڈل گرل ایشوریا چوبے نے ممبئی کے ورسوا پولیس اسٹیشن میں اعجاز خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دائر کی جس کے مطابق اعجاز خان نے نہ صرف واٹس ایپ پر متعدد بار منع کرنے کے باوجود فحش تصاویر اور پیغامات بھیجے بلکہ ہوٹل میں اکیلے ملاقات کے لیے دبا ﺅ بھی ڈالا۔اداکارہ کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات کے بعد اعجاز خان کے خلاف ماڈل کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور فحش تصاویر بھیجنے کا مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا ہے۔ دوسری جانب اعجاز خان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سازش قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اداکار اعجاز خان نے مشہور رئیلٹی شوبگ با س میں متنازعہ حرکتوں سے شہرت حاصل کی تھی۔