Tag Archives: waseem-akram

سوئنگ کے سلطان کاا ہم اعلان

کراچی (ویب ڈیسک )سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پاکستان کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ بھی ناکام رہی، 100,100 دیکر چار وکٹیں لینا کوئی کمال نہیں ہے ، سہیل خان کو موقع دینا چاہیے تھا، یونس خان اور مصباح الحق کی جگہ میں ہوتا تو اس دورے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیتا۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کردیے، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ناکام بیٹنگ پر نہیں بلکہ خراب بولنگ پر افسوس ہے، سہیل خان کو نہ کھلا کربھی ٹیم نے بڑی غلطی کی۔وسیم اکرم نے کہا کہ رات میں پنک بال کو کھیلنا مشکل تو ہوتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ بالکل ہی نہ کھیلا جاسکے، بیٹسمینوںکی تکنیک خراب ہے۔سابق کپتا ن نے مصباح الحق اور یونس خان کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو اس دورے کے بعد کرکٹ چھوڑ دیتے۔

کنگ آف سوئنگ وسیم اکرم ….سوشل میڈیاپر الگ روپ میں

کراچی(ویب ڈیسک) سابق پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ شینیرا کے ساتھ نئی صوفی میوزک ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی۔


دونوں نے مشہورگلوکار سلمان احمد کے گیت ”دور“ میں کام کیا ہے جس کے ٹیزر میں متعدد خوبصورت مناظر نے بھی ناظرین کو خوب متاثرکیا جبکہ گانے میں وسیم اکرم اور اہلیہ شنیرا نہایت رومانوی انداز میں نظرآئے۔ سابق کپتان سوشل میڈیا پر میوزک ویڈیو کو پروموٹ کرنے کیلئے سرگرم ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہر کوئی گیت اور اس کی میوزک ویڈیو کو پسند کرے گا اور ویسے بھی باصلاحیت پاکستانی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔

وسیم اکرم نے دعوت قبول کر لی

کولمبو(ویب ڈیسک )سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے اگلے ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے دورے کی تیاریوں کے لیے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔وسیم اکرم جمعرات کو کولمبو میں ایک روزہ کوچنگ کلینک کا انعقاد کریں گے۔سری لنکا رکٹ بورڈ کے سربراہ تھیلانگا سوماتھیپالا کا کہنا تھا کہ ‘وسیم اکرم نے ہمارے منصوبے کا حصہ بننے کی دعوت کو قبول کرلیا ہے جو ہمارے لیے باعث فخر ہے’۔سوماتھیپالا نے کہا کہ اگر سری لنکن ٹیم کی درست سمت میں رہنمائی کی گئی تو وہ ورلڈ کپ 2019 جیت سکتی ہے۔خیال رہے کہ سری لنکا نے ورلڈ کپ 1996 لاہور میں منعقدہ فائنل میں کامیابی حاصل کرکے چمپیئن بننے کا اعزاز پایا تھا جبکہ 2007 اور 2011 کے دونوں عالمی کپ کے فائنل تک رسائی کی تھی۔سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد تربیتی سیشن کا اہتمام کیا ہے جبکہ ٹیم نے زمبابوے میں منعقدہ سہ فریقی سیریز میں کامیابی سے قبل میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔سری لنکا کرکٹ ٹیم اگلے ماہ جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ 3 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 26 دسمبر کو ہوگا۔جنوبی افریقہ کے مشکل دورے کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے وسیم اکرم جیسے عظیم باو¿لر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وسیم اکرم کو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، انھوں نے ٹیسٹ میں 414 اور 356 ایک روزہ میچوں میں 502 وکٹیں حاصل کی ہیں۔سری لنکا کے ہیڈکوچ گراہم فورڈ نے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سخت چیلنج کا سامنا ہوگا۔واضح رہے کہ سری لنکا نے رواں سال اگست میں عالمی چمپیئن آسٹریلیا کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا جو ایک ریکارڈ ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں دو بہترین سیریز کے باوجود سری لنکن ٹیم درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا پانچواں نمبر ہے۔

دو سرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے وسیم اکرم کامشورہ

لاہور (بی این پی) لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ فلیٹ وکٹوں پر رنز کرنا آسان ہوتا ہے لیکن نیوزی لینڈ میں نہیں، اگلے ٹیسٹ کیلئے بھی وکٹ ایسی ہی ہو گی اس لئے پاکستان مکمل تیاری کرے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ فلیٹ وکٹوں پر رنز کرنا آسان ہوتا ہے لیکن نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر اوپننگ آسان نہیں ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم ورک کیا ہوا ہے، اگلے ٹیسٹ کیلئے ایسی ہی وکٹ ہو گی اس لئے پاکستان کو مکمل تیاری کیساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔