All posts by Daily Khabrain

بغیر میک اپ تصویر نے سب کو حیران کردیا….

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمارفلم نگری کی خوبصورت ترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے یہی نہیں بلکہ وہ اپنی خوبصورتی کے باعث 1994 میں مس ورلڈ کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکی ہیں لیکن اب ان کی بغیر میک اپ کی تصاویرنے سب کو حیران کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پہچاننا کسی صورت ممکن نہیں جب کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قسم کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ہلیری کلنٹن کی شکست کا ذمہ دار کون….؟ اہم بیان سامنے آگیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہلیری کلنٹن نے امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن نے اپنی صدراتی تشہری مہم میں معاونت کرنے والے افراد کو فون پر بتایا کہ انتخابات سے صرف 2 ہفتے قبل ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کی جانب سے ان کے بطور وزیر خارجہ ای میل کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کے اعلان نے ان کی مہم کو بری طرح متاثر کیا۔ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ہماری ناکامی کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ہمارا مشاہدہ ہے کہ جیمز کومی کے خط میں مجھ پر جس طرح بے بنیاد شکوک کا اظہار کیا گیا وہ ہماری ناکامی کی بنیادی وجہ بنے اور ڈائریکٹر ایف بی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد ہم خود کو دوبارہ سنبھالنے میں ناکام رہے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو مزید توانائی بخشی۔

ثقلین مشتاق کے معاہدے میں توسیع….

اسلام آباد (ویب ڈیسک)انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی ہے جس کے بعد اب وہ بھارت کے خلاف موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ تک انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہوں گے تاہم پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث انگلش ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے ویزے میں توسیع کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔

پرویز مشرف کی کراچی میں دھواں دار انٹری….

سندھ(ویب ڈیسک) کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی، سابق صدر کے حق میں کی گئی وال چاکنگ میں لکھا گیا ہے کہ ’وی نیڈ‘ یعنی ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں سابق صدر کی تصاویر بھی چسپاں کی گئی ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ملاقات کی تھی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے پرویز مشرف سے ملاقات کی تردید کی تھی۔ اس کے علاوہ میڈیا پر یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ پرویز مشرف ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کو یکجا کر کے دونوں جماعتوں کے سربراہ بننے کے لئے ان جماعتوں کے رہنماو¿ں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

مودی کی پاکستان دشمنی کھُل کر سامنے آگئی

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نریندر مودی نے بلوچ علیحدگی پسندوں کے مطالبے پر اپنے حلقہ انتخاب، وارانسی کو آزاد جلا وطن بلوچستان کا دارالحکومت قرار دیدیا ہے۔ بھارتی انٹیل یجنس ایجنسی (را) کے زیراہتمام وارانسی کے مقامی سوریا ہوٹل میں منعقد ہونے والی ایک انفرنس سنسکرتی سنسد سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند رہنما اور ورلڈ بلوچ ویمن فورم کی صدر پرفویسر نائلہ قادری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بلوچستان کی علیحدگی کی تحریک کا سرپرست قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وارانسی کو آزاد جلا وطن بلوچستان حکومت کا صدر مقام قرار دیئے جانے کے بعد اقوام متحدہ میں اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے تاکہ دیگر اقوام بھی آزاد بلوچستان تحریک کی حمایت کریں۔ بھارتی جریدے نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق بلوچ نائلہ قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دوران اعلان کیا کہ بلوچساتن کی آزادی کی تحریک کی کامیابی کے بعد کوئٹہ میں جو پہلا مجسمہ نصب کیا جائے گا وہ بھارتی وزیراعظم اور بلوچوں کے محسن نریندر مودی کا ہوگا۔ نائلہ قادری کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مدد سے بلوچستان آزاد ہوا تو میں بلوچ علیحدگی پسند تحریک کی جانب سے بھارتی قوم کو یقین دلاتی ہوں کہ اس سے بھارت اور بھارت کی معیشت کیلئے دوررس اور مثبت نتائج مرتب ہوں گے کیونکہ آزاد سکولر بلوچستان، اپنے تمام قدرتی وسائل کا رخ اپنے محسن ملک بھارت کی جانب موڑ دے گا اور بالخصوص توانائی کے شعبے میں بھارت کی بھرپور مدد کرے گا، جہاں آبادی کم اور وسائل بھرپور ہیں۔ ٹائم آف انڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی سرپرستی میں بلوچ علیحدہ پسند تحریک کو عوامی پذیرائی دلانے کیلئے جلد ہی کولکتہ، کیرالا، چنائے، حیدرآباد، لکھنو، دہلی اور گجرات میں متعدد کانفرنسیں بعنوان اسٹرگل فار انڈی پینڈنٹ بلوچستان منعقد کی جائیں گی۔ بلوچ علیحدگی پسند رہنما نائلہ قادری نے مقامی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا بھارتی حکام سے بھرپور رابطہ ہے اور ہم نے بھارتی حکام کو یقین دلایا ہے کہ بلوچستان کی آزادی کی صورت میں تمام بھارتیوں کو بلوچستان میں سفروقیام کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پاکستان کو توڑنے اور بلوچستان کی علیحدگی کیلئے منعقد کی گئی اس کانفرنس میں خصوصی خطاب کرنے والوں میں ہندو متعصب مہاسبھائی رہنما اور شنکراچاریہ، واسودیونانند سرسوتی سمیت لکھنو سے تعلق رکھنے والے مخصوص مکتبہ فکر کے ترجمان سکالر مولانا کلب صادق، سینئر آر ایس ایس رہنما اندریش کمار، جسٹس ریٹائرڈ گری دھرمالویہ، میجر جنرل ریٹائرڈ ڈی جی بخشی، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ادت راج سمیت متعدد ہندو رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔ جبکہ اس تقریب میں شریک باریش افرارد کو ٹوپیاں پہنا کر یہ تاثر دیا گیا ہے کہ پاکستان توڑنے اور بلوچستان کی آزادی کیلئے بھارتی مسلمان بھی بلوچوں کے ہم نوا ہیں تمام مقررین نے نریندر مودی کو بلوچستان کے عوام کا سچا ہمدرد اور ہیرو قرار دیا اور بلوچستان کی علیحدگی کی حمایت کی۔ بھارتی انٹیلی جنس کی چھتری کے تلے منعقد ہونے والی اس کانفرنس سے خطاب کیلئے وارانسی پہنچنے والے بلچ علیحدگی پسند رہنما میر مزدق دلشاد نے اپنی تقریر میں بلوچستان کی تاریخی حیثیت اور اس کی آزادی کے حوالے سے تحریک کو اجاگر کیا اور نریندر مودی کی جانب سے علیحدگی پسند تحریک کی سرپرستی کا شکریہ ادا کیا۔آخری سیشن کا عنوان بلوچ کا المیہ، ہندوستان سے امید تھا جس سے خصوصی خطاب میں نائلہ قادری نے کہا کہ تمام بلوچوں کو اس بات کی خوشی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان سے چھٹکارا دلانے کیلئے ستر سال میں پہلا بولڈ قدم اٹھایا ہے جس کے بارے میں ماضی کی تمام بھارتی حکومتیں خاموش تماشائی تھیں۔ واضح رہے کہ وارانسی میں ہندو مہاسبھا اور وینک جاگرن کی مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک ہے درجنوں بلوچ علیحدگی پسند کارکنان اور رہنماﺅں کو مدعو کیا گیا تھا جنہیں وارانسی کے سوریا ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔

وزیراعظم اہم مقام پر پہنچ گئے, آرمی چیف بھی ہمراہ, عوام کیلئے بڑی خوشخبری

گوادر(خصوصی رپورٹ)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مغربی روٹ کے ذریعے چینی مصنوعات کی برآمد کے لئے پہلا تجارتی قافلہ اور ایک چینی بحری جہاز گوادر کی بندر گاہ پہنچ گیا۔ اقتصادی راہداری کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کا باضابطہ افتتاح (آج)اتوار کو پر وقار تقریب میں ہو گا، وزیر اعظم نواز شریف آج گوادر بندر گاہ کا افتتاح کرینگے ، جبکہ تقریب میں آرمی چیف راحیل شریف، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیر اعلی نواب ثنا اللہ زہری اور 15ممالک کے سفیر شریک ہوں گے۔ آئی این پی کے مطابق تجارتی قافلے کو پاک فوج نے سکیورٹی فراہم کی۔ برآمدی تجارتی قافلے کا سامان گوادر بندر گاہ سے دوسرے ممالک کو بھیجا جائے گا۔ سی پیک کی اسٹریٹیجک پورٹ گوادر سے آج بڑی ایکسپورٹ کا آغاز ہو گا، اہم سرکاری و عسکری قیادت کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے جو مشرق وسطی اور افریقہ کیلئے روانہ ہونے والے45سے زائد کنٹینروں پر مشتمل چینی قافلے کو الواع کہے گی، گوادر پورٹ حکام کا کہنا ہے300کنٹینروں پر سامان لاد نے کا عمل ہفتے کو مکمل کر لیا جائے گا اور وہ مشرق وسطی اور رفیقہ کے مقام کیلئے اگلے روز بندر گاہ سے روانہ ہوں گے۔ ماہرین کو یقین ہے سی پیک کے تحت گوادر بندر گاہ سے تجارت کا آغاز پاکستان اور پورے خطے کیلئے واضح گیم چینجر بن جائے گا۔بی بی سی کے مطابق کنٹینروں کا یہ قافلہ یکم نومبر کو چین سے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔یہ کنٹینر چھ نومبر کو بلوچستان کے خیبرپی کے سے متصل ضلع ڑوب میں داخل ہوئے تھے جو اقتصادی راہداری کے مجوزہ مغربی روٹ کے مختلف علاقوں کوئٹہ ، قلات، سوراب ، پنجگور اور کیچ سے ہوتے ہوئے گوادر پہنچے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چینی کنٹینروں کے قافلے کو انتہائی سخت سکیورٹی میں گزارا گیا۔گوادر میں ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ چینی کنٹینروں میں سے 80 ایک روز پہلے پہنچے تھے جبکہ 84 کنٹینر گزشتہ روز پہنچے ۔کنٹینروں کے قافلے کے ساتھ نہ صرف فوج اور دیگر سکیورٹی سے متعلق اداروں کی ایک بھاری نفری تھی بلکہ مختلف علاقوں میں اس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتطامات بھی کیے گئے تھے۔مختلف علاقوں سے ان کو گزارنے کے لیے کئی گھنٹوں تک عام ٹریفک کو روکا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سکیورٹی کے دیگر اقدامات کے علاوہ بلوچستان کے ان علاقوں میں فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی جہاں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب ہے۔ان چینی کنٹینروں میں جو سامان لایا گیا ہے وہ گوادر سے بذریعہ بحری جہاز مشرقی وسطی اور افریقی ممالک کو بھجوایا جائے گا۔اس سامان کو لے جانے کے لیے چین سے ایک بحری جہاز گوادر بھی پہنچ چکا ہے۔سرکاری حکام کے مطابق اقتصادی راہداری کے پہلے قافلے کے گوادر پہنچنے اور وہاں سے برآمد کے آغاز پر اتوار کو گوادر میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں اعلی سول و عسکری قیادت اور 15 ممالک کے سفیر بھی شریک ہوں گے۔وقائع نگار خصوصی کے مطابق سلک روٹ بحال ہو گیا۔ وزیراعظم ہاﺅس کے بیان کے مطابق یہ آغاز ہے ترقی کے اس سفر کا جس کا انتظار سالہا سال سے کیا جا رہا تھا مگر اب یہ سفر رہتے زمانے تک جاری و ساری رہے گا پاکستان کیلئے گوادر رپورٹ قدرت کی طرف سے عطا کردہ ایک تحفہ ہے جس کو چین کی دوستی اور بے مثال معاونت نے مزید گراں قدر بنا دیا ہے تاریخی اعتبار سے یہ ایک نیا سنگ میل ہے جسے عبور کرکے ہم بین الاقوامی سطح پر تعلقات کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ پہلا میگا تجارتی کارگو جو گوادر سے عالمی منڈیوں کیلئے روانہ ہو گا دنیا بھر کیلئے پیغام ہے پاکستان آج بدل چکا ہے کاشغر سے چلنے والا یہ قافلہ گلگت، بلتستان سے ہوتا ہوا پورے پاکستان کی شاہراں اور منزلوں کا سفر طے کرکے باخیر و خوبی جب گوادر پہنچا تو ایک پرامن پاکستان کی تصویر دنیا کے سامنے آئی۔ آئی این پی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا گوادر رپورٹ (آج)سے صوبائی سطح پر کام شروع کر دے گا دشمن کی سازشوں کے باوجود انشااللہ سی پیک ایک حقیقت بنے گا۔

دھماکے راستہ نہ روک سکے،اقتصادی راہداری کا پہیہ چل پڑا

امریکہ میں ہنگامے ،توڑ پھوڑ جاری, فنکار ملک چھوڑنے کیلئے تیار

نیویارک(سپیشل رپورٹر سے)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلم مخالف بیانات اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے اعلان پر قائم جبکہ امریکا بھر میں نومنتخب صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے، کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے مطالبے پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر تو موجود رہی مگر خود ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ویب سائٹ سے کئی ہفتوں تک یہ ویڈیو غائب رہی تھی ٹرمپ مہم حکام کا کہنا ہے کہ تیکنیکی خرابی کے باعث بیان ہٹ گیا تھا اسے واپس پوسٹ کردیا گیاہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر یقینی جیت پر امریکی عوام صدمے سے باہر نہ آسکے دارالحکومت واشنگٹن، نیویارک، لاس اینجلس اور دیگر شہروں میں تیسرے روز بھی ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ٹرمپ کی جیت پر مظاہرین نے زبردست غم و غصے کا اظہارکیا کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورسڑکوں کو بلاک کرکے ٹریفک بھی معطل کردیا ۔ریاست فلوریڈا جہاں ٹرمپ معمولی برتری سے جیتے تھے وہاں بھی ان کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کر دیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ٹرمپ کی نفرت والی پالیسی فلوریڈا میں نہیں چلے گی۔اس موقع پر پولیس کی گاڑیاں بھی مظاہرین کے اطراف موجود تھیں اور پولیس اہلکار موٹرسائیکلوں پر بھی ہجوم کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ ادھر جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں بھی ہزاروں افراد نے سڑکوں پر مارچ کیا اور ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔پولیس نے احتجاج کرنے والے 200کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ ہالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ ملی سائرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی میرے لئے کسی ڈراﺅنے خواب سے کم نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے پر امریکہ میں مظاہرے جاری ہیں ، ہالی ووڈ فنکاروں نے بھی اس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اورکئی اداکار امریکہ چھوڑنے کی باتیں کرنے لگے ہیں، ہالی ووڈ اداکارہ باربرا اسٹریسنڈ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ میں کینیڈا سمیت کسی بھی مل جانے کیلئے تیار ہوں۔ اداکار برائن کرانسٹن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اب میں یقینا کہیں اور منتقل ہوجاو¿نگا، یہ میرے لئے کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے، نوجوان گلوکارہ ملی سائرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی میرے لئے ڈراو¿نے خواب سے کم نہیں میں یہاں سے چلی جاو¿نگی۔ مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے والی مسلمان لڑکیوں اور خواتین پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات سامنے آنے لگے، کیلیفورنیا کی سین جوز یونیورسٹی میں سفید فام نوجوان امریکی نے مسلمان خاتون پر حملہ کرکے حجاب اتار دیا۔لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں بھی ایک 18 سالہ باحجاب مسلم طالبہ پر 2 امریکی نوجوانوں نے حملہ کیا جبکہ لوزیانا یونیورسٹی انتظامیہ نے مسلم طالبہ پر حملے کو جھوٹ پر مبنی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔سان ڈیاگو یونیورسٹی کیمپس میں باحجاب مسلم لڑکیوں پر کیمپس کے قریب پارکنگ پلازہ میں حملہ کیا گیا، حملہ آور لڑکیوں سے گاڑی کی چابیاں چھین کر فرار ہو گیا۔نیویارک کے ٹینڈم سکول آف انجینئرنگ میں نماز کی جگہ پر بھی نفرت انگیز تحریر لکھی گئی ہے، مسلمان طلبا کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پھیلنے والے تعصب سے تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں۔

مختلف شہروں میں بارش, سموگ میں کمی

لاہور، کامونکی، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، گجرات، قلات (نمائندگان خبریں) صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے بارش اور آسمان پر بادلوں کے ڈیرے اور ہلکی ہلکی سرد ہائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور ٹھنڈک میں اضافہ ہو گیا۔ وادی نیلم کے پہاڑوں پر رات بھر برف پڑنے سے سردی نے مزید زورپکڑ لیا ،دوسری طرف لاہور، ساہیوال، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ حافظ آباد اور گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ہلکی بارش نے موسم کو ایک دم تبدیل کردیا ، جس پر لاہور کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،جنہیں اسموگ ختم ہونے کی امیدہوگئی ہے۔پنجاب میں حافظآباد میں بادل گرجنےاور زوروں سے برسے، تو سب جل تھل ایک ہوگیا اورسردی میں اضافہ ہوگیا ، ادھر گجرات اور میانوالی میں بھی صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ بالائی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی وادی نیلم کی بالائی وادی کے علاقے گریز میں رات بھر برف باری جاری رہی، جس کے بعد یخ بستہ ہواﺅں نے موسم کو مزید ٹھنڈا کردیا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں جزوی طور پر مطلع ابرآلود رہے گا۔تاہم کوہاٹ، بنوں ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ قلات اور گردنواح کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں سائیبیریا سے آنے والے سرد اور یخ بستہ ہواﺅں کی وجہ سے قلات میں درجہ حرارت ایک دم نیچے چلاگیا ہیں محکمہ موسمیات قلات کے مطابق قلات اور گردنواح میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی -4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات قلات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو نے کا امکان ظاہر کیا ہے، دوسری جانب قلات میں سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی پندرہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہیں شدید سردی میں سوئی گیس پریشر مکمل غائب ہو نے سے شہری ٹھٹھر نے پر مجبور ہیں قلات میں سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس کی مکمل بندش پر قلات کے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہیں جبکہ کیسکو حکام بھی قلات کے شہریوں پر ظلم زیادتی بھی جاری ہیں اور قلات شہر میں چابیس گھنٹوں میں صرف نو گھنٹے بجلی فراہم کیا جارہا ہیں چوبیس گھنٹوں میں بجلی صرف نو گھنٹے کیسکو کی ظلم و زیادتی کا ثبوت ہیں جبکہ شدید سردی کی وجہ سے نزلہ زوکام گلے اور سینے کی بیماریا ں عام ہو گئے ہیں خصوصاََ بچے اور عمر رسیدہ لوگ ان بیماریوں سے تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کامونکی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے ہی سروس روڈ کی تعمیر کا پول کھول دیا،نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ساڑھے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے نوتعمیرشدہ سروس روڈ ز پر پانی کھڑا ہوگیا، قوم کے ساڑھے چھ کروڑ روپے کھوکھاتے جانے کا خدشہ۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش کی نوید سنائی ۔ فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواو ں کے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہاتاہم گوجرانوالہ،سرگودھا اور ملتان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ بارشپنجاب : چکوال 04،ساہیوال،سرگودھا،منڈی بہاوالدین 02، میاانوالی سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات منفی 04، سکردو منفی 03، کوئٹہ، ہنزہ منفی 01، جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 13، اسلام آباد 09، کراچی 17، پشاور 11، گلگت 01، چترال 02، کوئٹہ اور ہنزہ میں منفی 1ریکارڈ کیاگیا ۔

ترک صدر کا پارلیمنٹ میں خطاب, تحریک انصاف کا حیران کن فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وضاحت پیش کریں گے ، تفصیلات کے
مطابق ہفتے کے روز تحریک انصاف کا اہم اجلاس بنی گالہ میں ہوا، اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت ،پانامہ لیکس کیس ،خبر لیکس سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کا کوئی رکن شرکت نہیں کرے گا ،ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور سپیکر ایاز صادق متنازع ہیں ان کے ہوتے ہوئے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ،ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ ترک سفارت خانے سے رابطہ کریں اور ترکی کے سفیر سے طیب اردگان ملاقات کیلئے وقت مانگ جائے تا کہ ترک صدر ملاقات کر کے وضاحت پیش کی جائے گی کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کس وجہ سے شرکت نہیں کی ،عمران خان ترک صدر کو یہ باور کرائیں گے کہ ہمارا احتجاج کرپشن کے خلاف ہے، واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 17نومبر کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکٹ کمیشن کے ذریعے نیوز گیٹ کو دبانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں شیریں مزاری ، جہانگیرترین ، اسد عمر سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حالیہ بیان کو خفگی چھپانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ دکانیں کھلوانے وبند کرانے کی بجائے ملک سے وفاداری نبھائیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی پر جو حملہ آور ہوگا اس کا محاسبہ کریں گے، پانامہ اور نیوز گیٹ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم جان چکی ہے، کرپشن کے حقیقی فوائد نواز شریف سمیٹتے ہیں محاسبے سے بچنے کیلئے نواز شریف نے خفیہ کاروباری سلطنت قائم کر رکھی ہے، قومی دولت کی لوٹ مار سے شریف خاندان کے کارخانے چلتے ہیں شریفوں کی لوٹ مار کے شواہد کا ذخیرہ سپریم کورٹ میں جمع کروایا سزا کے خوف اور پکڑ کے ڈر سے دونوں بھائیوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں مزید جواب آنے پر ان کے مزید جھوٹ بے نقاب کریں گے۔عمران خان نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حالیہ بیان کو خفگی چھپانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ دکانیں کھلوانے وبند کرانے کی بجائے ملک سے وفاداری نبھائیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکٹ کمیشن کے ذریعے نیوز گیٹ کو دبانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں شیریں مزاری ، جہانگیرترین ، اسد عمر سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دکانیں کھلوانے بند کروانے کی بجائے وزیر داخلہ کو پاکستان سے وفادار رہنے کی تلقین کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی پر جو حملہ آور ہوگا اس کا محاسبہ کریں گے، پانامہ اور نیوز گیٹ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم جان چکی ہے، کرپشن کے حقیقی فوائد نواز شریف سمیٹتے ہیں محاسبے سے بچنے کیلئے نواز شریف نے خفیہ کاروباری سلطنت قائم کر رکھی ہے، قومی دولت کی لوٹ مار سے شریف خاندان کے کارخانے چلتے ہیں شریفوں کی لوٹ مار کے شواہد کا ذخیرہ سپریم کورٹ میں جمع کروایا سزا کے خوف اور پکڑ کے ڈر سے دونوں بھائیوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں مزید جواب آنے پر ان کے مزید جھوٹ بے نقاب کریں گے ۔