All posts by Daily Khabrain

خودکش دھماکہ, ہلاکتوں میں اضافہ, آئی ایس پی آر کا اہم بیان آگیا

حب‘خضدار‘اسلام آباد‘راولپنڈی (نمائندگان، بیورو رپورٹ)ملک دشمنوں نے ایک بار پھر امن تار تار کر دیابلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں درگاہ شاہ نورانی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میںبچوں اور خواتین سمیت66 افراد جاں بحق اور160 سے زائد زخمی ہوگئے ،اندھیرے اور دشوار گزار راستہ ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلا ت کا سامنا ہے ،موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو وائر لیس کے ذریعے اطلاع کی گئی جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں تاخیر ہو نے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں،دھماکے کے بعد تمام ہسپتالوںمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ہے ،دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،آرمی چیف نے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل ٹیمیں موقع پر زخمیوں کو طبی امداد دیں اور زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے شاہ نورانی درگاہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ،سابق صدر پرویز مشرف،گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ ،گورنر و وزیراعلی بلوچستان سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی شخصیات نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کاا ظہار کیاہے ۔ ہفتہ کوبلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں درگاہ شاہ نورانی میں مغرب کے وقت اس وقت ایک زور دار دھماکہ ہوا جب دھمال جاری تھی اور کثیر تعداد میں زائرین آئے ہوئے تھے۔زور دار دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی۔ جائے وقوعہ پر قیامت صغری کے مناظر تھے اور ہر طرف لاشیں بکھر گئیں۔کمشنر قلات محمد ہاشم نے تصدیق کی ہے کہ شاہ نورانی درگاہ میں ہونے والادھماکہ خودکش تھا ،اندھیرے اور دشوار گزار راستہ ہونے کے باعث امدادی کاموںمیں مشکلات کاسامنا ہے ۔دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور110سے زائد زخمی ہوگئے ۔ درگاہ شاہ نورانی کے گدی نشین خلیفہ غلام حسین کا کہنا ہے کہموبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو وائر لیس کے ذریعے اطلاع کی گئی جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں تاخیر ہو نے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ مزار کے احاطے میں ہر جگہ انسانی اعضاءاور خون بکھر گیا ہر طرف لاشیں بکھری پڑی تھیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔شاہ نورانی کا دربار کراچی شہر سے 200 کلومیٹر دور بلوچستان کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے جہاں قریب قریب کوئی ہسپتال موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کو کراچی لایا جارہا ہے ۔ ایدھی فانڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی ایمبولنسوں کا بڑا قافلہ لے کرواقعے کی جگہ پہنچ گئے ۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مغرب کے وقت دھمال کے دوران ہوا ہے اور عام طور پر اس وقت 500 کے قریب لوگ موجود ہوتے ہیں۔ذرائع کے مطابق درگاہ شاہ نورانی پر سیکورٹی کے کوئی انتظامات نہیں تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوا نے سماجی رابطی کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف جرنل راحیل شریف نے حب کے قریب شاہ نوارنی درگاہ پر ہونے والے دہشتگردی میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل ٹیمیں موقع پر زخمیوں کو طبی امداد دیں اور زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ترجمان پاک فوج کا مذکورہ توئٹ میں مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر کراچی اور خضدار سے فوج کے جوان درگاہ شاہ نورانی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ امدادی کاموں کی نگرانی کررہی ہے، حالت جنگ میں ایسے نقصانات اٹھانا پڑتے ہیں اور دعوی کیا کہ دہشت گردی پر بہت جلد قابو پالیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ بلوچستان حکومت کے پاس امدادی سرگرمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر موجود نہیں ہے۔بعد ازاں ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکٹر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دشمن مایوسی کا شکار ہیں اور خواتین اور بچوں پر حملے کررہے ہیں۔انھوں نے درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے کو بلوچستان اور اقتصادی راہداری پر حملہ قرار دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پورے صوبے کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کیا گیا تھا، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رات کی تاریکی اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر کو نہیں بھیجا جاسکتا۔سربراہ نیشنل پارٹی حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ جہاں دھماکا ہوا وہ بلوچستان کا انتہائی دور دراز کا علاقہ ہے اور ایسے علاقوں میں امدادی کام کرنا آسان نہیں۔واقعے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی سہولیات دینے کے حوالے سے حاصل بزنجو نے کہا کہ شاہ نورانی سے کراچی تک کم از کم پونے 2 گھنٹے کا سفر ہے۔انھوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت نے ہیلی کاپٹر نہ دیے تو ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں۔دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے شاہ نورانی درگاہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور امدادی سرگرمیوں کو مزیدتیز کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی و وزیر اعلی نواب ثنااللہ زہری نے درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کی مذمت کی۔وزیر اعلی بلوچستان نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر قلات کو جنگی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی نے بھی دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کراچی لائے جانے والے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔انہوں نے دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا کرنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا، ہمیں دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑنا ہے۔سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانوں، خواتین اور بچوں کا قتل کرکے ناقابل معافی جرم کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے درگاہ شاہ نورانی میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے مذمتی بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن اور عبرتناک سزا کے مستحق ہیں، جبکہ حکومت کی نااہلی حالات کے سدھار کی بجائے ابتری کا سامان کر رہی ہے۔سابق صدر و آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا جارہا ہے، جس کے باعث وہ اب آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ راولپنڈی آرمی چیف نے درگاہ شاہنورانی دھماکے کے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کردی، پاک فوج کی امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز کراچی سے درگاہ شاہ نورانی روانہ ہوگئیں۔ درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کے بعد نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دھماکے میں افغان خفیہ ایجنسی” این ڈی ایس“ اور بھارتی خفیہ ایجنسی” را“ ملوث ہے جبکہ بھارتی ایجنسی چاہتی تھی کہ سی پیک کے افتتاح سے پہلے بلوچستان میں بدامنی پیدا کی جائے جس کیلئے دھماکہ کیا گیا ہے۔

دھرنوں کے باعث توانائی منصوبے متاثر, اہم انکشاف سے کھلبلی

لاہور (اے پی پی) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے بے پناہ محنت سے کام کےاجا رہا ہے اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت بھی پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ 1320 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے کہیں پہلے مکمل کر لیا جائے گا اور اس منصوبے سے اگلے برس کے اوائل مےں بجلی کی پےداوار کا آغاز ہوجائے گا۔ 1320 میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ عمومی طور پر چار سے پانچ سال میں مکمل ہوتے ہیں۔ چین سمیت دنیا کی تاریخ میں اتنے پیداواری گنجائش کے منصوبے پر ایسی تیز رفتاری سے کام کرنے کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں آج تک اتنی تیز رفتاری سے اس طرح کے منصوبے پر کام نہیں ہوا جس طرح ساہیوال کول پاورپلانٹ پر ہو رہا ہے۔ساہیوال کول پاور منصوبے کی رفتار اور معیار بے مثال ہے اور یہ منصوبہ پاک چین دوستی کا عظیم شاہکار بنے گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبوں پر بھی برق رفتار ی سے کام جاری ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر گیس پاور پلانٹس لگارہی ہیں اور 3600 میگا واٹ کے گیس پاور منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کی تاریخ میں سب سے کم نرخوں پر یہ منصوبے حاصل کئے گئے ہیں اور ان منصوبوں مےں112ارب روپے کے قومی وسائل کی بچت کی گئی ہے۔ توانائی بحران میں کمی کے لئے یہ منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے منصوبوں سے عوام کو بجلی سستی ملے گی۔ 2018ءتک بجلی کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہونے سے توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی، صنعت و حرفت ترقی کرے گی اور لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہو اجس میں پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جائے- انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات ہر صورت عام آدمی تک پہنچنے چاہیئں۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورلڈ کائنڈنیس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کا بنیادی درس انسانیت سے محبت و شفقت اور فلاح انسانیت و خیر خواہی ہے۔اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ ا یک دوسروں کے کام آیا جائے اور محبت اور شفقت سے پیش آیا جائے۔ انسانوں سے شفقت اور شائستگی سے برتاﺅ انسانیت کی اعلیٰ اقدار ہے اور معاشرے کے ہرفرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے دکھی انسانیت کی مدد کرے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ کائنڈنیس ڈے کا بنیادی مقصد دوسروں کے لئے نیک جذبات رکھنے کی ترغیب دینا ہے لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے پر راغب کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ دنیا میں انسانیت سے محبت، انسانیت کی فلاح و خیر خواہی کےلئے بے لوث خدمات سرانجام دینے والے افراد کی کمی نہیں ہے۔آج معاشرہ دوسروں کی فلاح و خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والے نیک سیرت و مخلص کردار لوگوں کی وجہ سے ہی قائم و دائم ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بڑا حکم جاری…. فوجیں روانہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی امدادی ٹیمیوں کو ایمبولینسز کے زریعے درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے بھر پور معاونت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ آرمی چیف کی ہدایت پر کراچی سے مسلح افواج کے دستے اور میڈیکل ٹیمیں ایمبولینسز کے ہمراہ درگارہ شاہ نورانی روانہ ہو گئیں ہیں جو کچھ دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچ جائیں گی۔ واضح رہے آج مغرب کے وقت درگاہ کے مرکزی دروازے پر اس وقت دھماکا ہوا جب مزار کے احاطے میں دھمال ڈالی جا رہی تھی۔ زور دار دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی۔ جائے وقوعہ پر قیامت صغریٰ کے مناظر تھے اور ہر طرف لاشیں بکھر گئیں۔ خودکش دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 35 زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پانامہ کا ہنگامہ ….کپتان کا اہم اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاناما لیکس اور نیوز گیٹ اسکینڈل کومنطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کیا گیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کی زیرصدارت قیادت اہم اجلاس ہوا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ منگل کوپاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کرائیں گے۔پی ٹی آئی قیادت نے اعلان کیا کہ ملکی سلامتی پر جو حملہ آور ہو گا اس کا محاسبہ کریں گے۔ وزیر داخلہ کی طرف سے نیوز گیٹ معاملے کے بیان کو مٹی ڈالنے کے مترادف قرار دیا گیا۔ پی ٹی آئی قیادت کا کہنا تھا کہ پاناما اور نیوز گیٹ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا….25 افراد جاں بحق متعد زخمی

حب( نیوزڈیسک) حب میں درگاہ شاہ نورانی کے احاطے میں دھماکا اس وقت ہوا جب زائرین دھمال ڈال رہے تھے اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران اچانک زور دھماکا ہوا اور ہر طرف کہرام مچ گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدای ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے تاہم ایمبولینسز کی کمی وجہ سے زخمیوں کو منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم امدادی ٹیمیں کراچی سے بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔ حب میں موبائل فون سگنل نہ ہونے کیوجہ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات و علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا یہ لوگ مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں یہ ہمارے خون کے پیاسے ہیں ہمیں دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہے۔

سندھ کے نئے گورنر …. حکم نامہ جاری

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے نئے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے سیکیورٹی اسٹاف کم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی گورنر ہاوس پہنچے اور پہلا حکم صادر کرتے ہوئے اپنا سیکورٹی اسٹاف نصف کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ، نئے گورنر نے اپنے اسٹاف کو ہدایت دی ہے کہ پرٹوکول اسٹاف بھی کم کیا جائے اور سڑکوں پر انکے لئے ٹریفک نہ روکی جائے، گورنر سندھ نے کہا شہریوں کو انکے آنے جانے سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

سینئر سیاستدان کا ایک بار پھرمسلم لیگ ن میں شمولیت کا عندیہ

ملتان (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک بار پھر مسلم لیگ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر مسلم لیگی ہو جانا چاہوں تو کون روک سکتا ہے ، ابھی تک فیصلہ نہیں کیا لیکن بہت جلد مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرونگا۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر قوتوں کو ڈی سنٹرلائز کر کے صوبے زیادہ بنانے چاہیے تاکہ وہ اپنے مسائل حل کر سکیں ، یہ سوچ اب چھوڑ دینی ہو گی کہ سارے فیصلے اب پنجاب میں ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے الیکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ اکثریتی حمائیت کچھ نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اب دوسرے ممالک میں ٹانگ اڑانے والا ملک نہیں رہا اسکے اپنے ملک میں آگ لگی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوسرا گوربا چوف ہے لیکن یہ اس سے بھی بدتر ہو گا جسکی پالیسیوں سے امریکا تقسیم ہو گا۔انکا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چائنا ہمارے ملک میں آیا ہے ، چائنا دینے والا اور امریکا لینے والا ہے اسکی معیشت اور ڈالر بیٹھ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ نیا تھنک ٹینک بنا کر آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کریں۔

حکومت نوجوانوں کو کتنے فیصد روز گار فراہم کر رہی ہے ؟؟؟

سکھر (ویب ڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہر حکومت کے پاس وقت ہوتا ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے لیکن حکومتیں ٹائم پاس کر کے چلی جاتی ہیں۔آئی بی اے سکھر میں طلباءکو اعزازات دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کا کام ہوتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے حکومت نے کبھی اپنی ذمہ داری محسوس نہیں کی۔ حکومت مجموعی آبادی سے دو فیصد کو روزگار فراہم کر سکی ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر 98 فیصد روزگار فراہم کرتا ہے ، مشکل یہ ہے کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے میں بھی ناکام رہی ہے اس لیے بے روزگاری محسوس بھی ہوتی ہے اور بڑھتی معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بہتر انداز میں رہنمائی کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں، خورشید شاہ نے کہا کہ آج کل بیوٹیشن ہی ناخن تراشنے کے پانچ ہزار روپے لے لیتے ہیں اس لیے میں سوچ رہا ہوں خود بھی کوئی کورس کر لو ، میری دو بیویاں ہیں دس ہزار روپے ماہانہ یہ بھی بچ جائیں گے، انہوں حکومت پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے۔

ینگ ڈاکٹرز اور انتظامیہ میں مذاکرات کا میاب ، دھرنا ختم

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ، جس کے بعد دھران ختم کر دیا گیا۔حکومت نے مظاہرہ ختم کرانے کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔اس سے پہلے سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پر پہنچی اور پہلے ینگ ڈاکٹرز اور واٹر منیجمنٹ کے ملازمین سے مذاکرات کئے لیکن جب مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پولیس حکام نے بھاری نفری کے ہمراہ مال روڈ پر لگے احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر پھینک دیئے۔ پولیس نے مال روڈ سے تمام احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جب کہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔

سی پیک معاہدہ؛ چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا

گوادر(ویب ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق 50 ٹرکوں پر مشتمل چین کا پہلا تجارتی قافلہ سی پیک روٹ کے ذریعے گوادر پہنچ گیا ہے۔ چین کے تجارتی قافلے کو پاک فوج کی سخت سیکیورٹی میں خنجراب سے گوادر پہنچایا گیا۔